سید عاطف علی یہ سب بھی، ہم بھی حفیظ کے ہی معتقد ہیں، بے فکر رہیے۔ یہ جوان بننے کا نیا ڈھنگ نکالا گیا ہے کہ خود کو اس حد تک ضیعف دکھایا جائے کہ سب یہی کہیں کہ آپ تو ایسے نہ ہیں۔ یوں ایک فیلنگ سی آتی ہے، اچھی سی، اس کا کوئی بھی نام رکھ لیں۔ بالکل ایسی بات ہے کہ پچاس پچپن والے اسی پچاسی سال کے بزرگوں میں بیٹھے ہوں تو خود کو بچہ یا جوان سمجھنے لگ جاتے ہیں۔
نہیں محمد وارث بھائی، کچھ نہیں ہوسکا۔۔ بہت کوشش کی اس اوتار کے لیے کمبی نیشن بنانے کی مگر کچھ نہیں چلا۔ پہلے مولانا لگایا، پھر پیرومرشد، شیخ جی، علامہ، ایک بار تو ان سب کو ایک ساتھ لگادیا مگر اس اوتار کا حق ادا نہ ہوسکا۔ پرانا اوتار ہی ٹھیک رہے گا ورنہ یہ بارعب ہیئت سب کو کھاجائے گی۔
عبید انصاری صاحب قبلہ، بس یہ دل پشوری ہی ہے۔ میرے فون میں جتنی میری تصاویر ہیں سب کو بوڑھا کر رکھا ہے، بیوی بہت غصہ کرتی ہے، ایک بار وٹس ایپ پر ایسی ڈی پی لگا دی تو اُس نے باقاعدہ سیاپا کر کے تبدیل کروا دی۔ ع۔ ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا!