اردو محفل فورم

محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
ایساکر کے ملازمت سے ہاتھ دھونے سے بہتر نہ ہوتا کہ یہ خاتون اپنا کام جاری رکھتیں اور مظلومینِ غزہ کے لیے امداد بھیجتیں؟

اس وقت مسلمانوں کو دنیا میں اپنے آپ کو معاشی، سفارتی اور عسکری طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے مگر ہم صرف اسرائیل اور امریکا پر لعن طعن کرنے کے سوا کچھ اور کرنے کے حق میں نہیں.
محمداحمد
محمداحمد
یعنی جینوسائیڈ کا حصہ بن کر ملازمت جاری رکھتیں؟

کیا واقعی آپ یہی کہہ رہے ہیں؟
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
مائکروسافٹ اسرائیل کو اے آئے ماڈلز بیچنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کرتا ہے. ہر چیز کا براہِ راست جینوسائڈ سے تعلق نہیں. اور ملازمت خاتون نے خود نہیں چھوڑی، انھیں نکالا گیا ہے. اسی طرح اگر مسلمان اپنے آپ کو معاشی طور پر isolate کرتے رہے تو حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے.

خیر آپ جذباتی لوگ ہیں، آپ سے بحث کا فائدہ نہیں ہے.
محمداحمد
محمداحمد
میرا خیال ہے کہ خاتون نے خود اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اے آئی ماڈلز اس کام کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ اورر جب انہوں نے اس اظہار کیا ہے اُن کو اس بات کا پہلے سے اندازہ ہوگا کہ انہیں نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے جو اُن کا حق ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
بحث کا واقعی کوئی فائدہ نہیں ہے، میں کسی غیر جذباتی شخص کو اس بات پر قائل نہیں کر سکتا ہے کہ انسانی جانوں کی اہمیت ہوتی ہے، جنیو سائڈ اچھی چیز نہیں ہوتی، اور اصولوں کی خاطر انسان کو قربانی بھی دینا پڑتی ہے۔
خوش رہیے۔
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
جذباتی لوگوں کا یہی مسئلہ ہے کہ وہ بحث میں ایسی فرضی چیزیں لے آتے ہیں جو کسی نے کہی ہی نہیں ہوتیں. بہرحال آپ بھی اپنی دنیا میں خوش رہیں.
Top