اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
حیف تو لعنت کو نہیں کہتے۔۔۔ ڈی
محمداحمد
محمداحمد
حیف" کلمہ ء افسوس" کو کہتے ہیں۔۔۔۔!

حیف اُس چار گرہ کپڑے کی قسمت غالب
جس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا
محمداحمد
محمداحمد
ایک بار ہم نے بھی یہ لفظ استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

آنکھوں میں چمک ہے، نہ ہی چہرے پہ نمی ہے
مسکان سجا لی کہ تری بزم سجی ہے

محفل میں تری آئے ہیں کیا سوچ کے جانے
دعوائے سخن ہے نہ کوئی بات نئی ہے

احمد یہ حرف جس کی تمنا سے جُڑے ہیں
صد حیف کہ اب اُس کی تمنّا بھی نہیں ہے

یہ اشعار ایک محفل کے لئے تقریباؐ فی البدیہہ کہے تھے۔ بہت پُرانی بات ہے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
واہ سبحان اللہ۔۔۔ زبردست۔۔۔ اور حقیتاً میں حیف کو لعنت ملامت ہی سمجھتا رہا ہوں۔۔۔ اور یہ اشعار۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔۔


محفل میں تری آئے ہیں کیا سوچ کے جانے
دعوائے سخن ہے نہ کوئی بات نئی ہے

احمد یہ حرف جس کی تمنا سے جُڑے ہیں
صد حیف کہ اب اُس کی تمنّا بھی نہیں ہے

ہائے ہائے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یہاں سپر سپر زبردست کی ریٹنگ بھی ہو تو کیا بات ہے۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
یہ دوسرا والا تبصرہ تو بالکل "شاپر" ہی لگ رہا ہے ۔ ہاہاہاہاہاہا

یہ شعر aligarian پر تعارف میں لکھے تھے۔ اب تو شاید فورم بھی باقی نہیں لیکن یہ لڑی موجود ہے ۔

http://aligarians.com/mehfil/index.php/topic,5717.0/wap2.html
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یہ شاپر نہیں ہے سرکار۔۔۔ یہ اک حق سچ تبصرہ ہے۔۔۔۔۔ آپ کا مراسلہ شاپر ہے۔۔۔ یہ فورم کیا چیز ہے۔۔۔ یہ ربط کھل ہی نہیں رہا۔۔۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کھل گیا۔۔۔ یہ تو رومن ہے۔۔ زبردست۔۔۔۔ محب بھائی یہ اپنے والے ہی ہیں۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
محمداحمد
محمداحمد
یہ میں بھی سوچ رہا ہوں کہ یہ کون سے محب بھائی ہیں؟؟؟ دوسرے صفحے پر ایک صارف شمشاد کے نام سے بھی ہیں۔
Top