نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    لکھا جو خط تجھے وہ عمران ۔۔

    جی ہاں، چین، سعودیہ اور امریکہ کے خلاف جانا کافی مشکل ہے لیکن آپ نے خود لکھا کہ ان میں سے امریکہ پر تنقید سب سے آسان ہے۔ یقینی طور پر اس کی کوئی وجہ رہی ہوگی، آپ بھی سوچیے گا۔ مجھے یہ لگتا ہے کہ سعودیہ نہ صرف پاکستان کا محسن ہے بلکہ دینی برادر بھی ہے اور مکہ مدینہ کی وجہ سے مقدس بھی ہے، اس پر...
  2. محمد وارث

    لکھا جو خط تجھے وہ عمران ۔۔

    قبلہ آپ بات سمجھے ہی نہیں۔ میں نے کب کہا کہ مشرف دور اور عمران دور میں کوئی مماثلت ہے! فقط یہ عرض کی تھی کہ دھمکیاں دینا امریکہ کی پرانی عادت ہے، پہلے بھی دیتا رہا ہے اور مختلف ممالک کو دیتا رہا ہے، مشرف کو دی گئی دھمکی ریکارڈ پر ہے اور اب بھی دی ہوگی!
  3. محمد وارث

    لکھا جو خط تجھے وہ عمران ۔۔

    کچھ بنیادی باتیں: پہلی، یہ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکہ دنیا کے مختلف ممالک میں "رجیم چینج" یا گورنمنٹ کی تبدیلی مختلف طریقوں سے کرواتا رہا ہے، جو دوست نہیں جانتے وہ وکی پیڈیا کا یہ مضمون ملاحظہ کر لیں جس میں اس امریکی عادت کی کہانی انیسویں صدی سے لے کر اب تک (دو سو سال سے بھی زائد عرصہ) بیان کی...
  4. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    کیا نارمز صرف پی ٹی آئی کے لیے ہی ہیں؟ یا دیگر کے لیے بھی! مثال کے طور پر ٹھیک ہے ضمیر جاگ گئے، اپنے ہی بنائے ہوئے وزیر اعظم سے شدید اختلافات ہو گئے اور اس کی حکومت بھی گرا دی، اب کن "نارمز" کے تحت وہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں، جس کی کرسی کو لات ماری ہے اس کے دیئے ہوئے ٹکٹ اور اسمبلی کی...
  5. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    معذرت کے ساتھ، آپ نے عمران کا نام نہیں بلکہ پاکستان کا نام لیا تھا اور میں نے بھی ٹرمپ کا نہیں بلکہ امریکہ کہہ کر ہی جواب دیا تھا۔ باقی میں ٹرمپ کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتا اور جاننا چاہتا بھی نہیں سو شخصیات والی بات سے نہ اتفاق کر سکتا ہوں اور نہ اختلاف۔
  6. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    پاکستان میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ جمہوری جد و جہد صرف وہ کرتا ہے جو بندوق یا بوٹ کی نوک پر اقتدار سے نکالا جاتا ہے۔ اور جب اقتدار دوبارہ ملنے کی امید بندھ جاتی ہے تو پھر چاپلوسی اور جی حضوری کی اپنی پرانی ڈگر پر لوٹ آتے ہیں۔ جب جب نواز شریف کو اقتدار سے نکالا گیا اسے یہ جمہوری "دورہ" پڑا اور اب...
  7. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    کچھ الفاظ اتنے زیادہ استعمال ہو جاتے ہیں کہ وہ قبیح ہوتے ہوئے بھی کثرت استعمال سے قبیح لگتے نہیں۔ یوتھیا ان میں سے ایک ہے، ظاہر ہے گالی کو بدل کر حریفوں پر چسپاں کیا گیا ہے اور اچھے خاصے سنجیدہ حضرات بنا سوچے سمجھے اس کو استعمال کر جاتے ہیں۔
  8. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    یہاں کسی قدر سلجھے ماحول میں بحث چل رہی ہے قبلہ، یہ ڈھکی چھپی گالم گلوچ براہِ مہربانی دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ہی رہنے دیں۔
  9. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    جو بھی نکالنا چاہتے تھے لیکن قانون کوئی نہیں ٹوٹا اس میں۔ وگرنہ سال ہا سال سے لاکھوں پینڈنگ کیسوں والی عدالتیں اس بار ایک منٹ کے التوا کے لیے بھی تیار نہیں تھیں اور اور اگر ایک منٹ کی بھی دیر ہوتی تو وہ تو سزا دینے کے لیے پہلے ہی سے عدالت کھولے بیٹھے تھے!
  10. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    ویسے کیا خیال ہے وہ ملک زیادہ بڑا لطیفہ نہیں تھا جس کے ہارنے والے صدر نے اپنے ہی شہریوں سے اپنی ہی پارلیمنٹ پر حملہ کروا کے اپنے ہی لوگوں کو مروا دیا تھا؟
  11. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    التوا ہونا یا وزیر اعظم کا سیشن سے غیر حاضر ہونا کوئی آئین شکنی نہیں ہے؟ اگر ہے تو کوئی وہ شق بتائے جس کو توڑا گیا؟
  12. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    ابھی بھی سارا کچھ قانونی ہوا ہے جناب، کچھ غیر قانونی نہیں ہوا، پاکستانی آئین کے مطابق۔ حکومت نے غیر قانونی کام کرنا چاہا تو اس کام کو حرف غلط کی طرح مٹا دیا گیا، اور سپریم کورٹ کے حکم پر حرف حرف عمل ہوا ہے۔ لوگوں کو شاید تکلیف اس بات کی ہو رہی ہے کہ صبح صبح قربانی کیوں نہیں ہوئی! :)
  13. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    اجی کہاں صاحب،جدہ یا لندن تو معافی کے طور پر بھجوایا جاتا ہے، وگرنہ ایسی سوچ والے کو ملک عدم روانہ کر دیا جاتا ہے! :)
  14. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    بالکل درست بات! پاکستانی عدالتوں کی تاریخ انتہائی خوفناک اور تاریک ہے۔ امید ہے کہ اس بار کوئی درست فیصلہ کریں گے!
  15. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    معذرت کے ساتھ آپ کی اس بات سے متفق نہیں ہوں۔ یا تو اسلام کو سیاست میں مکمل طور پر بند کریں یا سب کو اجازت دیں۔ یہ تو نہیں ہو سکتا ہے کہ جو اسلامی بیانیہ سیاسی علما کو پسند آئے وہ تو جائز ہے اور جو مخالفین استعمال کر لیں وہ ناجائز ہے۔ یہاں تو ایسا بھی ہے کہ سیاسی علما نے ایک مذہبی بیانیہ پہلے...
  16. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    جی چلیں تھیں، اور نہ جانے کب سے چلی آ رہی ہیں۔ یہ سارا کام ہی انتہائی گندا ہے بلکہ پنجابی میں اس سے بہتر الفاظ بھی اس کو بیان کرنے کے لیے موجود ہیں۔ :)
  17. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    آپ کی بات سے بالکل متفق۔ سیاست میں مذہب کو بالکل بھی استعمال نہیں کرنا چاہییے، چاہے وہ ریاست مدینہ کا نام ہو یا امام حسین کا نام، یا اسلام خطرے میں ہے کا بیانیہ یا مدرسوں کے بچوں سے سڑکوں پر احتجاج کروانا، وغیرہ وغیرہ۔
  18. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    اس ملک میں غدار کون نہیں ہے؟ اور کس کو نہیں کہا گیا؟ مثال کے طور پر فضل الرحمٰن صاحب اور ان کے والد گرامی مولانا مفتی محمود صاحب عرصہ دراز تک سیاستدانوں کی زبانوں پر غدار رہے بالخصوص اس بیانیے کو وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے خوب اچھالا۔ اور آج کل سوشل میڈیا پر پرانی اخباروں کے تراشے گردش میں...
  19. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    جی ہاں آئین صرف ہتھوڑے چھینی ہی سے توڑا جاتا ہے، نوٹوں کی بوریوں سے تو ماشاءاللہ سیمنٹ خرید کر آئین کو جوڑا جاتا ہے! :)
Top