محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 24، 2018 یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے ٭ نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو ۔راحت اندروی
محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 10، 2018 آئینہ مجھ کو،مسلسل نہ دکھا، اے کوثر ٭ کچھ تو خود میری بھی، عیبوں پہ نظر جانے دے ۔کوثر نقوی
محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 8، 2018 بے حجاب آ رہے ہیں، تو اے دل ذرا سنبھل کر ٭ ہے رضا یہ شاید ان کی، تُو بھی امتحاں سے گزرے ۔وجاہت حسین
محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 7، 2018 عشق کی شان مرحبا عشق ہے سنتِ خدا ٭ عشق میں جو بھی مٹ گیا اس کو کبھی فنا نہیں ۔فنا بلند شہری
محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 7، 2018 نئی حد بندیاں ہونے کو ہیں آئین گلشن میں ٭ کہو بلبل سے اب انڈے نہ رکھے آشیانے میں ۔احمق پھپھوندوی
محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 6، 2018 کیا خوب تماشہ ہے یہ کار گہ ہستی ٭ ہر جسم سلامت ہے ہر ذات ادھوری ہے ۔عنبرین حسیب عنبر
محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 4، 2018 مالِ مفلس مجھے سمجھا ہے جنوں نے شاید ٭ وحشتِ دل سرِ بازار لئے پھرتی ہے ۔ خواجہ حیدر علی آتش
محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 4، 2018 تو نہیں ہے نہ سہی، کیف نہیں غم ہی سہی ٭ یہ بھی کیا کم ہے کہ خالی مرا آغوش نہیں ۔بہزاد لکھنوی
محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 3، 2018 سب سمجھتے ہیں میں تمہارا ہوں ٭ تم بھی رہتے ہو اس گماں میں کیا ۔ جون ایلیاء
محمد عدنان اکبری نقیبی اگست 3، 2018 خود کو خوبصورت اور محترم بنائیے.کم بولنا آدمی کو محترم بنادیتا ہے، اور لوگوں سے مسکرا کر ملنا آدمی کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔
خود کو خوبصورت اور محترم بنائیے.کم بولنا آدمی کو محترم بنادیتا ہے، اور لوگوں سے مسکرا کر ملنا آدمی کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی جولائی 31، 2018 یہ شاعری یہ کتابیں یہ آیتیں دل کی ٭ نشانیاں یہ سبھی تجھ پہ وارنا ہوں گی ۔ محسن نقوی
محمد عدنان اکبری نقیبی جولائی 30، 2018 ابھی تو چند لفظوں میں سمیٹا ہے تجھے میں نے ٭ ابھی تو میری کتابوں میں تیری تفسیر باقی ہے ۔!!!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی جولائی 21، 2018 میں وہ بشر ہوں فرشتے کریں جنہیں سجدہ ٭ اب اس سے آگے خدا جانے اور کیا ہوں میں ۔حضرت بیدم شاہ وارثی ؒ
محمد عدنان اکبری نقیبی جولائی 9، 2018 ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے، ہم صورت گر کچھ خوابوں کے ٭ بے جذبۂ شوق سنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا۔اطہر نفیس
ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے، ہم صورت گر کچھ خوابوں کے ٭ بے جذبۂ شوق سنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا۔اطہر نفیس
محمد عدنان اکبری نقیبی جون 27، 2018 آخر دعا کریں بھی تو کس مدعا کے ساتھ ٭ کیسے زمیں کی بات کہیں آسماں سے ہم ۔ احمد ندیم قاسمی
محمد عدنان اکبری نقیبی جون 6، 2018 ستم گر سے چارہ گری کی تمنا ہے، رہزن جو ہیں اُن کو رہبر کیا ہے * میں بارش میں کچی چھتوں پر بھروسہ کیے جا رہا ہوں، حماقت تو دیکھو.تابش بھیا
ستم گر سے چارہ گری کی تمنا ہے، رہزن جو ہیں اُن کو رہبر کیا ہے * میں بارش میں کچی چھتوں پر بھروسہ کیے جا رہا ہوں، حماقت تو دیکھو.تابش بھیا
محمد عدنان اکبری نقیبی اپریل 30، 2018 ظلمت کی کسی حال میں بیعت نہیں کرتے ٭ ہم صاحبِ ایمان ہیں، بدعت نہیں کرتے ۔امجد علی راجا
محمد عدنان اکبری نقیبی اپریل 28، 2018 چھین لیں جاگیرِ دل حسیں ہتھیار یہ ٭ کر دیں گھائل پایلیں، جھومر، کھنکتی چوڑیاں ۔جیاءراؤ
محمد عدنان اکبری نقیبی اپریل 27، 2018 جائیں تو جائیں کہاں , ہر طرف سے روڑ بلاک ,کافی دنوں بات ہڑتال کی چھٹی کے مزے ,جماعت اسلامی کے زیر اثر علاقوں کی سڑکوں پر مولوی راج نافد ۔
جائیں تو جائیں کہاں , ہر طرف سے روڑ بلاک ,کافی دنوں بات ہڑتال کی چھٹی کے مزے ,جماعت اسلامی کے زیر اثر علاقوں کی سڑکوں پر مولوی راج نافد ۔
"ہر ذات ادھوری ہے" کیا بات ہے!