فاخر

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • سلام مسنون!
    آپ تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے، ادھر کچھ دنوں سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوں۔ دعا فرمائیں اللٰہ تعالیٰ اپنے حبیب پاک ٌﷺ کے طفیل میں میری مشکلات آسان فرمائے، آمین ۔
    سیما علی
    سیما علی
    وعلیکم السلام
    اللہ پاک آپ پر اپنا کرمِ خاص فرمائے ۔اور ہر مشکل کو آسان کردے ۔۔آمین
    فاخر
    فاخر
    جزاک اللٰہ خیرا، فأحسن الجزاء ، آمین
    اللٰہ تعالیٰ آپ تمام لوگوں کو جزائے خیر دے اور دعائیں قبول فرمائے آمین ۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    اللہ پاک آپ کی ہر مشکل کو آسانی سے بدل دے۔ آمین
    فراق کی شبِ دیجور تم قریب رہو
    ابھی نہ پاس سے جاؤ بہت اداس ہوں آج
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ پاک خوشیاں عطا فرمائے ۔ آمین!
    مرے قریب تو آؤ، بہت اداس ہوں آج
    کبھی یوں دور نہ جاؤ، بہت اداس ہوں آج
    ذرا سا میرؔ کے آہنگ میں تم اے مطرب
    کوئی غزل تو سناؤ، بہت اداس ہوں آج

    فاخر
    18 ستمبر ’’یومِ سیاہ‘‘

    تمہیں کھو کر تو مرے پاس رہا کچھ بھی نہیں
    تم سمجھتے ہو مرے ساتھ ہوا کچھ بھی نہیں
    ہجر میں چھن گئیں خوشیاں سبھی مجھ سے آخر
    اور قیامت ہے کہ اشکوں کے سوا کچھ بھی نہیں
    فاخر
    فسونِ حسن سے جلا ملے سخن کو دلربا
    اسد کی ہے غزل کوئی تو میر کی زبان ہے
    ببیں تماشہء حسین در زبان لشکری
    جمیل کی تو گفتگو کلیم کا بیان ہے
    فاخر
    (جمیلؔ مظہری اور کلیم عاجز مرحوم صوبہ بہار، انڈیا کے قد آور اور مسلم الثبوت شاعر ہیں )
    ساقى سے خطاب:
    اے میکدہ کے میزباں، اے دلربا و دل نشیں
    جدا ترا ہے بانکپن،نرالی سب سے شان ہے
    چہار سمت دلکشی تجھی سے ہے یہ دم بدم
    تو بزم کی ھے آبرو، تو شاعری کی جان ہے
    فاخر
    هم حسينى هيں ھمارے ہیں حسین
    اور جہاں میں سب سے پیارے ہیں حسین
    فاخر
    فاخر
    فاخر
    اکمل زیدی ! اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ’شیعہ‘ ہیں؛ بلکہ ھم کٹر اور خالصتاً سنی العقیدہ ہیں ۔ ہم نے یہ بھی کہا ’’ اسلام کے دشمن کو یہ پیغام سنادو--ہم زندہ و جاوید کا ماتم نہیں کرتے‘‘ ۔ ھھھا ;);):giggle:
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    السلام و علیکم ۔ ۔ ۔
    تم یقیں کر نہ سکوگے ؛لیکن---تم سے صدیوں سے شناسائی ہے
    فاخر
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    تم یقین نہ کر سکو گے لیکن
    تم سے صدیوں کی شناسائی ہے
    پوچھتے ہو تم پہچان کیوں نہ پایا
    اس عمر میں نظر ذرا دھندلائی ہے
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    فاخر بھائی ! شوخی معاف۔۔۔ آپ کا شعر بہت اچھا ہے۔ میں بس یوں ذرا چھیڑ خانی کر رہا تھا۔
    آج کل دہلی میں اتنی سخت گرمی پڑ رہی ہے کہ کم بخت ’’آمد‘‘ کی بتی بھی گل ہوگئی ۔ گرمی کا اچھا خاصا اثر ’آمد ‘ پر پڑا ہے۔ گرچہ گزشتہ ہفتے بارش ہوئی تھی، لیکن یہ بارش ناکافی ثابت ہو رہی ہے ۔ بارش کی دعا کیجئے تاکہ تن من بارش سے بھیگ جائے ۔
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ رحمتوں اور برکتوں والی بارشیں عطا فرمائے ۔ آمین!
    فاخر
    فاخر
    الحمد للہ آج صبح سات بجے سے 11:30 تک جم کر بارش ہوئی، اللہ پاک اسی طرح اپنے بندوں پر فضل فرماتا رہے آمین ☺️☺️☺️
    جاسمن
    جاسمن
    آمین!
    یا رسول اللہ ﷺ لیجے نا ہماری کچھ خبر
    ہیں ہمارے ہند میں احوال سب زیر و زبر

    باندھ کر سر پہ کفن بے خوف ہو کر لڑ پڑے
    آپ کی حرمت کی خاطر وقت کے فرعون سے
    فاخر
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    اللہ پاک تمام امت کے دین اور دنیا کی حفاظت فرمائے۔ اور دینی وقار پر کار بند رکھے اور اسی پر ہماری موت کے فیصلہ فرمائے۔ ہمارے اسلاف کو ہمارا حقیقی آئیڈیل بنا دے جن کا ہر ہر عمل رضائے الٰہی کے لیے اٹھا کرتا تھا۔
    سیما علی
    سیما علی
    آمین الہی آمین
    فاخر
    فاخر
    آمين ثم آمين
    ہندوستان میں اب تک ناموس رسالت ﷺ کیلئے 2 لوگ شہید 223 سے زائد لوگ گرفتار ہوچکے ہیں ۔
    فیصل عظیم فیصل
    فیصل عظیم فیصل
    اللہ پاک استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔ ناموس نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کام آنے کا جذبہ قابل ستائش و پیروی ہے ۔ کوشش کیجئے کہ احتجاج بغاوت میں نہ بدلنے پائے۔ ملک اور نظام سے سے بہتری کی امید کا قائم رہنا بہت ضروری ہے۔ احتجاج برائے اصلاح رہے ، تخریب نہ بن پائے کہ ملک سے وفاداری ایمان کا حصہ ہے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفا عین ایمان
    حرمتِ شاہِ عرب ﷺ کے لئے ہم نے فاخر
    ساری دُنیا سے بصد شوق بغاوت کی ہے
    سیما علی
    سیما علی
    إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَآأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
    شہِ لولاکﷺ کی حرمت کے تحفظ میں اگر
    جان جاتی ہے تو جائے مجھے منظور ہے یہ
    وُہ زباں کھینچ نہ لوں، جو کرے اُن ﷺ کی توہین
    یہی دستور و تقاضا، مِرا منشور ہے یہ
    فاخر
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top