نتائج تلاش

  1. ارشد رشید

    برائے اصلاح : آساں ہے دلِ ماہئ بے آب میں رہنا

    جناب برا نہ مانیے گا ایسے تو میں بھی اپنے محلے کی ہیر رانجھوں کے نام لکھ سکتا ہوں - یہ سارے نام جو آپ نے بلوچستان سے لکھے ہیں ان میں سے ایک بھی معروف نہیں ہے - بات صرف رومانی داستانوں کی نہیں ہے ان رومانی داستانوں کی ہے جو اپنے علاقے کی حدود سے نکل کر عالمگیر شہرت تک پہنچ گئیں -
  2. ارشد رشید

    مت ڈال وسوسوں میں مرے چارہ گر مجھے۔ برائے اصلاح

    رؤف صاحب! عبید صاحب بالکل صحیح کہہ رہے ہیں - کسی کی بھی تجاویز کو من و عن ماننے سے پہلے آپ کا اپنا اس کو سمجھنا اور اتفاق کرنا ضروری ہے آپ اپنے مطلع کو ہی لیجیئے - آپ نے کہا مت ڈال وسوسوں میں مرے چارہ گر مجھے عبید صاحب نے مشورہ دیا مت وسوسوں میں ڈال مرے چارہ گر مجھ ان پہ غور...
  3. ارشد رشید

    مت ڈال وسوسوں میں مرے چارہ گر مجھے۔ برائے اصلاح

    عبدالرؤف صاحب بہت ہی خوبصورت غزل ہے - واہ واہ - سبحان اللہ جب سے اُڑائے جاتا ہے شوقِ وصالِ یار عمروں کے فاصلے بھی لگیں مختصر مجھے == بس اس میں یہ کہنا چاہوں گا کہ عمروں کے فاصلہ کی ترکیب شائد حسبِ حال نہ ہو (یعنی ایک جوان ایک بوڑھا) آپ شائد کہنا چاہ رہے ہیں صدیوں کے فاصلے بھی...
  4. ارشد رشید

    روشنی ہو نہ سکی گھر بھی جلایا ہم نے

    ارشد صاحب - پوری غزل پر تو دیگر احباب تبصرہ کر ہی رہے ہیں اس لیئے میں نے صرف وہ بات لکھی جو میں نے دیکھا کسی اور نے نہ لکھی تھئ - ویسے شکیل صاحب کی بات سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ آپ وہی غلطیاں دہراتے رہتے ہیں - سچی بات تو یہ ہے ارشد صاحب آپ کے ہاں زبان کے استعمال کا مسئلہ ہے - آپ محاور...
  5. ارشد رشید

    روشنی ہو نہ سکی گھر بھی جلایا ہم نے

    جناب 1960 کی فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے کا شمیم جے پوری کا لکھا نغمہ " مجھ کو اس رات کی تنہائی میں آواز نہ دو" کا انترا ہے " روشنی ہو نہ سکی دل بھی جلایا میں نے" - آپ اُس کو اِس طرح اپنی غزل کا مطلع بنا سکتے ہیں ؟
  6. ارشد رشید

    - اور اگر آپ یہ کہہ رہے ہوں کہ جو شاعری کی اصلاح چاہتے ہیں وہ اگر اپنے اعمال کی اصلاح بھی...

    - اور اگر آپ یہ کہہ رہے ہوں کہ جو شاعری کی اصلاح چاہتے ہیں وہ اگر اپنے اعمال کی اصلاح بھی چاہتے تو یہ جملہ پھر غلط ہو جاتا کیونکہ اعمال کی اصلاح صرف چاہنے سے ہوتی بھی نہیں اس کے لیے عمل کرنا پڑتا ہے - الغرض یہ محض زبردستی کا فلسفہ ہے -
  7. ارشد رشید

    زیک صاحب/صاحبہ - آپ کا جملہ ہی غلط ہے - آپ نے لکھا جتنے لوگ شاعری کی اصلاح چاہتے ہیں اگر...

    زیک صاحب/صاحبہ - آپ کا جملہ ہی غلط ہے - آپ نے لکھا جتنے لوگ شاعری کی اصلاح چاہتے ہیں اگر وہ اپنے اعمال کی اصلاح کرتے - ان دونوں جملوں میں چاہتے ہی آنا چاہیئے تھا جملے کا اثر قائم رکھنے کے لیے - آپ نے دوسرے میں چاہتے کے بجائے کرتے لکھ کر بات ہی ختم کر دی- آپ کو کیا پتہ جو...
  8. ارشد رشید

    نظم: ’’موڑ‘‘

    جناب یہ بحر ہے ہزج محذوف - اسکا مثمن آہنگ ہے مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فَعُولن اب آزاد نظم میں شاعر کو یہ آزادی ہے کہ وہ پورا وزن استعمال کرے یا اس کا کوئئ حصہ - لہذا اس نظم کا کوئ مصرع صرف مفاعیلن فَعُولن ہوسکتا ہے یا پھر مفاعیلن مفاعیلن فَعُولن یا پھر پورا وزن مفاعیلن...
  9. ارشد رشید

    نظم: ’’موڑ‘‘

    اچھی نظم ہے عرفان صاحب -
  10. ارشد رشید

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    سر رہنے دیں اس بحث کو یہیں تک -
  11. ارشد رشید

