• السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    شبِ ہجراں منائی جب، تو دم بہ دم وہ یاد آئے
    ملا کے ہاتھ دردوں سے ملے جب غم وہ یاد آئے

    ہزاروں تیر تھے برسے ہمارے دل کے گلشن میں
    پرندوں اور گلوں نے جب کیا ماتم وہ یاد آئے۔

    رخِ زیبا ، رخِ روشن ، سیاہ زلفیں، معطر جسم
    ملا کوئی بھی ایسا جب ہمیں ہمدم وہ یاد آئے۔

    ستارے اپنی قسمت کے سدا ٹوٹے ہی رہتے ہیں
    گرا ہے سرد لہجوں سے لہو کا نم وہ یاد آئے۔
    کہاں کسی کی اتنی ہمت کے جناب کے حسن پہ باب لکھ دے۔
    جو کرلیں ایسی گستاخ حرکت خود نار کو التہاب لکھ دے۔۔

    کوئی تعرف نہیں کروں گا کہ کیسے انکے حسیں لب ہیں۔۔
    جو دیکھے پھولوں کی پنکڑیاں بھی تو سب بھلا کر گلاب لکھ دے۔۔۔

    براہ کرم اس غزل کی بہر بتا دیں۔
    الف عین
    الف عین
    میں تو نہیں سمجھ سکتا اس کی بحر، اگر یہ کسی بحر میں ہے تو! دوسرے شعر کے مصرعے مفاعلاتن چار بار افاعیل کے ہیں لیکن تعرف کوئی لفظ نہیں، تعارف ہوتا ہے یا تعریف، اور یہ دونوں الفاظ مفاعلاتن میں درست نہیں بیٹھتے
    السلام علیکم استادِ محترم۔ خوشی ہوئی آپ کو دوبارہ محفل پر دیکھ کر۔
    الف عین
    الف عین
    وعلیکم السلام خلیل میاں ابھی ابھی عینک ملی ہے سرجری کے بعد نئے نمبرس کی، اور یہاں آ گیا ہوں! کبھی کبھی جھانک لیتا تھا لیکن پڑھنا مشکل اور موبائل پر ٹائپ کرنا نا ممکن تھا، کی بورڈ تو زوم بھی نہیں کر سکتے نا!
    سر زہے نصیب کہ آپ نے سمت میں شامل ہونے کے قابل سمجھا، رہنمائی فرمائیں کیا طریقہ کار ہے
    الف عین
    الف عین
    فائل ان پیج یا یونیکوڈ متن کی صورت ای میل سے بھیج دیں، aijazubaid@gmail.com
    محمد شکیل خورشید
    محمد شکیل خورشید
    شکریہ محترم، اللہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے، اور ہمیں آپ کی رہنمائی تا دیر میسر رہے آمین۔
    محمد شکیل خورشید
    محمد شکیل خورشید
    آپ کی ہدائت کے مطابق سمت کے لئے دو تحاریر بھیج رہا ہوں
    پہلی
    ایک افسانہ ہے "مسز زمان"
    یہ وضاحت کر دوں کہ یہ ایک آن لائن سائٹ "ہم سب" پر پبلش ہو چکا ہے
    دوسرا ایک تبصرہ ہے مشتاق یوسفی کی کتاب "آبِ گم" پر میری مرحومہ اہلیہ کا لکھا ہوا، یہ بالکل غیر مطبوعہ ہے

    امید ہے آپ رہنمائی فرمائیں گے اور قابلِ اشاعت ہوئی تو شرف بخشیں گے
    السلام علیکم و رحمتہ اللّٰہ و برکاتہ ! سر میں جاننا چہتا تھا کہ اصلاح سخن لڑی میں کسی غزل کو لکھ کر سینڈ کیسے کرتے ہیں ... براہ مہربانی رہنمائی فرما دیں .... شکریہ
    السلام علیکم! میں میڈیا سے بہت دور ہوں، اردو محفل پہ بھی توقیر صاحب کے اسرار پہ آیا، ایک تو وقت کم ہوتا ہے دوسرا میڈیا کے خرخشے، اور اسکا استعمال کرنا بھی زیادہ نہیں آتا۔آپ بتا دیں(سمت) سے کیا مراد؟ کیا آپ کا چینل، اخبار،، یا کوئی اور فورم ہے؟
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ ۔ ۔ کافی دنوں سے سوچ رہی تھی کہ آپ کیا خیریت دریافت کر لوں ۔ ۔ ۔ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔ ۔
    الف عین
    الف عین
    الحمد للہ میں صحت اعر ایمان کی درستی کے ساتگ خیریت سے ہوں، امید ہے کہ تم بھی بخیر ہو گی۔
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    جی الحمدللہ ۔ ۔ ٹھیک ٹھاک ۔ ۔ آپ سمیت کچھ لوگوں سے انسیت ہوتی جا رہی ہے ۔ ۔ اللہ علم والوں کا ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔ ۔ آپ سب کو سلامت رکھے ۔۔ آمین
    باقی ماندہ


