رانجھا کبھی کان نا چھد واتا اگر ہیر چوری نہیں کھلاتی.... ہیر کوئی نا گاتا رانجھے کی اگر وارث شاہ پوری نا لکھتے
یار بچپن سے ہی گھر کا ماحول ٹیپیکل پنجابی گھرانے والا دیکھا ہے تو پھر ماحول کا اثر تو آ ہی جاتا ہے طبیعت میں
مجھے بڑا شوق ہے پنجابی بولنے کا لیکن جب بھی بولی اپنا مذاق ہی بنوایا کہ انگلش ایکسنٹ میں پنجابی بولتی ہو
یار کبھی ہمارے گاؤں کی لائف دیکھو تم سچ میں حیران ہو جاؤ میری خالہ اور پھوپھو وغیرہ سب گاوں میں ہی ہیں بہت مزا آتا ہے وہاں کی زندگی کا
مجھے بہت اٹریکٹ کرتا ہے یہ سب پر تیمور کہتے ہیں دور کے ڈھول سہانے۔۔ وہاں رہو گی تو دو دن میں واپس بھاگ جانا تم نے
ویسے ہم جب زمینوں پر جاتی تھی سب کزنز اکٹھی ہو کر تو بہت مزا آتا تھا ٹیوب ویل پر مستی کرنا پھوپھو کے باغ ہیں کینو کے اور امرود کے بہت مزا آتا تھا
یار ایویں فضول میں جاگ رہی ہوں۔۔ پانچ بجے اٹھنا ہے مجھے روزہ رکھنا ہے۔۔ بہت گندی ہو گئی ہوں میں۔۔ چلو کل ملتے ہیں ان شاءاللہ۔۔ شب بخیر