نتائج تلاش

  1. ارشد رشید

    غزل: غموں سے جنگ رہی جاں بدن میں رہنے تک

    عرفان صاحب - جان کی امان پاؤ ں تو کچھ عرض کروں - آپ کی یہ غزل کے اکثر اشعار ضعفِ ردیف کا شکار ہے - مطلب یہ کہ جو ردیف آپ نے رکھی رہنے تک وہ ہر شعر میں نبھہ نہیں سکی- غموں سے جنگ رہی جاں بدن میں رہنے تک مجھے اماں نہ ملی ، آہ ! رن میں رہنے تک == یہان تو ردیف نبھ رہی ہے مگر مفہوم نہیں...
  2. ارشد رشید

    غزل برائے اصلاح

    یہاں بھی پر غور کیجیے - وہ زخم بھی کھاے ہیں جو ناسور ہوئے ہیں یعنی وہ زخم بھی کھائے ہیں جو ناسور نہیں ہوئے ہیں؟
  3. ارشد رشید

    غزل برائے اصلاح

    جناب جب آدابِ محبت ناپید ہوگئے تو مطلب اب وہ رہے نہیں مگر اگلے مصرعے میں آپ کہہ رہے ہیں کچھ اور ہی عشق کے دستور ہوئے - اگر عشق کے دستور بدل گئے ہیں تو آپ انکو نئے یا بدلے ہوئے دستور تو کہہ سکتے ہیں ناپید نہیں کہہ سکتے -
  4. ارشد رشید

    غزل برائے اصلاح

    جناب یہ بات تو ٹھیک ہے کہ اس عربی فارسی لفظ معمور کا یاک مطلب مقفل بھی ہوتا ہے مگر یہ مطلب اردو میں مستعمل ہی نہیں ہے - لہٰذا اسکا یہ استعمال اردو میں غلط ہے - آپ کا شعر اس طرح غلط ہوجاتا ہے
  5. ارشد رشید

    ایک نظم :اندیشے:

    سر ضرور ایسا ہی ہوگا - لیکن میں انکو بالکل نہیں جانتا - انکے جوابات سے اب تک مجھے جو بات سمجھ میں آتی ہے وہ یہی ہے کہ وہ میری بات سمجھ ہی نہ سکے - اس بار بھی جو جوابات انہوں نے دیئے وہ تو میرے اعتراضات تھے ہی نہیں - میں کسی اور طرف اشارہ کر رہا تھا وہ کچھ اور سمجھتے رہے اور مجھے اپنا...
  6. ارشد رشید

    ایک نظم :اندیشے:

    جناب یاسر صاحب - میں سرور صاحب کے کلام پر براہ راست تبصرہ نہیں کرتا کیونکہ مجے اندازہ ہو ا تھا کہ میں اس قابل نہیں ہوں - مگر آپ نے نام لے کر بلایا ہے تو کچھ عرض کرتا ہوں آپ کے لیے - راز صاحب کا اس سے متفق ہونا ہر گز ضروری نہیں - نظم کا موضوع بہت تو بہت ہی عام اور پرانا خیال ہے ، مگر...
  7. ارشد رشید

    متبادلات!

    حسبِ منشا بھی استعال ہوتا ہے -
  8. ارشد رشید

    متبادلات!

    جناب لفظ withdrawal صرف رقم نکالنے کے لیے ہی تو نہیں استعمال ہوتا - یہ دست بردار ہونے کے لیئے بھی ہوتا ہے یہ اس کیفیت کے لیے بھی ہوتا ہے جب کوئ کسی نشے کی عادت کو چھوڑے تو جسم پر ایک کسلملندی اور پژمردگی طاری ہوجاتی ہے یعنی withdrawal syndrome- باقی یہ بات درست ہے...
  9. ارشد رشید

    ایک معریٰ نظم - بے غََرض

    جی سر میری معلومات کے مطابق وجہ کو فِعْل اور فَعَل دونوں طرح سے باندھا جاسکتا ہے - عروض ڈاٹ کام بھی یہی کہتا ہے اور جن شعرا کو میں جانتا ہوں وہ بھی یہی کہتے ہیں - لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ اسے صرف وج ہ باندھنا چاہیئے تو بتائیے میں ضرور مزید تحقیق کر کے...
  10. ارشد رشید

