قسط وار درخواست؟ کوچے میں عملی مستقل مزاجی کو انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ حذر اے چیرہ دستاں سخت ہیں کوچے کی تعزیریں ۔
@محمداحمد : اگر آپ تشریح کی وضاحت کے بارے میں سوچنے کے ارادے کو خیر باد کہہ کر شروع سے آخر تک ذوالقرنین سے کام کروائیں تو میں مفادِ عامہ والی بات ماننے کو تیار ہوں (کیونکہ پھر یہ کام بھی صاحب کیفیت نامہ کریں گے نا)۔ D-:
اور وہاں تو مشکل الفاظ میں بات کرنا بھی قابلِ تعزیر قرار دیا جاتا ہے۔ اس لئے آپ اپنا مصرعہ واپس لیں۔ D-:
کون سا ترجمہ و تشریح۔۔۔ احمد بھائی آپ ہماری باتوں کی تشریح فرحت کو کر دیجیے۔۔۔ اس کے بعد ہم اس تشریح کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔۔۔ :پی
تشریح کی تشریح نہیں بلکہ 'تشریح کی وضاحت' از نیرنگ خیال ۔ اور آپ کی باتوں کی تشریح تو احمد کریں گی مفادِ عامہ کے لئے۔ D-:
احمد بھائی تو خود اتنی مشکل باتیں کرتے ہیں۔۔۔۔ ایک دن تو الجھ ہی گیا تھا۔۔۔ وہ تو آپ کا مراسلہ دیکھا تو لگا کہ نہیں یہ نسبتا آسان ہے۔۔۔۔ :ڈی
سیاسی دھاگے کے ہجے جان کر کیا کرنا ہے۔۔۔ وہاں تبصرہ کرنے کے لیے تو بحث کے ہجے جاننا بھی ضروری نہیں۔۔۔ :پی
اس بات پر متفق۔ D-: ۔ ویسے میں نہ بحث کے ہجے جانتی ہوں نہ سیاسی دھاگے کے۔ اس لئے آپ کے گزشتہ تمام بیانات کو غلط قرار دیا جاتا ہے۔ D-:
کون سے بیانات؟ میں نے کوئی بیان نہیں دیا۔ D-: ۔۔اصل میں اس جھوٹ میں سے ست رنگی شعاعیں پُھوٹ رہی ہیں۔ D-: