یاران محفل: روز ِ ازل سے ایک سوال انسان کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ خدا جانے کتنے دماغ اس کو سوچ چکے،کتنے قدم اس راستے کو پامال کر چکے اور کتنے صفحے اس منزل میں سیاہ کئے جا چکے ۔ میں کون ہوں؟ کیاہوں؟ کہاں سے آیا ہوں؟ کیوں آیا ہوں؟ کہاں جا رہا ہوں؟ کوئی نظریہ ، کوئی فلسفہ، کوئی کھوج اس معمہ کو نہیں...