• السلام علیکم! بلال بھائی اُردو انسٹالر جو آپ نے بنایا ہوا ہے کمال کا ہے۔مجھے کچھ ایسا طریقہ چاہئے جو صرف اور صرف اردو سپورٹ انسٹال کرے لیکن کی بورڈز یا فانٹس انسٹال نہ کرے۔ اور یہ کام خاموشی سے ہو جاے! کیا ایسا ممکن ہے؟ اگر رہنمائی کر دیں تو شکرگزار ہوں گا۔ فقط
    بلال
    بلال
    میرے خیال میں آپ نے ہی مجھے اس بارے میں ای میل بھیجی تھی۔ میں نے اس ای میل کا جواب دیا ہے دیکھ لیجئے گا۔ ویسے اگر آپ نے ای میل نہیں کی تھی تو پھر بتائیے گا۔ میں یہاں اس کی تفصیل لکھ دوں گا۔
    محمد شکیل عطاری
    محمد شکیل عطاری
    جی مجھے میل کا جواب مل چکا ہے۔ مگر مجھے کچھ مزید تفصیلات چاہئے تھیں جو میں نے جوابی میل میں لکھ دی یں!
    شکریہ!
    سویدا یعنی فواد بھائی وعلیکم السلام
    سب سے پہلے تو میری چھوٹی سی کاوش "اردو اور کمپیوٹر" پڑھنے اور اسے پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    رہی بات یونیکوڈ فونٹس کی تو جناب بالکل آپ بھی بنا سکتے ہیں۔ عام نسخ فونٹ تو کوئی خاص مشکل کام نہیں لیکن نستعلیق استادوں کا کام ہے۔ نسخ فونٹ کے لئے آپ کو حروف کی اشکال چاہیے جن میں مکمل حروف تہجی اور ہر حرف کی پہلی، درمیانی اور آخری شامل ہوں اور پھر اسے کسی مناسب سافٹ ویئر جیسے فونٹ کریئٹر کے ذریعے فونٹ کی شکل دے دیں۔ ویسےاس معاملے میں عارف کریم صاحب خود استاد لوگ ہیں۔ عارف کریم کے علاوہ شاکرالقادری بھائی بھی اس معاملے میں آپ کی بہت رہنمائی کر سکتے ہیں۔ یونیکوڈ اردو فونٹس کے معاملے میں میں کچھ بھی نہیں بلکہ آپ یوں ہی سمجھیں کہ بس مجھے تھوڑا بہت پتہ ہے۔
    ویسے ہو سکتا ہے کہ درج ذیل لنک اس معاملے میں آپ کی کچھ مدد کر سکے۔
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=372502#post372502
    اس دھاگے پر مکی بھائی نے فونٹ بنانے کے بارے میں ایک ٹیوٹوریل پوسٹ کیا ہے۔۔
    بلال بھائی سلام

