نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    بہت شکریہ حضرت! ایک تو اب کے تجربات کی ہمت نہیں رہی۔ دوسرے مشتاق عاجز کی "سمپورن" پڑھ لینے کے بعد ایسا تجربہ اور بھی مشکل لگتا ہے۔ ویسے یہ فارمولا اچھا لگا: ۔۔۔۔۔۔
  2. محمد یعقوب آسی

    غزل نما - برائے اصلاح

    غزل نما دو الگ سطروں کی بجائے ایک سطر میں لکھ دیتے تو ایک ہی وزن کے ہم قافیہ مصرعوں کے سیٹ بن جاتے، مگر پھر نیا نام کیوں کر ملتا۔ خیر! ذوق اپنا اپنا۔ اس سے ملتی جلتی ایک صنف پنجابی لوک شاعری میں پائی جاتی ہے، اسے ڈیوڑھ (ڈیڑھ مصرع) کہتے ہیں۔
  3. محمد یعقوب آسی

    اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے

    :beating: میری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ :warzish:
  4. محمد یعقوب آسی

    وہ چہرہ جب تلک دیکھا نہیں تھا

    بارے، آپ کی غزل پر کچھ تلخ نوائیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔ الگ تبصروں کی بجائے اقتباس میں ہی عرض کر رہا ہوں۔ اختیار بہر طور آپ کا ہے، رد کر دیجئے، قبول کر لیجئے، نظر انداز کر دیجئے؛ میں نے جو محسوس کیا اور درست جانا، وہ عرض کر دیا ہے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    غزل نما - برائے اصلاح

    میرے ایک دوست ہیں، خاصے سینئر شاعر ہیں۔ انہوں نے دو تازہ شعر بھیجے ابھی کچھ دیر پہلے۔ آخری مصرع ہے: شاخِ پژمردہ پر گُلِ تازہ میں نے کہہ دیا کہ حضرت! یہ شعر خلافِ واقعہ ہے۔ شاخ سوکھنے لگتی ہے تو پھول پہلے سوکھتا ہے، کہ وہ تو شاخ سے نازک تر ہوتا ہے۔ تازہ کہاں رہے گا۔
  6. محمد یعقوب آسی

    غزل نما - برائے اصلاح

    محض عروض کو نبھا لینا شعر کے لئے کافی نہیں۔ شعر کے اور بھی کتنے ہی تقاضے ہیں۔ کچھ میرے بلاگ پر مذکور ہیں، کسی وقت دیکھ لیجئے گا۔
  7. محمد یعقوب آسی

    غزل نما - برائے اصلاح

    مجھے اس "جوڑے ہیں" پر اعتراض ہے صاحب۔ ;)
  8. محمد یعقوب آسی

    غزل نما - برائے اصلاح

    پھر وہی شہر، وہی لوگ، وہی پتھر ہیں پھر وہی تلخ نوائی جو مرا حصہ ہے اپنی جسارتیں الگ لکھنے کی بجائے اقتباس میں شامل کر رہا ہوں۔ بہت شکریہ۔
  9. محمد یعقوب آسی

    غزل نما - برائے اصلاح

    بھائی میں تو کسی مصرعے کی طرف اشارہ نہیں کیا۔ مزمل کا وزن زے اور میم ثانی (دونوں) مشدد کے ساتھ (مفعولن) بالکل درست ہے۔ بلکہ میں نے کسی سابقہ تبصرے میں کہا بھی تھا کہ اگر آپ نے ارادی طور پر اس وزن کا اہتمام کیا ہے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہو گی۔
  10. محمد یعقوب آسی

    وہ چہرہ جب تلک دیکھا نہیں تھا

    کسی وقت میری یہ گزارشات دیکھ لیجئے گا، شاید کام کی کوئی بات نکل ہی آئے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    ان پیج 3.5

    پرانے ان پیج (2009) میں ایک بہت آسان طریقہ موجود ہے۔ میں تو ماسٹر پیج پر حاشیہ (تصویر، عبارت یا جو کچھ بھی ہو) بنا کر اس کو ایک باکس میں رکھ دیتا ہوں، اور باکس بیک گراؤنڈ میں۔ مین (آٹومیٹک) ٹیکسٹ باکس اس کے اوپر سیٹ کرتا ہوں۔ ظاہر ہے آٹومیٹک ٹیکسٹ باکس حاشیے والے باکس کی خالی جگہ میں ہو گا۔...
  12. محمد یعقوب آسی

    غزل:- مثلِ روشن سحر نکھرتے ہیں

    کسی وقت میری یہ گزارشات دیکھ لیجئے گا۔ محمد تابش صدیقی صاحب
  13. محمد یعقوب آسی

    غزل:- مثلِ روشن سحر نکھرتے ہیں

    نہیں بھائی! پوسٹ مارٹم بہت نامناسب لفظ ہے۔ تجاویز کہہ لیجئے! کہ رد و قبول کا اختیار بہر حال شاعر کے پاس ہوتا ہے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    غزل:- مثلِ روشن سحر نکھرتے ہیں

