اردو محفل فورم

مقدس
مقدس
زلزلہ آٖپ کی طرف بھی تو نہیں آ گیا بھیا ؟؟؟
محمداحمد
محمداحمد
جی ! یہ زلزلے کا ہی ردِ عمل ہے۔ :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
احمد بھائی آپ کو کوئی پریشانی نہیں تھی۔۔۔ میں تو اس بات کا گواہ ہوں۔۔۔۔ :) :) :) بلکہ آپ شاپر ڈبل کرتے پائے جا رہے تھے اس دن۔۔۔۔ ہاہاہاہا
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہا

اب ضروری کام تو نہیں رُک سکتے نا۔۔۔۔! :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ضروری کام ہوتا ہے شاپر ڈبل کرنا۔۔۔ ہاہاہاہا افففف کبھی تو سدھر جائیں۔۔۔۔ ہاہاہاہا :)
محمداحمد
محمداحمد
جی بہت ضروری ہوتا ہے۔

سفر دور کا ہو تو جوانی میں عدم کے واسطے سامان کرنا پڑتا ہے غافلوں کو۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یعنی رستے سے گزرجانے سے پہلے راستے پر درخت لگانا چاہتے ہیں۔۔ بہت خوب۔۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
جی ۔۔۔۔! بقول شاعر:

ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اُچھالا دے دوں ۔۔۔۔ میں نہیں کوئی تو ساحل پہ اُتر جائے گا۔


:)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ویسے ساحل سے یہ شعر یاد آگیا۔۔۔ گرچہ اسکا کوئی محل نہیں فی الوقت۔۔۔
یہ حادثہ سرِساحل رلا گیا سب کو
بھنور میں ڈوبنے والوں کے ہاتھ بھی نہ ہلے
محمداحمد
محمداحمد
واہ کیا اچھا شعر ہے۔ بہت خوب۔۔۔!

اور سنا دیا کریں۔ ہم کون سا موقع محل دیکھ کر شعر سناتے ہیں۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
:) :) مگر ہم تو بےمحل شعر سنانے میں ملکہ رکھتے ہیں۔۔۔ ہاہاہاہا
Top