    ساتھ لے جائے مجھے جو تتلیوں کے دیس میں
    کہہ اٹھوں میں برملا، یہ دلبری ہے دلبری

    قادر مطلق کی جب تقسیم پر راضی رہیں
    تو کہا جا سکتا ہے، یہ بندگی ہے بندگی

    جو رگ و پے میں مچا دے اک عجب سی کھلبلی
    جو کہ دوڑے خون میں، یہ شاعری ہے شاعری
    _صابرہ امین
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    آداب
    الفاظ ہی نہیں کہ کسطرح آپ کا شکریہ ادا کروں ۔ صحیح فورم ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں ۔ انٹرفیس کو تھوڑا سمجھنا ہے ابھی۔ جزاک اللہ
    اسلام و علیکم آپ کے لیے دعا گو یوں۔ آپ سے اپنی شاعری کی اصلاح کی درخواست ہے۔
    پرتکلف جامہ زیبی، مصنوعی سی گفتگو
    کون مانے گا بھلا ، یہ سادگی ہے سادگی

    دل کسی کو دے دیا ہے، آنکھ ڈھونڈے ہے کسے
    اور پھر میں نہ کہوں، یہ دل لگی ہے دل لگی

    تم کو چاہیں ، تم کو پوجیں اور تمھارے نام کو
    پر ہوا لگنے نہ دیں، یہ عاشقی ہے عاشقی
    الف عین
    الف عین
    فورم میں پوسٹ کریں، یہاں کچھ ہی الفاظ کی اجازت ہے، یہاں اصلاح نہیں کی جا سکتی۔ اچھی غزل ہے ماشاء اللہ، بس معمولی اسقام ہیں جو اصلاح سے درست ہو سکتے ہیں
    محفل میں خوش آمدید
    اسلام و علیکم امید ہے آپ خیریت سے ہو گے
    کیا آپ شاعری میں مری مدد کریں گے؟
    الف عین
    الف عین
    وعلیکم السلام محفل میں پوسٹ کریں تو میں نے کبھی کسی کو انکار نہیں کیا!
    (اُستادِ محترم پہلی کاوش ہے، اصلاح فرمائیں)

    ترکِ تعلق بھی کوئی حل نہیں
    یہ راستہ بھی لیکن دشوار ہے

    نہیں طلب دل میں کوئی مرے
    وفا کا صِلہ مانگنا ہی بیوپار ہے

    کہا کچھ نہیں پر کِیا سب بیان
    کوئی عجب قِسم کا ہی فنکار ہے

    گِلے شکوے تو ہیں اس سے مگر
    جو بھی ہو، عادمی وہ جی دار ہے

    ترس آتا ہے خود کو حال پر اب
    توقع کسی سے کرنا ہی بے کار ہے

    مداوا رونے سے کچھ نہ ہوگا عمیر
    اُلٹا کہیں گے سب، یہ ہی ریاکار ہے
    الف عین
    الف عین
    اچھی غزل ہے، بس بحر میں نہیں ہے! عروض کی بنیادی معلومات حاصل کر لیں
    السلام علیکم!
    استادِ محترم! ایک وضاحت درکار ہے
    کیا چھوٹی ی پر کھڑے زبر کے ساتھ ختم ہونے والے الفاظ الف کے ہم قا گیہ الفاظ کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں
    جیسے عیسیٰ دعویٰ وغیرہ کیا کو سارا، لاشا، دلاسا وگیرہ کے ہم قافیہ باندھ سکتے ہیں؟
    رہنمائی فرما کر مشکور فرمائیں
    والسلام
    الف عین
    الف عین
    وعلیکم السلام
    جی ہاں، بطور صوتی قافیہ لے سکتے ہیں، اشارہ، دلاسا، دعویٰ، سب درست ہیں، البتہ اسی کے ساتھ کوئی 'ارفع' استعمال کرے تو اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ صوتی طور پر بھی آوازیں الگ الگ ہیں
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top