    آپ کا تیار کردہ مضمون اردو اور ونڈوز عارف صاحب کی وساطت سے پڑھنے کو ملا

    پڑھ کر بہت سارے سوالات کے جواب مل گئے ، اور مزہ بھی آیا

    اب میں‌یہ پوچھنا چاہتا ہوں‌کہ یونی کوڈ فونٹ کس طرح‌بنتے ہیں‌

    کیا میں‌خود سے بنا سکتا ہوں‌

    اور کیا کرنا پڑے گا مجھے اس کے لیے از راہ کرم میری معاونت فرمائین

    شکریہ
    تمام اہلیانِ اردو محفل کو
    السلام علیکم
    امید ہے آپ سب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خیروعافیت سے ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں گے۔
    اس ذاتی پیغام کا مقصد آپ سب کی توجہ ایک اہم بات کی طرف کروانی مبذول ہے۔جیسا کہ آپ سب کو علم ہو گا ہم نے ایک کام "اتحاد اسلامی" کرنے کا بیڑا اٹھانے کا سوچا ہے لیکن یہ کام آپ دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    اب ہم اتحاد اسلامی کو عملی جدوجہد کی طرف لے جانے کے لئے اتحاد اسلامی کے اغراض و مقاصد/منشور اور قوانین مرتب کر رہے ہیں۔ جس میں آپ لوگوں کی رائے/مشورے کی شدت سے ضرورت ہے۔ آپ جس قدر ہمت و طاقت رکھتے ہیں صرف اتنا ہی اتحاد اسلامی کی خاطر کام کریں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو کم از کم ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں۔ اگر آپ کی زندگی مصروفیت کی ایک دلدل بن چکی ہے تو کم سے کم صرف ایک بار "اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" والے دھاگہ کو ضرور پڑھیں ہو سکتا ہے کوئی ایسی بات آپ کے ذہن میں آ جائے جو پہلے کسی نے نہ سوچی ہو یا ہم کوئی اہم غلطی کرنے جا رہے ہوں اور آپ کی وجہ سے ہم اس کو بہتر کر سکیں۔ ہم آپ سے دین اسلام کے لئے آپ کی سالوں کی خوش گوار زندگی سے صرف ایک گھنٹہ مانگتے ہیں جس میں آپ صرف اس دھاگہ " اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" کو پڑھیں اور تھوڑی بہت سوچ و بیچار کریں اور اتحاد اسلامی میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
    ہم اللہ تعالٰی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس خواب کو پورا کرے گا اور بے شک اللہ تعالٰی ہی اس کا اجر دینے والا ہے۔
    والسلام

    آپ یہاں اتحاد اسلامی کے سلسلے کے متعلق دیکھ سکتے ہیں....

    1: اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

    2:اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

    3:اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی کریں
    لیجیئے بھائی یہ رہا لنک ....آپ کے مضمون کا............اور اتحاد اسلامی گروپ میں شمولیتے ضرور اختیار کریئے گا
    وعلیکم السلام
    جناب میری تحریر اسلام کی خاطر جہاں چاہے لگائیں۔۔۔ مجھے کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں۔۔۔
    بس ایک بار کانٹ چھانٹ کرنے کے بعد دیکھا ضرور لینا تاکہ مجھے بھی پتہ چل جائے کہ کیا غلطیاں تھیں جن کو آپ نے دور کر دیا ہے۔۔۔
    والسلام
    السلام علیکم بلا ل بھائی ........میں نے آپ کی تحریر..... تحقیق سے دوری مسائل کا باعث اور ہمارا المیہ.........کا مطالعہ کیا..........ماشااللہ بہت اچھی تحریر لکھی آپ نے میں چاہتا ہوں کہ اس تحریر کو ....اتحاد اسلامی کا جو گروپ بنایا ہے وہاں لگایا جائے ......تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کا مطالعہ کریں اور ہر معاملے میں تحقیق کی عادت اپنائیں ......اگر آپ اجازت دیں تو میں اس میں تھوڑی کانٹ چھانٹ کر کے وہاں لگا لوں ..........کانٹ چھانٹ معمولی سی ہو گی ......اور اس کو درست کر کے میں آپ کو پہلے دکھاوں گا پھر اگر آپ نے اجازت دی تو اتحاد اسلامی کے یاہو گروپ پر لگا دوں گا........والسلام
    وعلیکم السلام
    پیاسا بھائی میں ابھی اس دھاگے کو دیکھتا ہوں۔۔۔ اور امید ہے کہ میں بھی اس اتحاد میں شامل ہو جاؤ گا۔۔۔
    اللہ تعالٰی تمام عالمِ اسلام میں اتحاد پیدا کرے۔۔۔آمین
    السلام علیکم

    محترم ...........امید ہے آپ خریت سے ہوں گے........یہاں ایک اتحاد اسلامی نام کا گروپ بنایا گیا ہے.......آپ سے گزارش ہے کہ اسے پڑھیں اور اگر آپ ہم سے اتفاق کرتے ہیں تو اس میں شمولیت اختیار کریں ........تاکہ ہم مسلمانوں کی بہتری کے لیئے کام کر سکیں......امید ہے آپ ہماری گزارش کو قبول کرتے ہوئے ایک دفعہ اس پڑھیں گے ضرور....اس میں کسی قسم کی کوئی تفرقہ بازی نہیں کی جائے گی تمام لوگ بھائیوں کی طرح کام کریں گے.........
    و السلام
    السلام علیکم جناب بلال بھائی کیا حال ہے آپ کا کیسے ہیں اور کیا ہو رہا ہے آج کل طبعیت کیسی ہے آپ کی اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو خوش رکھے آمین
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top