زیرک

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • خدارا عید پر ان لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو کچھ خریدنے کی سکت تک نہیں رکھتے، بے شک اللہ پاک بہتر دینے والا ہے اور دینے والوں کو پسند کرتا ہے۔
    سید عمران
    سید عمران
    اسی کے لیے صدقۂ فطر واجب کیا گیا ہے!!!
    زیرک
    زیرک
    سید عمران وقت آ گیا ہے کہ وہ جن کو اللہ نے کچھ عطا کیا ہے وہ اللہ کی اس عطا میں سے زکوٰۃ و فطر کے علاوہ بھی کچھ دان کریں کیونکہ آدھے پاکستان کی آبادی اب غربت کی لکیر کو پار کر چکی ہے۔
    جاسمن
    جاسمن
    درست کہا۔
    ٭شکر ہے میں نے آخری وقت میں نوٹنگھم جانے کا فیصلہ بدل دیا دوست کو ٹکٹ دے دیا، اب وہ جو جو ٹیکسٹ میسج بھیج رہا ہے،وہ آپ کو نہیں بتا سکتا۔
    ٭ایک وہ وقت کہ تشنہ لبی کا شکوہ تھا٭٭ آج قبضے میں سمندر ہے، مگر پیاس نہیں
    ٭منافقت٭ہمارے ہاں سگریٹ پینے سے عورت کا کردار خراب ہو جاتا ہے اور مرد کے پھیپھڑے. حیران ہوں کہ عورتوں کے پھیپھڑے نہیں ہوتے یا مرد کا کردار؟
    ٭دہر کے غم سے ہوا ربط تو ہم بھول گئے٭ سرو قامت کو جوانی کو قیامت لکھنا٭ حبیب جالب
    ٹھیلے پر رکھا ہے ملک ملک لے لو رعایا لے لو سب سے سستی رعایا لے لو نہ آہ بھرے گی نہ فریاد کرے گی ری سیل ویلیو ہے بار بار بکے گی
    ٭٭سوری فرشتہ مہمند٭٭ ہم جو انسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں٭٭ ہم سا وحشی کوئ جنگل کے درندوں میں نہیں
    مسجد کو سیمنٹ کی بوری سے بھوکے کو آٹے کی بوری دینا زیادہ مقدم ہے ، یاد رہے کہ مسجد انتظار کر سکتی ہے بھوکے کا پیٹ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
    ٭یہ گرد بیٹھ جائے تو معلوم کر سکوں٭٭ آنکھیں نہیں رہیں، کہ تماشہ نہیں رہا؟
    زیرک
    زیرک
    جہاں تک لفظ تماشہ یا تماشا کے استعمال کی بات ہے تو دو سکول آف املا ہیں، ایک تماشہ لکھتا ہے اور دوسرا تماشا، ویسے میں نے اکثر تماشا وہیں دیکھا ہے جہاں یہ قافیہ یا ردیف میں استعمال ہوتا ہے۔
    زیرک
    زیرک
    میں نے جیسے لکھا پایا ویسا ہی شیئر کیا ہے یوں بھی مجھے کسی شعر یا مصرعے میں املائی کج میں تقطیع، تصحیح یا ردوبدل کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔
    فرقان احمد
    فرقان احمد
    زیرک صاحب! آپ درست فرما رہے ہیں ۔۔۔! معلومات میں اضافہ کے لیے شکریہ، محترم!
    ٭افطاری کے بعد پی جانے والی چائے کا نشہ پرانی شراب سے بڑھ کر ہوتا ہے۔
    آصف اثر
    آصف اثر
    یہ تو چائے پر منحصر ہے!
    احمد محمد
    احمد محمد
    اس موازنہ سے پہلے دونوں اقسام کے نشہ سے واقف ہونا پڑے گا۔ :)
    ٭یاد کا زہر دل میں پھیل گیا٭٭ دیر کردی اسے بھلانے میں٭٭ اظہرعباس
    ٭ہماری نیند ہے پوری نہ خواب پورے ہیں٭ ادھورے لوگ ہیں لیکن عذاب پورے ہیں
    ٭کچھ بھی مانگو “ہاں” ہوتی ہے٭ جس جا چاہو “واں” ہوتی ہے٭ سیدھی سادی بات ہے سائیں٭ اتنی اچھی “ماں” ہوتی ہے
    ٭کیا جامن کے درخت کی شاخ یا تنے کے ساتھ گلاب کی قلم لگانے سے اس پر گلاب جامن اُگ سکتے ہیں؟
    کیا آپ سمجھتے ہیں کہ سحری کے وقت زیادہ پانی پینے سے یہ سارا دن آپ کے معدے میں سٹور رہے گا؟یہ سہولت صرف اونٹ کو حاصل ہے،پیٹ کو ڈیم مت بنائیں۔
    ٭بھلا ماں کا سال میں کوئی ایک دن ہوتا ہے؟٭ ارے پگلو! ماں کے بغیر تو ''دن'' ہی نہیں ہوتا
    Mother–one word that cannot be defined in a single phrase; that one word embodies all the love & care a human could possibly offer.
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top