• دنیا بڑی عجیب جگہ ہے ۔۔۔جب تک چلنا نہیں سیکھا ہوتا کوئی گرنے نہیں دیتا۔۔جب چلنا سیکھ لیا جائے تو قدم قدم پر لوگ گرانا چاہتے ہیں۔
    جس معاشرے میں سب چلتا ہے، وہ معاشرہ کم ہی چلتا ہے..
    کتابیں اور درسگاہیں ہمیں جوکچھ سکھاتی ہیں معاشرہ اس کے الٹ سبق پڑھاتا ہے ۔۔۔ اس لیئے منافقت ہمارے اندر نا چاہتے ہوئے بھی رچ بس جاتی ہے ۔۔
    احساسات کی زبان کے حروف تہجی ،آوازوں پہ نہیں بلکہ لہجوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ کیونکہ انہی لہجوں کے طلسم سے لفظ دوا بھی بن جاتے ہیں اور سزا بھی۔
    نایاب
    نایاب
    سولہ آنے سچی بات
    لہجہ ہی رنگ بھرتا ہے لفظ کی بنت کے اسیر حرف میں
    بہت دعائیں
    باباجی
    باباجی
    بہت خوب
    اینٹ کا اینٹ سے ربط ختم ہو جائے تو دیواریں اپنے ہی بوجھ سے گرنا شروع ہو جاتی ہیں۔
    نور وجدان
    نور وجدان
    واہہہہہہہہہہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوب کہا
    سارہ خان
    سارہ خان
    پتا نہیں کس نے کہا ہے ۔۔ مگر واقعی خوب کہا ہے ۔۔ :)
    نور وجدان
    نور وجدان
    جس نے بھی کہا ہم نے تو آپ کا انتخاب پڑھا اور اس کو دوبارہ داد کہ بات اچھی ہے :)
    صبح کاذب کی ہوا میں درد تھا کتنا منیر ریل کی سیٹی بجی تو دل لہو سے بھر گیا۔۔۔ منیر نیازی۔۔
    احساسات کانچ سے بھی نازک ہوتے ہیں، ذرا سی بات پر برسوں کی دوستی ختم ہوجاتی ہے ذراسی بات پر دشمنی دوستی میں بدل جاتی ہے۔
    سارہ خان
    سارہ خان
    اچھا میں سمجھی مزاج ہی فطرت ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔۔ :)
    نایاب
    نایاب
    دیکھنا نا ۔ یہ بٹیائیں کتنی سمجھدار ہوتی ہیں ۔ بحث بھی نہ کی اور جیت گئیں ۔۔۔
    دو جملوں میں جواب
    پہلا حصہ یہ فطرتی بھول پن مزاج میں ۔۔۔۔۔۔۔ دوسرا حصہ معصومیت بھری فطرت ہے آپ کی ۔۔
    بہت دعائیں
    بہت دعائیں
    سارہ خان
    سارہ خان
    ٓپ بہت اچھا سمجھاتے ہیں ۔۔ دل کو لگتی ہے بات تو سمجھ آجاتی ہے ۔۔ :)
    سوداؔ جو بے خبر ہے وہی یاں کرے ہے عیش مشکل بہت ہے ان کو جو رکھتے ہیں آگہی . محمد رفیع سوداؔ
    اگر آپ چاہتے ہیں آپ کی خواتین فرشتوں کی طرح ہوں تو پہلے ان کے لیے جنت بنائیے۔کیونکہ فرشتے جہنم میں نہیں رہتے ۔۔
    مقدس
    مقدس
    بالکل :)
    نایاب
    نایاب
    اک سو اک فیصد درست مشورہ ۔
    ویسے کچھ فرشتے جہنم پر بھی ڈیوٹی نبھاتے ہیں ۔
    اک تو یہ مقدس بٹیا اتنی پکی انگلش لکھ دیتی ہیں کہ مجھ ایسا پڑھنے پہ جاتا ہے ۔
    بہت دعائیں
    سارہ خان
    سارہ خان
    ڈیوٹی نبھاتے ہیں نہ رہتے تو نہیں نہ ۔۔۔ :)
    پاکستان وہ ملک ہے جہاں:- دینی فتویٰ، سیاسی تجزیہ،قانونی مشورہ اور طبی نسخہ ہر شخص سے، ہر جگہ اور ہر وقت مفت دستیاب ہے۔
    شعور کی شاہراہ پر ترقیاتی کام جاری ہے
    نایاب
    نایاب
    یقین ہے کہ " ٹھیکیدار " نیت کا اچھا پاک صاف ہے ۔ سو جلد ہی نپٹ جائے گا یہ کام ۔ جو لنک روڈ " لاشعور اور تحت الشعور " سے منسلک ہیں ۔ انہیں بھی " کارپٹ " کر دے گا ۔ ان شاء اللہ
    بہت دعائیں
    سارہ خان
    سارہ خان
    ہاہاہا ۔۔ اس کام کا ٹھیکہ اپنے پاس ہی ہوتا ہے ۔۔۔ اور نپٹنا تو زندگی کے آخر تک مشکل ہی لگ رہا۔۔ شعور کی سظح کی کوئی انتہا نہیں ہے۔۔ :)
    سید تراب کاظمی
    سید تراب کاظمی
    گاڑییییی خوب چلانا بابوووووووزرا ہلکہ ہلکےےےےے :)
    Life is better when you’re laughing.
    سارہ خان
    نایاب
    نایاب
    روتے ہوئے آتے ہیں سب ۔۔۔۔ اور کامیاب وہی ٹھہرتے ہیں جو ہنستے مسکراتے زندگی کی جنگ کو لڑتے کبھی ہار تسلیم نہیں کرتے ۔ اک امید ہمراہ لیئے یقین سے مصروف رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔بہت دعائیں
    سارہ خان
    سارہ خان
    متفق :)
    دیے اور دل میں ایک قدر مشترک ہے .............. بجھ بھی جائیں تو دیر تک دھواں دیتے ہیں -
    باباجی
    باباجی
    دیا تو بس دھواں دیتا ہے ۔۔۔ لیکن دل بعض اوقات پھڑک اٹجتا ہے
    نایاب
    نایاب
    د "دیا ہو یا دل " یہ دھواں جب ہی دیتے ہیں ۔ جب "د" دھوکے سے سامنا ہو ۔
    بہت دعائیں
    سارہ خان
    سارہ خان
    صحیح کہا آپ لوگوں نے ۔۔ :)
    انہیں انسانوں کی فطرت کا بہت قریب سے مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔ اسی لیے بہت جلد انسانیت سے مایوس ہوگئے۔ #یوسفی
    گزر گیا وقت دل پہ لکھ کر نجانے کیسی عجیب باتیں ورق پلٹتا ہوں میں جو دل کے تو سادگی اب کہیں نہیں ہے جاوید اختر
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top