ام نور العين ایٹیٹیوڈ بھی تو لوگ عموماً امن پسند لوگوں کو دکھاتے ہیں ناں۔ کبھی کبھی جواب عرض ضروری ہو جاتا ہے۔ کیوں ناعمہ؟ ویسے میں نے یہ سبق بہت دیر سے سیکھا۔ اور ابھی تک مکمل عمل پیرا نہیں ہو سکی :)
ہاں ایسا ہی ہوتا ہے۔ ویسے جہاں تک میں نے دیکھا ہے دنیا بس اپنے مطلب کی ہی ہے ، بے غرض ہو کر لوگوں کے بہت کام کیے ہیں اور پھر انہی لوگوں نے کچھ جانا ہی نہیں کام نکلوایا اور مکھی کی طرح باہر پھینک دیا ۔
لیکن خیر ابھی تو پتا نہیں دنیا میں اور کیا دیکھنے کو ملے گا ، پھر بھی کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہماری ذات سے کسی کو نقصان کبھی نا ہو۔ پر جہاں لوگ ایسے مل جائیں تو رویہ بھی ایسا کرنا پڑ ہی جاتا ہے
متفق
ایک بات یہ بھی ہے کہ اگر آپ خود دوسروں سے فیئر رہتے ہیں تو آپ کو اچھے لوگ زیادہ تعداد میں ملتے ہیں۔ اور جو لوگ غلط کرتے ہیں۔ کبھی تو ان کی بات کو نظر اندزا کر دینا بہتر اور کبھی ان کو کم از کم اس بات کا احساس دلانا کہ انہوں نے غلط کیا ہے ضروری ہو جاتا ہے۔