@قرۃ العین اعوان : ہم بھی زندگی کے جھمیلوں میں ہیں، زیادہ وقت نہیں ملتا آج کل۔ یوں بھی ایک دن میں ایک دن میں اتنی غزلیں نہیں کہیں جاتیں جتنی ایک گھنٹے میں خبریں آ جاتی ہیں۔ وہ بھی یونیکوڈ فارمیٹ میں ۔کاپی پیسٹ کےلیے تیار۔
اور ہاں ایک بات بھول گیا۔۔۔۔ جدید مراسلوں میں دوسرے صفحے پر سوائے ایک کے سارے موضوعات "دعاؤں" سے متعلق ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ایک دفعہ ایک ساتھی کو اردو محفل میں آنے کی دعوت دی تھی کہ جو "حافظِ غالب" ہیں اور نہایت ہی زبردست ذہانت رکھتے ہیں تو رجسٹر کیے بغیر کچھ عرصہ محفل کا مطالعہ کرنے کے بعد انہوں نے درخواست رد فرمادی۔ وجہ یہ کہ یہ اردو محفل کم اور اسلامی محفل زیادہ ہے۔۔۔لہٰذا دور سے ٹاٹا