• "ہم کتنے معقول ہیں، اس کا تو معلوم نہیں، لیکن آپ سے گزارش ہے کہ آئندہ کسی معاملے کو اس طرح اچھالنے سے گریز کریں ورنہ آپ کو بین کر دیا جائے گا۔ فورم پر پیغامات کو رپورٹ‌ کرنے کا سسٹم موجود ہے۔ بہتر ہو گا کہ آئندہ اس کا استعمال کریں۔ شکریہ۔"

    السلام علیکم ، نبیل بھائی ۔آپ کے اس جواب کے متعلق کچھ عرض ہے ۔
    میں نے آپ پر، انتظامیہ پر کوئی طنز نہیں کیا تھا ، قوانین کی بات کی تھی ، خدا معلوم آپ نے اسے کیسے لیا ؟
    میں نے دیکھا کہ اور ارکان اپنے پرابلمز جہاں بتاتے ہیں ، وہیں میں نے بھی تھریڈ پوسٹ کر دیا ، معلوم نہیں تھا کہ اسے اچھالنا کہتے ہیں ۔
    اب آپ ہی بتا دیجیے رپورٹ کیسے اور کہاں کی جائے ؟
    اگر نئے لوگوں کو نرمی سے بتا دیا جائے تو اس میں کیا حرج ہے ؟
    اگر میرے ان سیدھے سادے الفاظ میں کوئی غلطی ہو تو معاف کیجیے گا ۔
    باحترام
    بنت حوا
    السلام علیکم جناب نبیل صا حب
    میں امید کر تا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے
    کیا ’’اردو محفل‘‘ کے اصول وضوابط مجھے معلوم ہو سکتے ہیں‌
    اور میں اس سے کیا فا ئدہ اٹھا سکتا ہوں
    محترم نبیل،
    ہم اپنی ویب سایٹ میں‌تبدیلی، یا اسے نئے سرے سے بنانے کے خواہش مند ہیں۔ اس سلسلے میں‌آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں اگر آپ سے فون پر یا ای میل پر رابطہ ہو جائے تو تفصیلآ‌بات ہو جائے گی۔
    شکریہ
    رضوان عطا
    ہفت روزہ ہم شہری
    0427571007
    216 شادمان کالونی 1 لاہور
    سلام، نیا سرائیکی کی بورڈ اپ لوڈ کیا ہے جو وسٹا پر بھی انسٹال ہوگا۔ پرانے کی ضرورت نہیں‌رہی جس میں کسی ترمیم کے سبب لنکس بھی فعال نہیں رہے تھے۔ شکریہ
    رضوان
    السلام علیکم۔ نبیل بھائی نیا موضوع کا طریقہ کار کا مجھے پتہ نہیں کہ کیا کرنا پڑتا ہے۔ آج سائنس اور اسلام کے حوالے سے ایک موضوع پوسٹ کیا ہے براہ مہربانی ذرا چیک کر لیجئے گا۔
    شکریہ
    نبيل بھائي السلام عليکم
    ميرانام عمران زاہدي ہے ، اور آپ ہمارے فورم کے منتظم اعلي ہيں ، سر مجھے آپ سے کچھ معلومات درکار ہيں ، اسلئيے ميں چاہتا ہوں کہ آپ سے زباني بات چيت ہو ، کيونکہ مجھے سمجھنے ميں آساني رہے گي اميد کرتا ہوں آپ اپنا رابطہ نمبر ضرور ديں گے ، ميرا اي ميل ايڈريس نوٹ فرما ليں jamiaislamiasdk@yahoo.com اسی پر اپنا رابطہ نمبر ضرور میل کردیں آپکو زیادہ تنگ نہیں کروں گا ، بہت شکریہ
    نبیل بھائی' آپ نے ڈاؤنلوڈ میں جو mybooksکو اپ لوڈ کیا ہے۔اسے میں نے ڈاؤن لوڈ تو کیا ہے لیکن انسٹال کس طرح کروں؟ ؟؟؟؟
    السلام علیکم
    آپ نے اوپر ویڈیوز کا ٹیب بنایا ہے ۔ مجھے نہیں پتا آپ کس ملک میں ہیں شاید بولنے سٹایل کا فرق ہو ، لیکن میرے خیال سے اس کو ویڈیوز نہیں وڈیوز ہونا چاہیے ۔
    عزیزم نبیل صاحب، آپ کے پیغام کا شکریہ، فقط "اُردو بلاگنگ" زمرہ دیکھ کر غلط فہمی ہوئی اور اس بناء پر "غزہ" سے متعلقہ پوسٹ ارسال کردی، معذرت۔ آئیندہ خیال رکھیں گے۔ اگر آپ کیلئے ممکن ہوسکے، تو اس پوسٹ کو "سیاست" کے زمرہ میں منتقل کر دیجیئے۔ بصورت دیگر، حذف کر دیجیئے۔
    والسلام
    الطاف ذکی
    Salam
    brother nabeel

    i want one help from u
    we are creating small application in urdu using php/mysql

    we defined page like

    <!DOCTYPE html PUBLIC "-//W3C//DTD XHTML 1.0 Transitional//EN" "http://www.w3.org/TR/xhtml1/DTD/xhtml1-transitional.dtd">

