اردو محفل فورم

مقدس
مقدس
غدیر مجھے کوئی پٹاکے والے پنجابی اسٹیٹس لکھ کے دو۔ مجھے لگانا ہے اپنا اسٹیٹس :ڈی
غدیر زھرا
غدیر زھرا
پٹاکے والے :پ وضاحت درکار ہے :پ
غدیر زھرا
غدیر زھرا
ویسے پنجابی زبان میں ماہیے اور ٹپے بہت مزے کے ہوتے ہیں :پ
مقدس
مقدس
ہی ہی ہی وہی بات بتا دو۔۔ پھر میں اسٹیٹس لگاوں۔۔ مطلب بھی بتا دینا ہی ہی ہی کوئی پوچھے تو بتا سکوں کہ مجھے پتا ہے ہاہاہاہا
غدیر زھرا
غدیر زھرا
میں بتا تو دیتی ہوں لیکن نتائج کی ذمہ داری مجھ پر نہیں :پ
ویسے پنجابی زبان کا ایک خاصا اس میں بے تکلفی کا بے حد پایا جانا بھی ہے جو چیزیں اکثر پنجابی نہ سمجھنے والوں کو غیر اخلاقی لگیں گی وہ پنجابی ماحول میں رہنے والوں کے لیے عجب نہ ہونگی وہ اس کو انجوائے کریں گے کیونکہ وہ اس کے پسِ منظر اور چاشنی سے واقف ہونگے :)
غدیر زھرا
غدیر زھرا
فیتا....عشقے نے ڈنگ ماریا کڑی سَپ دا بہانہ کیتا (عشق نے ڈنک مارا لیکن محترمہ سانپ کا بہانہ کر رہی ہیں :پ)
غدیر زھرا
غدیر زھرا
سوٹا...ماپیاں جوائی سیہڑیا تیری گُت دے پراندے نالوں چھوٹا..(ماں باپ نے داماد وہ چُنا جو تمھاری چٹیا کے پراندے سے بھی چھوٹا ہے:پ ) بہنا آپ پراندہ جانتی ہیں؟
غدیر زھرا
غدیر زھرا
مدھانیاں...ہائے او میرے ڈاڈھیا ربا کنے جمیاں کنا نیں لے جانیاں...(مدھانی وہ جس میں دودھ بلوتے ہیں..ہائے میرے قہار رب کس نے بیٹیاں پیدا کیں اور کون لے جاتا ہے)
غدیر زھرا
غدیر زھرا
چھولے...بابل تیرے محلاں وچوں ست رنگیاں کبوتر بولے (بابا آپ کے محل میں ست رنگے کبوتر بولتے ہیں) یہ اس بیٹی کی ادسی کو نمایاں کر رہا ہے جو اپنے بابا کے گھر کی آسائشوں اور لاڈ کو چھوڑ کر جا رہی ہے :)
غدیر زھرا
غدیر زھرا
چھوئی...بابل تیرے محلاں وچوں تیری لاڈو پردیسن ہوئی (بابا آپ کے محل سے آپ کی لاڈلی پردیسی ہو گئی ہے)
غدیر زھرا
غدیر زھرا
چھلا پایا گہنے
سدا ماپے نئیں رہنے
دکھ جندڑی دے سہنے

(ماہیے ٹپے یا چھلا میں پہلے مصرعے کا لنک عموماً دوسرے مصرعوں سے نہیں ہوتا وہ قافیہ کی ضرورت کو پورا کرتا ہے یا پنجاب کی ثقافت سے جڑا ہوتا ہے اس لیے میں پہلے مصرعوں کے ترجمے کو نظر انداز کر رہی ہوں گو کہ آپ کو ان کا مطلب جاننا ہو گا تو میں بتا دوں گی :)

سدا ماں باپ نہ رہیں گے
یہ زندگی کے دکھ اٹھانے پڑیں گے
)
مقدس
مقدس
فیبٹاسٹک غدیر۔۔۔ اسی لیے تو مجھے پنجانی سیکھنی ہے۔۔ بہت ہی سوئیٹ زبان ہے
Top