السلام علیکم بھائی صاحب
آپ کا کہا ہمارے سر آنکھوں پر
۔نیا سال شروع ہوتے ہی تحویل سال کی مخصوص دعا بھی پورے جوش و خلوص سے پڑھی جاتی ہے اور وہ دعا یہ ہے۔ یا مقلب القلوب و الابصار، یا مدبر اللیل و النہار۔ یا محول الحول و الاحوال حول حالنا الی احسن الحال۔ اس دعا میں خداوند عالم سے یہ دعا کی جاتی ہے کہ اے قلوب اور بصارتوں کو منقلب کرنے والے، یا رات و دن بنانے والے، اے حال و احوال کو تبدیل کرنے والے ہماری حالت کو بھی بہترین حالت میں تبدیل کردے۔ اس موقع پر بہت سے لوگ مذہبی مقامات، زیارتگاہوں اور مسجدوں و غیرہ میں جاتے ہیں یا مشہد و قم جیسے زیارتی شہروں کا سفر کرتے ہیں۔ تحویل سال یا نیا سال شروع ہونے کے بعد ملاقاتوں اور صلہ رحم کا سلسلہ بھی شروع ہوتا ہے