میں محترمہ کی شکایت سے متفق ہوں۔ اس لئے کہ اگر الفاظ کے ہیر پھیر سے کسی کی توہین نہیں ہو رہی، اگر اس مین مذہب کی اہانت ہا نسل پرستانہ جذبات کا اظہار نہیں ہو رہا یا کسی پر رکیک الفاظ میں تبصرہ نہیں کیا جا رہا تو پھر، کسی کو کیا ضرورت ہے کسی کے مراسلے میں تدوین کرنے کی؟میرا خیال ہے اگر کسی کو فضل اور فصل میں شک تھا تو جس نے یہ پوسٹ کیا تھا اس سے تصدیق کرنے کے بعد ہی تدوین کی جاتی۔ اب رہی بات پوسٹ حذف کرنے کی تو میں نہیں جانتا اسکے پیچھے کیا راز ہے۔میں خود بھی ایک فورم کا منتظم رہ چکا ہوں اور میرا خیال ہر اگر مندرجہ بالا وجوہات نہیں تھیں تو کسی کی پوسٹ حذف کرنے کا اختیار کسی منتظم کے پاس نہیں ہے۔اگر واقعی ایسا ہوا ہے جیسا کہ پھول کا کہنا ہے تو بہت بہت غلط ہوا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا، تو انتظامیہ کو سامنے آکر وجوہات بیان کرنی چاہئیں۔