پاکستان میں کسی بھی طور یہ کرکٹ کا سیزن نہیں ہے، پاکستان میں سیزن ہمیشہ ہی اکتوبر سے مارچ تک کا ہوتا تھا لیکن اب کرکٹ اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے خاص طور پر ٹی ٹونٹی پروفیشنل لیگ کی وجہ سے کہ بیچارے کھلاڑیوں کو اتنی گرمی میں بھی کھیلنا پڑ رہا ہے۔ خیر، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں!
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم، نوابزادہ لیاقت علی خان کی سوانح
Liaquat Ali Khan: His Life and Work by Muhammad Reza Kazimi
یہ کتاب ڈاکٹر رضا کاظمی کا پی ایچ ڈی مقالہ تھا جو 1992 میں تحریر کیا گیا اور 1997 میں پہلی بار چھپا۔ مقالے کا موضوع لیاقت علی کا کردار بطور آل انڈیا مسلم لیگ کے ہانریری (جنرل)...
جی آپ نے ٹھیک نہیں پڑھا۔ :) پہلے سال ہے، پھر نام اور پھر مارکس۔ 1988ء میں میں نے میٹرک کیا تھا۔ اور یہ بورڈ 1925 سے شروع ہو رہا ہے، 2016 تک کا اندراج ہے اور اس کے بعد کے لیے جگہ خالی ہے۔ :)
آپ سب برادران اور خواہران کا بہت شکریہ۔ میں کوئی ایسا لائق فائق طالب علم تو تھا نہیں، نمبرز بھی واجبی سے ہیں، بس اندھوں میں کانا راجا نکلا۔ مجھے تو اس بورڈ کا علم بھی نہیں تھا اور میڑک کے بعد میں آج تک اس اسکول کے اندر گیا بھی نہیں، گراؤنڈ میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ کافی برس پہلے میرے ایک کلاس...
آج خبروں میں سیالکوٹ اور سی ٹی آئی گراؤنڈ، جہاں پی ٹی آئی کا جلسہ ہونا تھا، کا بار بار ذکر ہو رہا ہے تو مجھے بھی سی ٹی آئی اسکول اور اپنے لڑکپن کے دن یاد آ گئے۔ سی ٹی آئی اسکول ایک قدیمی اسکول ہے، 1881 میں یہاں چرچ بنا تھا اور 1888 میں اسکول کا آغاز ہوا۔ اس خاکسار نے جب 1988 میں یہاں سے میٹرک...
اس مسئلے کے دو پہلو ہیں:
پہلا یہ کہ پیشہ ور گداگری ایک معاشرتی برائی ہے جس میں ہم سب جانے انجانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ یہ مافیا کے طور پر کام کرتے ہیں، ان کے باقاعدہ گروپ ہوتے ہیں، بچے اغوا کر کے اور معذور بنا کر بھیک مانگنے پر لگا دیے جاتے ہیں۔ ان میں سے اکثر جرائم پیشہ اور منشیات کے عادی...
Jinnah: Creator of Pakistan by Hector Bolitho
یہ کتاب قائد اعظم محمد علی جناح کی سرکاری سوانح ہے اور 1954ٰٰ میں پہلی بار چھپی تھی۔ اس کتاب کی تحقیقی حیثیت بہت زیادہ اچھی نہیں ہے اور وولپرٹ کی شہرہ آفاق کتاب پڑھنے کے بعد میں اس کتاب کو پڑھنا نہیں چاہ رہا تھا لیکن بس مطالعے کے تسلسل کے لیے پڑھنا...
کل شام میرا ایک کزن مجھ سے ملنے آیا جو پچھلی دو وہائیوں سے انگلینڈ میں ہے اور چند دنوں کے لیے پاکستان آیا ہوا ہے۔ آیا تو لال پیلا ہو رہا تھا، میں نے پوچھا یار کیا ہوا تو کہنے لگا کہ بیکری پر کھڑا تھا، رش تھا، پیسے دینے تھے میں لائن میں لگ گیا لیکن میری باری ہی نہیں آ رہی تھی، جو آ رہا تھا ادھر...
اس سارے قضیے کے دو پہلو ہیں، ایک یہ کہ کیا کہا گیااور کن کو کہا گیا اور دوسرا یہ کہ کہاں کہا گیا۔ جہاں تک دوسرے پہلو کی بات ہے تو عمران خان سمیت ہر مسلمان اس کی مذمت کر رہا ہے لیکن پہلے پہلو پر ظاہر ہے تمام لوگوں کی رائے بٹی ہوئی ہے کچھ اس پر مذمت کر رہے ہیں اور کچھ اس پر خوش ہیں۔ لیکن خوش ہونے...
انتہائی نازیبا اور قبیح فعل ہے جو کچھ مسجد نبوی میں ہوا لیکن سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے۔ ہر کوئی اپنے پوائنٹ اسکور کرنے کے چکر میں ہے بس دوسری جانب سے لوز بال ملا نہیں اور لگا دیا چھکا۔ صرف پی ٹی آئی کے چیلے ہی یہی کچھ نہیں کر رہے نون لیگ کے چیلے چانٹے،نام نہاد لبرلز، مُلے مُلوانے اور پنڈی کے...
یہ سوائے پریشر کے کچھ بھی نہیں، کونسا آئین ٹوٹا اس میں؟ کاش یہ آئین شقنی آئین شقنی کرنے والے آئین پڑھ بھی لیتے! آرٹیکل 48 درج ذیل ہے:
48
President to act on advice, etc.
(1)
In the exercise of his functions, the President shall...
Jinnah of Pakistan by Stanley Wolpert
شہرہ آفاق مصنف کے قلم سے لکھی گئی قائداعظم محمد علی جناح کی سوانح عمری جو قائد کی مستند ترین سوانح سمجھی جاتی ہے۔ کافی برسوں سے کمرے میں دھرے ڈبے میں بند تھی، اب اس کی باری آ ہی گئی۔
پاکستان میں ایک عمومی امریکہ مخالف جذبہ ہمیشہ سے رہا ہے اور اگر اسی کو عمران خان نے سیاسی طور پر استعمال کیا ہے تو پھر خوب استعمال کیا ہے، اس کا یہ چورن دھڑا دھڑ بِک رہا ہے۔ اس سے اس بیانیے کی بھی نفی ہوتی ہے کہ "عمران خان کو سیاست نہیں آتی۔"!