نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    کوئی اچھا سا جملہ یا اقتباس - ایک تجویز

    اس سے ملتا جلتا کچھ اظہارِ خیال واصف علی واصف علیہ الرحمۃ کا ہے۔۔۔ بد ترین خواہش سب لوگوں کو متاثر کرنے اور ان کو خوش کرنے کی خواہش ہے اور اس کی سزا یہ ہے کہ لوگ نہ متاثر ہوں گے، نہ خوش۔
  2. شاہد شاہنواز

    ایک غزل اصلاح کے لئے.... وہ مجسم ہے تصور میں یہاں ہے سامنے

    بے شک۔ سورج کی روشنی ہم تک آٹھ منٹ بعد پہنچتی ہے جو اس کی دوری کی وجہ سے ہے۔ اگر سورج گرہن ہوتا ہے تو اس کا پتہ بھی آٹھ منٹ بعد ہی چلتا ہے۔ اسی طرح بالفرض اگر کوئی ستارہ ہم سے سو نوری سال کی دوری پر ہو تو اس کی جو روشنی ہم تک پہنچے گی وہ بھی سو سال پرانا منظر دکھائے گی۔ اگر آنے والے دور میں یہ...
  3. شاہد شاہنواز

    صرف سجدہ نہیں اچھا نہ قیام اچھا ہے ۔۔۔ بغرض اصلاح

    چلیے ہم نے پہلے شعر کی مجوزہ صورت رکھی ہے، جو آپ نے بیان فرمائی: نہ تو سجدہ مرا اچھا نہ قیام اچھا ہے ذکر جس پر بھی ہو تیرا وہ مقام اچھا ہے اور اس کی منزل ہے اگر تو، وہ تمام اچھا ہے۔۔۔ لیکن کیا مطلعے کی موجودہ صورت درست ہے؟
  4. شاہد شاہنواز

    صرف سجدہ نہیں اچھا نہ قیام اچھا ہے ۔۔۔ بغرض اصلاح

    بے حد شکریہ ۔۔۔ آخری دونوں اشعار حذف کردیتا ہوں۔۔۔
  5. شاہد شاہنواز

    صرف سجدہ نہیں اچھا نہ قیام اچھا ہے ۔۔۔ بغرض اصلاح

    صرف سجدہ نہیں اچھا نہ قیام اچھا ہے ۔۔۔ ذکر جس میں بھی ہو تیرا وہ مقام اچھا ہے۔۔ اس کی نثر کر کے دیکھئے۔ سجدہ اور قیام ہی اچھے نہیں، بلکہ جس بھی مقام پر خدا کا ذکر کیا جائے، وہ اچھا ہوتا ہے۔۔۔
  6. شاہد شاہنواز

    صرف سجدہ نہیں اچھا نہ قیام اچھا ہے ۔۔۔ بغرض اصلاح

    صرف سجدہ نہیں اچھا نہ قیام اچھا ہے ذکر جس میں بھی ہو تیرا وہ مقام اچھا ہے گفتگو ساری کی ساری مری بے مقصد ہے بس ترا نام ہو جس میں وہ کلام اچھا ہے مجھ کو دنیا کے بکھیڑوں سے نہیں کچھ مطلب میں ترے در کا گدا ہوں، مرا کام اچھا ہے راستہ جتنا بھی مشکل ہو، مجھے چلنا ہے اس کی منزل ہو اگر تُو، وہ تمام...
  7. شاہد شاہنواز

    اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

    "جس" کہوں گا تو بے ادبی ہوگی۔۔۔ اس لیے کہ "اس " کی جگہ "ان" لے لیتا ہے اور "جس" کی جگہ "جن"۔
  8. شاہد شاہنواز

    لنک دیجئے۔ کیا وہ اسی محفل پر ہے؟ کیونکہ محفل کے سرورق پر تو مجھے آپ کے کالم والا ٹیب کہیں نظر...

    لنک دیجئے۔ کیا وہ اسی محفل پر ہے؟ کیونکہ محفل کے سرورق پر تو مجھے آپ کے کالم والا ٹیب کہیں نظر نہ آیا
  9. شاہد شاہنواز

    خواہشات کا ستیاناس

    نثری شاعری کو شاعری کا درجہ دینے یا نہ دینے والا کوئی کون ہوتا ہے؟ شعر کی تعریف میں یہ بات کہیں نہیں دیکھی کہ اسے پابند بحور ہونا چاہئے۔۔۔ اس لیے نثری شاعری بھی شاعری ہی ہے ! یہ خواہش تو پوری ہوئی!
  10. شاہد شاہنواز

    اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

    جناتی نہیں، یہ زیکی زبان کہی جاسکتی ہے۔
  11. شاہد شاہنواز

    آپ نے کالم کہاں اپ لوڈ کیا تھا؟

    آپ نے کالم کہاں اپ لوڈ کیا تھا؟
  12. شاہد شاہنواز

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    اتحاد جتنا بھی پختہ ہو، اسلام، عیسائیت اور یہودیت جو دنیا کے تین اہم مذاہب سمجھے جاتے ہیں، ان کی مذہبی پیشن گوئیاں متفقہ بھی ہیں اورغیر متفقہ بھی اور سب سے بڑی غیر متفقہ پیشن گوئی آخری جنگ کے اختتام کی ہے جس میں دراصل ایک ہی بات ہے کہ جو حق پر ہوگا اس کی جیت ہوگی۔ ہر ایک اپنے آپ کو حق پر سمجھتا...
  13. شاہد شاہنواز

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    ۔ بے شک۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں، سوائے اس کے کہ مسلمان، عیسائی اور یہودی، تینوں ہی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بالآخر فتح ان کی ہوگی۔ لہٰذا ایک طرح سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہی وہ میدان ہے جہاں کون سچا ہے اور کون جھوٹا، اس بات کا فیصلہ ہوگا اور سب اس جنگ کو جیتنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے۔
  14. شاہد شاہنواز

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    اسرائیل میں مسلمانوں کی حکومت کے خواب اگر ہیں تو ان کا ایک مذہبی پس منظر موجود ہے۔ قیامت کے آثار کو بیان کرتی ہوئی ایک ڈاکومنٹری میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے جو لڑائی کا نقشہ کھینچا اور میدان بیان کیا ہے، وہاں بنیادی مدعا ہی اسرائیل میں موجود مقامات ، بلکہ پوری دنیا کی مسلمانوں کے ہاتھ میں حکومت کا...
  15. شاہد شاہنواز

    شاعروں کا ڈوپ ٹیسٹ - از - محمد احمدؔ

    شراب پینا اور شاعری کرنا دونوں ہی دکھ دینے والی باتیں ہیں۔ اس لیے میں تو یہ سمجھوں گا کہ بقول شخصے: یاغم آسرا تیرا، ایسے شعراء جو شراب پیتے ہیں انہیں واقعی کوئی غم ہوتا ہے۔ شعر کو شراب سے زیادہ اس غم سے طاقت مل جاتی ہے جو شراب کا سبب بنا ہو۔ مضمون اچھا ہے اور شگفتہ و شائستہ انداز میں تحریر کیا...
  16. شاہد شاہنواز

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    فی الحال تو بری بلا کچھ اور دکھائی دیتی ہے۔ 57 ممالک میں مسلمانوں کی حکومت ان کے لالچ کی وجہ سے ہے، یہ آپ کیسے ثابت کریں گے؟ میرے خیال کے مطابق تو یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ مسلمان توسیع پسندانہ عزائم رکھتے ہیں۔۔ انہیں یہودیوں کی حکومت بری لگتی ہے، اس کی وجہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم...
  17. شاہد شاہنواز

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    اس کی وجوہات صاف ظاہر ہیں۔ زیادہ تر لوگ اسرائیلیوں کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے۔ دنیا کا دوسرا بڑا مذہب اسلام جو دنیا میں سب سے تیز رفتاری سے پھیلا اور پھیل رہا ہے، اس کے ماننے والوں کی اکثریت اسرائیل کو ناپسندیدہ ملک مانتی ہے۔ یہاں سیکورٹی کے انتظامات سخت ترین ہونا ان کے نزدیک وقت کی ضرورت...
  18. شاہد شاہنواز

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    سفرنامہ اچھا ہے۔ آپ مقبوضہ فلسطین کہیں یا اسرائیل، یہ انسانوں کے بنائے ہوئے نام ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہاں انبیاء کے مزارات ہیں اور دنیا کے تمام بڑے مذاہب کے نزدیک یہ مقدس ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ غیر مسلم ہو کر بھی وہ آپ کو آنے جانے دیتے ہیں اور آپ کے عبادت کرنے پر کوئی...
  19. شاہد شاہنواز

    مریخ سے زمین اور زمین سے مریخ

    خدا ہی جانے وہ کون سے علمائے دین ہیں جو سائنس کی باتوں کو سن کر ایسا کہتے ہیں۔ دینی کیلنڈر تو نہیں، آپ دین کے نام پر ہونے والی تجارت کہا کریں، سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ آپ کیا کہتے ہیں۔
Top