اردو محفل فورم

فلک شیر
فلک شیر
بس اسی پس واقعہ نہ دیکھنے والوں اور تھڑی تھڑی کروانے والوں اور اس پہ خوشی منانے والوں کی وجہ سے دل افسردہ ہے.............بے حد افسردہ
اور بات کیا کرنی ہے احمد بھائی.........foreseeکرنے کے قابل بڑے لوگ شاید پیدا ہونا ہی بند ہو گئے ہیں.......تالیاں پیٹنے والے بھانڈ ہیں اور بس........ناٹک پہ بجوا لیجیے یا اپنے ہی گھر کی آگ پہ :(
محمداحمد
محمداحمد
یہ بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم ہر بات کو ہر واقعے کو تعصب کی عینک لگا کر دیکھتے ہیں۔ ہم یا تو آزاد خیال لبرلز بن کر سوچتے ہیں یا پھر مذہبی انتہا پسند بن کر۔ ہم میں معتدل مزاج لوگ نایاب ہو گئے ہیں۔ ہماری تجزیہ نگاری پر مکتبہ فکر حاوی ہوتا ہے پھر ہمارا دعویٰ یہ کہ ہم ہی ٹھیک کہتے ہیں اور باقی ساری دنیا غلط۔
محمداحمد
محمداحمد
ویسے مجھے بھی بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ جب لوگ احتجاج میں بھی بھنگڑے ڈال رہے ہوتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا یہ کون سا احتجاج ہے یا یہ لوگ جو احتجاج کر رہے ہیں اُنہیں پتہ بھی ہے کہ وہ کس غرض سے آئے ہیں۔
فلک شیر
فلک شیر
ایک لفظ بچپن سے سنتے آئے ہیں...........استحصال..............یقین کیجیے اب اس کی سمجھ آنا شروع ہوئی ہے..کہ کس کس رنگ میں کون کون کہاں کہاں ...........اس فن شریف میں اپنی مہارت کا مظاہرہ فرما رہا ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
واقعی ۔۔۔۔! جس کو جہاں موقع مل رہا ہے وہ دوسروں کا استحصال کرنے سے نہیں چوک رہا۔ اور اُس پر مستزاد یہ کہ وہ اس سب کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
افف اللہ والوں۔۔۔ آسان اردو میں لکھو۔۔۔ ہم بھی کچھ سمجھ لیں۔۔۔ :(
محمداحمد
محمداحمد
آپ کے لئے تو آسان ہی ہے۔ ہم نے البتہ لغت دیکھ دیکھ کر لکھی ہے۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
شاپر نہ کرائیں احمد بھائی۔۔۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
یعنی ڈگری دے کر نوکری کرنے سے منع کر رہے ہیں جناب۔۔۔! :) :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہاہاہاہاہااااااا۔۔۔۔ وحشی
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہا ۔۔۔۔! آپ کو بھی سرکارِ برطانیہ کی طرح القابات سے نوازنے کو شوق ہو چلاہے۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
آخر کو صد سال محکوم رہے ہیں۔۔۔۔ اور بزرگوں نے زنجیر توڑ کر بھی ٹوٹنے نہیں دی تعلق کی۔۔۔ :ڈی
محمداحمد
محمداحمد
بزرگ ہمارے بڑے رکھ رکھاؤ والے رہے ہیں۔ برسوں کے تعلق کو یکسر ختم کردینا اخلاقیات کے منافی جو ہے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پر بیٹھے ہوئے ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
محمداحمد
Top