اب ٹارزن کی کہانیاں تو تعلیمِ بالغاں کے کام آنے سے رہیں۔ البتہ کلاس میں تہذیب سے بیٹھنے کا وعدہ کریں ٹارزن صاحب کو بھی بڑوں کی کلاس میں داخلہ دیا جا سکتا ہے۔
جی ہاں۔ ٹارزن کو روز ڈیزائنر ویئر پہننے کو ملے گا۔ پھر میک اپ بھی کیا جائے گا۔ اس کے بعد چینل ہی کے لوگ لائیو کالز کر کے ٹارزن کے کپڑوں اور ہیر سٹائل اور بولنے کے انداز کی تعریف کریں گے اور ساتھ ہی پہلے گانے کی فرمائش کریں گے۔
ٹارزن صاحب رفیع کے انداز میں گانا گاتے ہوئے کوکب خواجہ کے سٹائل میں کوکنگ کریں گے۔ اور گانے کے فوراً بعد اگلی کال میں ان سے دائمی نزلے و زکام اور گرتے ہوئے بالوں کی روک تھام کے لیے دیسی نسخے پوچھے جائیں گے۔ الغرض وہ ٹارزن جس کو صرف درختوں کو پھلانگنا آتا تھا اسے یہاں آ کر معلوم ہو گا کہ وہ کتنی خداداد صلاحیتیوں کا مالک ہے اور اسے کیسے کیسے نسخہ جات اور تراکیب پر عبور حاصل ہے۔ D-: