فاخر

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • اورنگ نشیں میرے عدو کو یہ سنا دو
    ماضی کے فراعین کے آثار دکھا دو
    سب مٹ گئے عبرت کا نشاں بن گئے آخر
    اُس کا بھی یہی ہوگا، یہ انجام بتا دو
    فاخر
    زهره هو عطارد هو كه مهوش هو سراپا
    آفاق ميں تاباں کوئى مهرو ہے کہ تم ہو
    تم راگ ہو دیپک کا کہ ملہار ہو گویا
    ہر ساز مىں پنہاں کوئى جادو ہے کہ تم ہو
    فاخر
    پھولوں کی یہ مہکی ہوئی خوشبو ہے کہ تو ہے
    مجھ پر کوئی چھایا ہوا جادو ہے کہ تو ہے
    خوشبو میں گندھے لفظ جو نکلیں ترے لب سے
    ہوتا ہے گماں مجھ کو، کہ اردو ہے کہ تو ہے
    فاخر
    کعبۂ عشق ميں عشق کی انتہا
    دیکھیے کس قدر قابل رشک ہے
    دوڑتا ہے جنوں بے خودی میں یہاں
    نعرۂ عشق ”لبیک“ کہتا ہوا
    فاخر
    حور و غلماں پہ ہیں وہ لوگ بھی اب طعنہ زن
    اپسرا کے جو تصور میں جیا کرتے ہیں 😂
    فاخر
    فاخر
    فاخر
    شکریہ
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    یہ تو کھلا تضاد ہے۔
    فاخر
    فاخر
    بھارت میں ایک اسلاموفوبک فلم ریلیز ہونے والی ہے، ”72حور“ کے نام سے۔ اس 72حوروں کے انعام کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام مين جنت میں ملنے والی حسیناؤں کو ”حور“ کہا گیا ہے،جبکہ ہندو عقیدے میں بھی سُوَرگ میں ملنے والی حسیناؤں کو اَپسرا كها گیا ہے، اپسرا کے معنی حور کے ہیں۔ جب دونوں مذہب میں حور كا تصور ھے ، توپھر جھگڑا کیوں؟ اسی پریہ شعر ہے۔
    کچھ نئے فونٹ شامل کئے گئے ہیں۔
    یہ تجربہ کار آمد ہے
    لیکن یہ فونٹ مخصوص عبارتوں کے لئے ہی بہتر ہے۔
    عربی عبارات یا قرآنی آیات میں استعمال کرنا اچھا ہوگا

    البتہ اردو کے لئے مہر نستعلیق ہی بہتر ہے ۔
    ہر بلا سے تجھے اللہ بچائے رکھے
    آج کعبے میں کرائی ہے دعا تیرے لئے
    علی وقار
    علی وقار
    فاخر صاحب فونٹ ٹھیک طرح نظر نہیں آ رہا ہے۔ شاید آپ لکھنا چاہتے ہیں،
    ہر بلا سے تجھے اللہ بچائے رکھے
    آج کعبے میں کرائی ہے دعا تیرے لئے
    سعادت
    سعادت
    ایک بات کا خیال رکھیے کہ ’امیری قرآن‘ میں اردو کی سپّورٹ شامل نہیں ہے۔چنانچہ اردو متن کے لیے ’امیری قرآن‘ کے بجائے ’امیری‘ کا استعمال بہتر رہے گا۔
    سید ذیشان
    سید ذیشان
    اچھا اضافہ ہے۔
    چائے مردودِ ميكدہ كے لئے
    مثل جامِ شراب ہے ساقى
    فاخر
    مرے عشق کو تری ذات سے جو ملی ہیں جاوداں نسبتیں
    انہی نسبتوں کے ہی فیض سے مری شعر گوئی سنور گئی
    فاخر
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    جاوداں تو اب جاوداں نہیں رہا، فاخر!جاوداں کی شکست وریخت ہوگئی ۔:) فارسی الفاظ کے آخر سے"اں" کوقطعی طور پر کبھی نہیں گراتے ۔
    فاخر
    فاخر
    اچھا ، جب شکست و ریخت ہی ہوگئی تو پھر اس شعر کو شعر ہی نہ سمجھا جائے ☺️
    معروف شاعر امجد اسلام امجد سفر آخرت پر روانہ ، اردو نظم و غزل کے جدید آہنگ و طرز کا روشن ستارہ غروب ۔ (بحوالہ جنگ )
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔
    ترکیہ اور شام میں آئے ہولناک زلزلے کی انتہائی دلخراش تصاویر سامنے آرہی ہیں، کچھ ایسی بھی تصاویر ہیں ،جنہیں دیکھ کر انسان کی بے چارگی ، بے مائیگی اور بے وقعتى معلوم ہوتى ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام بلادِ اسلامیہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ا پنی رحمتیں ان پر نازل کرتا رہے ، آمین۔
    دل كی خواهش تو یهی هے مری، اے جانِ غزل
    ساری غزلیں ترے قدموں په نچھاور كردوں

    اے پری رُخ! شبِ هجراں كو ترے عارض سے
    استعارے میں ضیاء لے كے منور كردوں!!
    فاخر
    سعودی عربیه كی فٹ بال ٹیم كی تاریخ ساز جیت پر تهنیت و مبارك باد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
    دهلی كی مشهور غالب اكیڈمی كی ادبی نشست میں 12 نومبر بروز سنیچر بحیثیت شاعر شریك هوا۔ جس كی صدارت پروفیسر شریف قاسمی نے كی۔ متین امروہوی، احمد علی برقی اعظمی اور كے ایل نارنگ ساقی جیسی ادبی شخصیات بھی موجود تھیں۔ نیز اس ادبی نشست میں ہمسایه ملك سے آئے هوئے مهمان شاعر زعیم رشید بھی شریك هوئے، جو محبوب الٰهی حضرت نظام الدین اولیاء كے آستانه كی حاضری كیلئے آئے هوئے تھے۔
    واضح هو كه یه میراپهلا اسٹیج پروگرام تھا۔
    ساری غزلیں ترے قدموں میں نچھاور كردوں
    فاخر
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top