معاشیات کے کچھ اسباق کے دھندلے سے نقوش ذہن پر مرتسم ہیں۔ افادۂِ مختتم کا کوئی اصول تھا جس کے مطابق ہر ذی ہوش گاہک محدود وسائل میں زیادہ سے زیادہ فائدہ چاہتا ہے۔ حق تو یہ ہے کہ یہ اصول انسانی فطرت کا ہے، محض معاشیات کا نہیں۔
جب یہ طے ہو گیا کہ ہر شخص خواہ وہ نیک ہو یا بد، خواندہ ہو یا ناخواندہ،...