اگر چہ میں نے سالِ رواں کے آغاز میں عہد کرلیا تھا کہ متاع غم جاناں کے لئے کبھی جھگڑا نہ کروں گا وہ موسم میرے اندر سے نہیں پھوٹیں گے نہ وہ شاداب فکر رنگ حنا پر مٹے گی لیکن سال کے انجام پر یہ حال ہے کہ دل اب بھی تمہارے بارے حساس ہے اور نگاہیں ہمیشہ تمہاری طرف ہی اٹھتی ہیں