اك بات كہنی ہے
فاخر
(احمد فاخرؔ)
سنو! تم سے مجھے اک بات کہنی ہے
تمہارا اس قدر بے زار سا رہنا
خفا،برہم ،تغافل کیش کی عادت
مجھے ادراک ہے اس کا
یہ ’’عنوانِ محبت ‘‘ ہے
تمہارا ہر ستم مجھ کو عزیز از جان ہے ؛لیکن
تمہاری خامشی مجھ سے قیامت سی گزرتی ہے
تبسم، قہقہے، شادابیِ رخسار و لب ،مزگاں...