اردو محفل فورم

الف نظامی
الف نظامی
وعلیکم السلام
علی وقار
علی وقار
وعلیکم السلام! سب خیریت سے ہیں۔ سنا نہیں آپ نے، جو دِکھتا ہے، وہ بِکتا ہے۔

زیدی صاحب! مجھے تو اس میں کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا کہ اُن احباب کے لیے احتیاطاً فاتحہ پڑھ لی جائے جو ایک ماہ غیر حاضر رہیں۔

آپ اپنی قیمتی رائے سے مطلع فرمائیے گا۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
وعلیکم السلام۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
علی وقار جی جی بھائی صاحب بجا فرمایا آپ نے پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں کلام اللہ ہے یہاں بھی فائدہ مند ہے وہاں بھی کچھ نہیں تو کھاتے میں جمع ہو جائے گا :)
علی وقار
علی وقار
آتے جاتے رہا کریں زیدی صاحب۔ جیسے ہی آپ کا نام پڑھنے کو ملتا ہے، آپ کی یاد آ جاتی ہے۔ :) ہے نا کمال کی بات!
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
وعلیکم السلام
یعنی آپ توپ کے دھانے پر برجمان ہیں
علی وقار
علی وقار
معان بھائی، آپ کیسے ہیں؟ برجمان لکھ کر آپ نے اپنی یاد تازہ کر دی۔ :)
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
الحمدللہ ۔
اللہ کریم کا بے حد کرم ہے ۔
سید عمران
سید عمران
گاہے گاہے نظر...
اسکرین پر یا باس پر؟؟؟
سید عمران
سید عمران
علی وقار بھائی، بھیا خود بے شک باسی ہوگئے...
مگر یاد ان کی تازہ رہتی ہے!!!
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
پہلے یہ تو پوچھ لیں کہ باس میل ہے یا فی میل۔ باقی جواب کا اندازہ خود بخود ہو جائے گا۔
سید عمران
سید عمران
خوف کی نظر بھی کوئی نظر ہوتی ہے...
ہر نظر بد نظر نہیں ہوتی!!!
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
اللہ توبہ۔ یہ بد کا لفظ کہاں سے آیا
جاسمن
جاسمن
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محمداحمد
محمداحمد
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ اکمل بھائی!
ہم بھی آج کم و بیش ایک ماہ بعد آئے ہیں لیکن وجہِ غیر حاضری نہ کسی نے پوچھی نہ ہم نے بتائی۔

اور خدا جانے علی وقار بھیائی نے فاتحہ بھی پڑھی یا نہیں۔ :)

یا ہم بھی بقول شاعر یہی کہیں کہ:

پئے فاتحہ کوئی آئے کیوں ۔۔۔
چار پھول چڑھانے کی نوبت البتہ ابھی نہیں آئی ہے۔ :) :) :)
محمداحمد
محمداحمد
علی وقار
علی وقار
محمداحمد بھائی، بارِ دگر خوش آمدید۔ آپ تو گویا عید کا چاند ہو گئے۔
محمداحمد
محمداحمد
شکریہ علی وقار بھائی! چاند تو خیر کیا ہوئے بس یوں سمجھیے کہ مصروفیاتِ زندگی نے کہیں کا نہیں رکھا ۔
Top