سیما علی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • وقال علیہ السلام طُوبَى لِمَنْ ذَكَرَ الْمَعَادَ، وَعَمِلَ لِلْحِسَابِ، وَقَنِعَ بِالْكَفَافِ، وَرَضِيَ عَنِ اللهِ..

    خوشا نصیب اس کے جس نے آخرت کو یاد رکھا، حساب و کتاب کے لیے عمل کیا .ضرورت بھر پر قناعت کی اور اللہ سے راضی و خوشنود رہا .۔۔

    نهج البلاغه حضرت امیر المو مین علي عليه السلام
    بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔ ﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
    جاسمن
    جاسمن
    صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
    پھر وقت ہو گیا ہے اذانِ بلال کا
    صحرائے زندگی مجھے سُونا دکھائے دے

    سوچوں تمام دن درِ اقدس کو میں قمرؔ
    آتے ہی نیند گنبدِ خضریٰ دکھائی دے
    کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے
    یہ سب تمھارا کرم ہے آقاﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
    رباب واسطی
    رباب واسطی
    اللھم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرج آل محمد
    ہوا ہے اور نہ ہوگا کوئی شہید ایسا
    جہاں میں آیا کہیں ایسا انقلاب نہیں

    کٹا دیا ہے سر اعلائے کلمۂ حق میں
    حسین ابن علی کا کوئی جواب نہیں
    ولی دکنی
    امام حسین علیہ السلام کی یا د میں گریہ

    امامِ حسین علیہ السلام کا یہ مقام ہے کہ ان کی یا د میں اشک بہائے جائیں اور جو رونا حرام سمجھتے ہیں وہ سن لیں:

    اے صبا اے پیک دور افتادگان
    اشک ما بر خاک پاک او رسان

    اے صبا! اے دور بسنے والوں کی پیغام رساں؛ ان کی خاک پاک پر ہمارے آنسوؤں کا تحفہ پہنچا دے۔
    (رموزِ بے خودی)
    علامہ محمد اقبالؒ
    لکھ لیجئے لوح دل پہ با خط جلی
    یہ بات جو کہہ گئے زمانے کے ولی
    مل جاتی ہے انساں کو فلاح دارین
    گر حب نبی کے ساتھ ہو مہر علی

    پیر نصیرالدین نصیرؔ
    یہ فقط عظمت کردار کے ڈھب ہوتے ہیں
    فیصلے جنگ کے تلوار سے کب ہوتے ہیں

    جھوٹ تعداد میں کتنا ہی زیادہ ہوسلیمؔ
    اھل حق ہوں توبہتر بھی غضب ہوتے ہیں

    سلیم کوثر
    21f42a9b-c7ac-4ba4-af45-699754d63510.jpg
    7
    ذی الحجہ شہادت حضرت امام محمد باقر العلوم علیہ السلام پہ تعزیت و تسلیت عرض ھے*
    اے کعبۂ ایماں، تری حرمت کے دن آئے
    اے رکنِ یمانی، تری شوکت کے دن آئے
    اے بیتِ مقدس، تری عزت کے دن آئے
    اے چشمۂ زمزم، تری چاہت کے دن آئے
    اے سنگِ حرم، جلوہ نمائی ہوئی تجھ میں
    اے کوہِ صفا، اور صفائی ہوئی تجھ میں
    میر انیس
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top