    مناسب ہے، بہر کیف دوسرے آپشن بھی دیکھ لیجئے۔ یاد رکھنے کی ایک بات! خود تنقیدی، ترمیم وغیرہ میں جلدی نہیں کرنی چاہئے۔ اپنے اشعار کے ساتھ کچھ وقت گزاریئے: ہفتہ، ڈیڑھ ہفتہ، مہینہ حتیٰ کہ بات برسوں تک بھی جا سکتی ہے۔ جہاں کوئی بہتر اظہار سوجھ جائے اس کو اختیار کر لیجئے۔ میں تو اس میں کوئی عار محسوس...
  15. محمد یعقوب آسی

    غزل:- مثلِ روشن سحر نکھرتے ہیں

    مضمون اور خیال کی خوبی سے شعر کی خوبی تک کچھ اور مراحل بھی ہوتے ہیں۔ مطلع پر پھر سے توجہ فرمائیے گا۔ ترکیب بنانے میں فارسی اسلوب یا اردو اسلوب کسی ایک کو اپنائیے، دونوں کو ملا دینا درست نہیں ہے۔ یا تو "مثلِ سحرِ روشن" ہو یا "روشن سحر کی مثل" یا پھر "سحرِ روشن کی مثل"۔
  16. محمد یعقوب آسی

    غزل نما - برائے اصلاح

    وہ کسرِ نفسی کے طور پر غزل نما کہہ رہے ہیں، شاید۔ یہاں "لو" پر البتہ اعراب لگ جائے تو بہتر ہے کہ ذہن لَو اور لُو دونوں کی طرف جاتا ہے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    وہ چہرہ جب تلک دیکھا نہیں تھا

    ایک مشورہ ضرور دوں گا، اگرچہ میرا تجربہ ہے کہ اکثر پرجوش قلم کاروں کو پسند نہیں آتا۔ اپنی غزل نظم یا جو بھی فن پارہ ہو، اس کے ساتھ کچھ وقت گزارئیے، پہلے اس کا خود تنقیدی جائزہ لیجئے؛ آپ پر بہت کچھ ایسا کھلے گا جو لکھتے میں نہیں کھلا۔ جب آپ مطمئن ہو جائیے تو پھر اس کو نقد و نظر کے لئے پیش کیجئے۔...
  18. محمد یعقوب آسی

    غزل ۔ تعلق رکھ لیا باقی، تیّقن توڑ آیا ہوں ۔ محمد احمدؔ

    غالب کے دور میں ایک چیز آپ کو ملے گی "بصری قافیہ"، (موسیٰ، عالی، کافی، بشریٰ؛ وغیرہ)؛ یہ غزل بھی بصری قافیہ پر ہے کہ قوافی لکھنے میں ایک سے ہوں، صوتیت کو ثانوی حیثیت دی گئی ہے۔ بصری قافیہ بعد میں تقریباً ترک کر دیا گیا۔ اس کی وجہ شاید وہی تھی جسے آپ نے کہا: "کچھ گرانی اپنی طبع کی لطافت و نزاکت...
  19. محمد یعقوب آسی

    غزل ۔ تعلق رکھ لیا باقی، تیّقن توڑ آیا ہوں ۔ محمد احمدؔ

    بجا ارشاد۔ در اصل میں ذہن میں ایک تازہ حوالہ آ گیا، وہ جو کسی نے لکھا تھا کہ جی فلاں صاحب نے ساری کتاب کی اصلاح بھی کی ہے اور دیباچہ بھی لکھا ہے ۔۔ ۔۔ وغیرہ۔ سو، کل ایسا نہ ہو جائے کہ جی اعجاز عبید صاحب نے اس غزل پر بات کی اور دوڑ پر نہیں ٹوکا (لہٰذا یہ قافیہ درست ہے؟؟؟؟)۔ ورنہ میں آپ کی گرفت...
  20. محمد یعقوب آسی

    غزل ۔ تعلق رکھ لیا باقی، تیّقن توڑ آیا ہوں ۔ محمد احمدؔ

    آداب کچھ الفاظ ہیں جن کے فارسی میں دو دو لہجے ہیں، اور ہمارے اساتذہ نے بھی اس کا فائدہ اٹھایا ہے۔ مجھے ٹھیک ٹھیک تو یاد نہیں ایک مقام پر غالب گفتگو واو مجہول کے ساتھ لائے ہیں، جبکہ معروف گفتگو، جستجو واو معروف کے ساتھ ہیں۔ رنج کی جب گفتگو ہونے لگی آپ سے تم تم سے تو ہونے لگی فارسی میں واوِ مجہول...
Top