    <html xmlns="http://www.w3.org/1999/xhtml">
    <head>
    <title>Fatawa Jamiya Islamiya Akkalkuwa</title>
    <meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=utf-8" />

    and our database collation is utf8_unicode_ci, we used

    ALTER DATABASE `fatawa` DEFAULT CHARACTER SET utf8 COLLATE utf8_unicode_ci

    and table collation is utf8_unicode_ci, we used

    ALTER TABLE `book` DEFAULT CHARACTER SET utf8 COLLATE utf8_unicode_ci

    even the fields are utf8_unicode_ci, we used

    ALTER TABLE `book` CHANGE `b_name` `b_name` VARCHAR( 255 ) CHARACTER SET utf8 COLLATE utf8_unicode_ci NOT NULL

    but when we store some urdu value like بسم اللہ

    it becomes in database like this .....مت٠رقات

    yes when we fire select query from our webpage it looks fine like بسم اللہ
    but when we see database from php my admin it shows مت٠رقات

    can you solve the problem or give me sample of single page which we can use for our application

    May allah bless you.
    محترم نبیل نقوی صاحب ۔۔۔ السلام علیکم

    میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی طرز پر ایک ایسی ویب سائٹ تشکیل دینا چاہتا ہوں‘ جس میں پشاور کی خبریں‘ تصاویر اور مضامین کو جگہ دی جا سکے۔ اس سلسل میں آپ کی مدد اور تعاون کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔

    از ہشاور ۔۔۔ شبیر حسین امام
    السلام و علیکم نبیل بھائی

    میں نے تجرباتی طور پر blogger.com پر ایک اردو بلاگ سیٹ کیا ہے۔ مہربانی فرما کر ذرا ملاحظہ کر لیں ۔ میں آپکی آراٗ و تنقید کا منتظر رہوں گا۔
    یہ ہے اسکا پتہ: http://lehaf.blogspot.com/
    تمام اہلیانِ اردو محفل کو
    السلام علیکم
    امید ہے آپ سب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خیروعافیت سے ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں گے۔
    اس ذاتی پیغام کا مقصد آپ سب کی توجہ ایک اہم بات کی طرف کروانی مبذول ہے۔جیسا کہ آپ سب کو علم ہو گا ہم نے ایک کام "اتحاد اسلامی" کرنے کا بیڑا اٹھانے کا سوچا ہے لیکن یہ کام آپ دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    اب ہم اتحاد اسلامی کو عملی جدوجہد کی طرف لے جانے کے لئے اتحاد اسلامی کے اغراض و مقاصد/منشور اور قوانین مرتب کر رہے ہیں۔ جس میں آپ لوگوں کی رائے/مشورے کی شدت سے ضرورت ہے۔ آپ جس قدر ہمت و طاقت رکھتے ہیں صرف اتنا ہی اتحاد اسلامی کی خاطر کام کریں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو کم از کم ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں۔ اگر آپ کی زندگی مصروفیت کی ایک دلدل بن چکی ہے تو کم سے کم صرف ایک بار "اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" والے دھاگہ کو ضرور پڑھیں ہو سکتا ہے کوئی ایسی بات آپ کے ذہن میں آ جائے جو پہلے کسی نے نہ سوچی ہو یا ہم کوئی اہم غلطی کرنے جا رہے ہوں اور آپ کی وجہ سے ہم اس کو بہتر کر سکیں۔ ہم آپ سے دین اسلام کے لئے آپ کی سالوں کی خوش گوار زندگی سے صرف ایک گھنٹہ مانگتے ہیں جس میں آپ صرف اس دھاگہ " اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" کو پڑھیں اور تھوڑی بہت سوچ و بیچار کریں اور اتحاد اسلامی میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
    ہم اللہ تعالٰی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس خواب کو پورا کرے گا اور بے شک اللہ تعالٰی ہی اس کا اجر دینے والا ہے۔
    والسلام

    آپ یہاں اتحاد اسلامی کے سلسلے کے متعلق دیکھ سکتے ہیں....

    1: اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

    2:اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

    3:اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی کریں
    سلام علیکم
    پیشگی عید مبارک قبول کیجیئے
    اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
    وسلام
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top