سیما علی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • خون مزدور کا ملتا جو نہ تعمیروں میں
    نہ حویلی نہ محل اور نہ کوئی گھر ہوتا

    حیدر علی جعفری
    بہت مرجھا گئے ہوں، پھر بھی خوشبو کم نہیں ہوتی
    بہت سے پھول ایسے اپنی الماری میں رہتے ہیں
    استاد محترم
    محمداحمد
    محمداحمد
    خوبصورت شعر ہے۔
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    کتنے پھول ہیں سیما آپا؟؟
    یہ ہمارا بھی رکھ لیجیے! 🌺:grin::biggrin:
    سیما علی
    سیما علی
    جیتی رہیے اللہ تعالیٰ شاد و آباد رکھے آمین
    آپ پہلی ملاقات سے پہلے سے ہمارے دل میں رہتیں ہیں ۔۔آپکی محبت بھرے سارے پھول ہمارے پاس ہیں ۔۔۔
    اے مرے ابرِ کرم دیکھ یہ ویرانۂ جاں
    کیا کسی دشت پہ تو نے کبھی بارش نہیں کی

    کٹ مرے اپنے قبیلے کی حفاظت کے لیے
    مقتلِ شہر میں ٹھہرے رہے جنبش نہیں کی

    وہ ہمیں بھول گیا ہو تو عجب کیا ہے فراز
    ہم نے بھی میل ملاقات کی کوشش نہیں کی
    احمد فراز
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    سیما آپا ، یہ کیفیت نامہ کچھ پیچیدہ سا نہیں ہوگیا؟!:D
    سیما علی
    سیما علی
    ظہیر بھائی ہم ذرا سہل پسند نہیں ۔۔مشکل پسند ہونا بھی دراصل سہل پرستی ہے ۔۔ہمیں مشکل حل کرنے میں خوشی ملتی ہے ۔۔۔
    اکیس ۲١ رمضان المبارک حضرت علی علیہ السلام کا یومِ شہادت

    مُرسلِ حق کرد نامش بُو تراب
    حق ید اللہ خواند در امّ الکتاب

    اللہ کے سچے رسول (صل اللہ علیہ وسلم ) نے آپ کو ابو تُراب کا نام (لقب) دیا، اللہ نے قرآن میں آپ کو ید اللہ (اللہ کا ہاتھ) قرار دیا۔
    نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت تمام مومینین اور مومنات کو مبارک!!!!!!
    حیدر کے بعد کس کی خلافت؟ حسن کی ہے
    بعد علی ہے کس کی امامت؟ حسن کی ہے

    خوشیاں منا کے زیست کو پرنور کیجیے
    چاروں طرف ہے نور ، ولادت حسن کی ہے
    ناں رب عرش معلیٰ اتے نہ رب خانے کعبہ ہو
    نا رب علم کتابیں لبھا نہ رب وچ محرابے ہو
    گنگا تیرتھ مول نہ ملیا پینڈے بے حسابے ہو
    جد دا مرشد پھڑیا باہوؔ چھٹے سب عذابے ہو
    سلطان باھو ؒ
    سیما علی
    سیما علی
    بہت شکریہ نظامی صاحب ۔🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
    تدوین کردی ۔
    قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا یوم ولادت آپ سب کو مبارک ہو۔
    عباس دست و بازو ئے سلطان کربلا
    روشن ہے جس سے شمع شبستان کربلا
    جس کے لہو سے سرخ ہے دامان کربلا
    جس کی وفا ہے آج بھی عنوان کربلا
    حسن عمل سے جس نے سنوارا حیات کو
    ٹھکرا دیا تھا پیاس میں جس نے فرات کو
    یوم ولادت علی المرتضیٰ شیر خدا علیہ السلام بہت بہت مبارک

    مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
    عشق را سرمایۂ ایماں علی

    پہلے مسلمان علی ع ہیں، مردوں کے سردار علی ہیں۔ عشق کیلیے ایمان کا سرمایہ علی ہیں۔
    ۔

    ذاتِ اُو دروازہٴ شہرِ علوم
    زیرِ فرمانش حجاز و چین و روم

    انکی ذات شہر علوم کا دروازہ ہے اور انکے فرمان کے زیر تابع حجاز و چین و روم یعنی ساری دنیا ہ ہے۔

    (علامہ اقبال، اسرارِ خودی، در شرحِ اسرارِ اسمائے علی مرتضیٰ۔۔۔
    شہر قائد میں سردی کی پہلی بارش۔۔۔۔ماشاء اللہ
    رات کے درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے ۔۔۔اللہ کرے دن بھی ٹھنڈے ہوجائیں ۔۔۔
    خودی کا سِرِّ نہاں لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
    خودی ہے تیغ، فَساں لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
    یہ دَور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
    صنم کدہ ہے جہاں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ
    علامہ محمد اقبال رح کا یوم ولادت ۔نو ۔۔نومبر
    اللہ اللہ بائے بسم اللہ پدر
    معنی ذبحِ عظیم آمد پسر

    ان کے والد کا مرتبہ بائے بسم اللہ کا سا تھا اور سیدنا حسین ذبحِ عظیم کی تعبیر ہیں۔ (رموزِ بے خودی)۔۔۔۔۔۔۔۔
    آن امامِ عاشقان پور بتول
    سرو آزادے ز بستانِ رسول

    وہ عاشقوں کے امام سیدہ فاطمہ ( سلام اللہ علیہا ) کے فرزند اور حضور اکرم (ﷺ) کے باغ کے سرو آزاد تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مومن از عشق است و عشق از مومنست
    عشق را ناممکن ما ممکن است

    مومن اللہ تعالیٰ کے عشق سے قائم ہے اور عشق کا وجود مومن سے ہے؛ وہ چیزیں جو ہمارے لیے ناممکن ہیں وہ عشق کے نزدیک ممکن ہیں۔۔۔۔۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top