• ہو نئیں جاندا، کرنا پیندا ے
    عشق سمندر ترنا پینددا اے
    سکھ لئی دکھ وی جھلنا پیندا اے
    حق دی خاطر لڑنا پیندا اے
    جیون لئی وی مرنا پیندا اے
    کی ہویاں اے؟ کچھ نئیں ہویاں!!
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    جی بالکل۔۔ یہ میرے پنجابی کے دوسرے صغیم دیوان کی نظم ہے۔ حیرت ہے آپ نے ابھی تک میر ا پنجابی دیوان نہیں خریدا، مطلب پڑھا!! ہاں میرا تخلص منو بھائی ہے، شاید آپ اس لیے مغالطہ کھا گئے ہوں! :p
    اچھا مذاق کر لیتے ہیں آپ! یعنی اڑا لیتے ہیں! :grin:
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    شما کیجیے ! غلطی سے مشٹیک ہوگئی تھی۔ آئندہ غلطی سے نہیں ہوگی۔:D
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    ارے بھئی، ٹوئٹر پر یہ لائنز کسی مونتاز پر پڑھی تھیں۔ سوچا ان کو یاد کر لیا جائے سو اپنے کوائف نامے پر لکھ دیں۔ :D
    ہم نہ باز آئیں گے محبت سے
    جان جائے گی اور کیا ہو گا!!!!

    تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک!!
    اردو محفل اور اس فورم سے جڑے تمام لوگوں کو محفل کى سالگرہ مبارک۔ اللہ اس فورم کو ہميشہ قائم و دائم رکھے۔ آمين
    افسانے اور شعر میں کوئی فرق نہیں۔ ہے، تو صرف اتنا کہ شعر چھوٹی بحر میں ہوتا ہے اور افسانہ ایک ایسی لمبی اور ‏مسلسل بحر میں جو افسانے کے شروع سے لے کر آخر تک چلتی ہے۔ مبتدی اس بات کو نہیں جانتا اور افسانے کو بحیثیت ‏فن، شعر سے زیادہ سہل سمجھتا ہے۔ راجندر سنگھ بیدی
    علی وقار
    علی وقار
    تکنیکی طور پر افسانے اور شعر میں بڑا فرق ہے، مگر تخلیقی پہلو کے حوالے سے بیدی کا تبصرہ لائق توجہ ہے۔
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    جی آجکل افسانے کو سمجھنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یہ بات بہت الگ لگی اس لیے لکھ دی۔ اصلاحِ نثر یا افسانہ کے نام سے بھی کچھ زمرہ ہونا چاہئے ۔ ۔
    السلام علیکم معزز محفلین،
    محفل میں ہونے والی خوبصورت تبدیلیاں آنکھوں کو بہت بھلی معلوم ہو رہی ہیں ۔ سب کو بہت مبارکباد
    اللہ محفل کی دلکشی اور کشش ہمیشہ برقرار رکھے ۔ آمین
    میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں ۔ ۔ ۔ ۔ محبتوں کے یہ سلسلے بےشمار تجھ پہ نثار کر دوں
    محترمہ صابرہ امین صاحبہ
    آپ کے بابا نے آپ کا بہت اچھا اور خوبصورت نام رکھا ہے
    میں معذرت خواہ ہوں کہ فورم میں میری وجہ سے آپ کو چند جملے سننے پڑے جو کہ مجھ سنائے گئے تھے
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    آ آ آ ۔ ۔ ۔نہیں بھئی، ایسا تو کچھ بھی نہیں کہ آپ معذرت کریں ۔ ہمیں والد صاحب کا دیا اپنا نام بہت پسند ہے ۔ گلاب کو کسی بھی نام سے پکاریئے اس کی خوشبو اتنی ہی مسحور کن رہے گی ۔ آپ بالکل بے فکر رہیں پیارے بھائی ۔
    خورشیداحمدخورشید
    اردہ محفل کو میٹھی سولہویں سال گرہ مبارک ۔ ۔ دعا ہے کہ یہ سلامت رہے ہزار برس ۔ ۔ ۔ ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار ۔ ۔ آمین
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    آپ کی خدمت میں دو اشعار جو کل رات ہی کہے ۔ غزل مکمل ہونے پر حاضر ہوتی ہوں ۔

    میرے سینے میں نہ ہوتا تو یقیناٍ یہ دل
    عشق کی آگ میں جلتا ہوا تارہ ہوتا

    ہم نے وابسطہ رکھیں اپنی امیدیں تم سے
    کاش ہم نے بھی کبھی رب کو پکارا ہوتا
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    واہ واہ! بہت خوب!! پہلا شعر بہت اچھا ہے! ماشاء اللہ !
    پال میں سے کچھ غزلیں نکال کر پوسٹ کیجئے ۔ :)
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    جی بہتر۔ حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top