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    بھائی یاسر - میں نے آپ کے سب مراسلے غور سے پڑھے اور میں سمجھ گیا کہ آپ اس سے کیا مطلب سمجھتے ہیں میں اس سے اتفاق نہیں کر سکتا - بات اتنی ہے کہ میں غیبی خبروں کو نوشتہ دیوار نہیں سمجھ سکتا اور آپ ایسا ہی سمجھتے ہیں - تو ٹھیک ہے اس سے کیا فرق پڑتا ہے - میں نے کئئ بار یہ بات لکھی کہ آپ ایسا...
  12. ارشد رشید

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    جناب اچھا مضمون ہے اور اگر درست بھی ہے تب بھی نوشتہ دیوار غیب کی بات تو نہ ہوئ - یہ تو وہ بات ہوئ جو غیب سے عالمِ ظہور میں اگئی - جو بات دیوار پہ لکھ دی جائے چاہے کسی غیبی ہاتھ سے کیوں نہ ہو اب وہ بات غیب نہ رہی - اور اسی مضمون میں آگے پڑھیں تو اس میں بھی واضح ہوتا ہے کہ یہ اصطلاح ان باتوں کے...
  13. ارشد رشید

    برائے اصلاح : آساں ہے دلِ ماہئ بے آب میں رہنا

    اصلاحِ سخن ہے یہ مگر سوچ ابھی سے پر جب اوکھلی میں سر دیا تو موصلوں سے کیا ڈر
  14. ارشد رشید

    برائے اصلاح : آساں ہے دلِ ماہئ بے آب میں رہنا

    نازک بدن اتنے ہو ، کہیں ٹھنڈ نہ لگ جائے کمرے میں تم اپنے ، شبِ مہتاب میں رہنا سر یہ تو کوئ شعر ہی نہ ہوا - درست ہونا تو دور کی بات ہے - کمرے میں چاندنی رات کب ہوتی ہے ؟؟؟ اگر ہو بھی تو ٹھنڈ تو اس میں بھی لگ سکتی ہے - ایک بات اور نازک ہونا اور بات ہے اور نازک بدن ہونا الگ بات ہے -...
  15. ارشد رشید

    برائے اصلاح : آساں ہے دلِ ماہئ بے آب میں رہنا

    سر یہ ضرورتیں انسان سے نجانے کیا کیا کروا لیتی ہیں :) اسی لیے میرا مشورہ ہوتا ہے کہ نئے لکھنے والو ں کو ہر گز شعری ضرورتوں کی رعایت نہیں دینی چاہیئے ورنہ وہ کبھی سیکھ نہیں سکیں گے - انسان پہلے اس مقام پر پہنچ جائے کہ اسے ساری گنجائشوں مجبوریوں کا ادراک ہو جائے - تب وہ خود ہی سمجھ سکتا...
  16. ارشد رشید

    برائے اصلاح : آساں ہے دلِ ماہئ بے آب میں رہنا

    سر ماہیِ بے آب تو محاورہ ہے مگر دلِ ماہی بے آب کو ئ محاورہ نہیں - اور بغیر پانی کی مچھلی کا دل کس قدر غیر شاعرانہ اصطلاح ہوئ- میرے نزدیک یہ محض بھرتی کی ترکیب ہوئ - اس شعر کو صرف ماہی بے آب کے ساتھ ملا بہتر کیا جا سکتا تھا -
  17. ارشد رشید

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    یاسر بھائی اتنی تفصیل سے سمجھانے کا بہت بہت شکریہ - مگر اگر ناراض نہ ہو تو عرض کروں کی یہ ساری تشریح آپ نے جس مفروضہ پر رکھی ہے وہ مفروضہ ہی غلط ہے - نوشتہ دیوار یا راءٹنگ اون دا وا ل کا ہر گز بھی مطلب غیبی باتیں نہیں ہوتا - اسکے برعکس اسکا مطلب ہوتا ہے ظاہری باتیں - دنیا کی ہر...
  18. ارشد رشید

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    جناب من میرا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا کہ اس میں بہتری کی گنجائش نہیں ایسا تو انسان کے کلام میں ممکن ہی نہیں - غور کروں تو یقینا اسے بہتر کر سکتا ہوں - بس جو کلام میں کسی خاص صورتِ حال پر اسکے مطابق اسی وقت کہتا ہوں اس کو پھر اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہوں - ایک عادت سمجھیئے کوئ اور بات نہیں -...
  19. ارشد رشید

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    حضرت راز صاحب - آپ نے اس غزل کو در خورِ اعتنا سمجھا میرے لیے یہی بڑی بات ہے - باقی اس طرح کے فی البدیہ کلام میں مشقِ سخن کے لیے کہتا رہتا ہوں اور انکو مشقِ سخن تک ہی رہنے دیتا ہوں - اس پہ کیا مزید کام کروں - بہت شکریہ -
  20. ارشد رشید

    شفیق خلش ::::ہُنر میں اُن سے کوئی اور کیا مَہا ہوگا:::::shafiq khalish

    طارق شاہ صاحب آپکے پسندیدہ شاعر شفیق خلش گو کہ خود ہی کہہ رہے ہیں کہ ہُنر میں اُن سے کوئی اور کیا مَہا ہوگا مگر دراصل ابھی انکا کلام ناپختہ ہے - اس میں زبان و بیان کی کافی غلطیاں ہیں -
Top