    غزل

    بشارت صاحب - کسی نے اس غزل پر آپ کو کوئی مشورہ ابھی تک نہیں دیا لہٰذا میں نے سوچا میں ہی کچھ عرض کر دیتا ہوں اشعار کے خیاات تو اچھے ہیں مگر زبان و بیان اس کا ساتھ نہیں دیتے - کہِیں اَولاد کا غم ہے کہِیں جاگیر کا دکھ کون محسوس کرے گا مِری تحریر کا دکھ == یہ شعر دو لخت ہے - جب...
  11. ارشد رشید

    ایک آزاد نظم - وقت

    جناب وقت کے موضوع پر ایک اور نظم بھی اپنی پیش کر رہا ہوں - عنوان ہے بے غرض https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B9%D8%B1%DB%8C%D9%B0-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A8%DB%92-%D8%BA%D9%8E%D9%8E%D8%B1%D8%B6.119627/
  12. ارشد رشید

    ایک معریٰ نظم - بے غََرض

    بے غََرض وقت کو اس سے کو ئی غََرض ہی نہیں کس پہ وہ کس طرح سے گزر تا رہا کون اس کی وجہ سے سِمٹتا گیا کون اس کی وجہ سے بکِھرتا رہا کس کی منزل فقط اک قدم دور تھی کس نے آغاز ہی بس کیا تھا ابھی منتظر کون ہے اچھے وقتوں کا پھر کس کی آنکھوں میں سپنے سجے ہیں ابھی کون بیمار ،...
  13. ارشد رشید

    ایک آزاد نظم - وقت

    اس بات سے میں متفق ہوں یہ زبان و بیان کی غلطی ہے
  14. ارشد رشید

    ایک آزاد نظم - وقت

    یاسر صاحب بڑی نوازش - آپ کے تجزیئے کی گو میں اس سے متفق نہیں ہوں - میں اس نظم کا دفاع یہاں نہیں کروں گا کیونکہ یہ اچھا نہیں لگتا - آپ کو پسند نہیں آئی - کوئی بات نہیں - یہ لازم بھی نہ تھا بس اتنا کہوں گا کہ یہاں : میں: صرف میں شاعر نہیں ہے پوری انسانیت کی بات ہے - یہ نظم جاوید...
  15. ارشد رشید

    برائے اصلاح: یہ نہیں، کوئی بھی خودسر نہیں دیکھا ہم نے

    جی شاہد صاحب میری دانست میں اصلاح وزن سے شروع ہوکر معائب سخن کی دوری اور زبان و بیان کی درستی پر ختم ہوتی ہے - باقی وہ شعر مجھے اچھا لگے نہ لگے یا میں اگر کہوں تو ایسے کہوں یا میں ان الفاظ کے بجائے وہ باندھتا وغیرہ وغیرہ ، مری نظر میں اس کا اصلاح سے کوئ تعلق نہیں - کوئی سامنے...
  16. ارشد رشید

    ایک آزاد نظم - وقت

    جناب کہ گر کا مطلب ہوا اس جملے کا تعلق اپنے پچھلے جملوں سے ہے - یعنی پچھلی کہی ہوئ باتوں کی وجہ سے :کہ: گر نہیں میں اگر میں اسے لکھوں اگر نہیں میں - تو یہ ایک آزاد جملہ ہوجائے گا جسکا پیچھے کی باتوں سے تعلق ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی لہٰذا میرے نزدیک : کہ گر نہیں میں: میرے...
  17. ارشد رشید

    ایک آزاد نظم - وقت

    اعجاز صاحب - گو میں ذاتی طور پر اس طرح کے تنافر کو عیب نہیں سمجھتا کیونکہ میرے نزدیک یہ پڑھنے میں برا نہیں لگ رہا مگر آپ استاد شاعر ہیں اس لیے اس کو میں نے بدل دیا ہے - تو پھر یہ میں ہی تو ہوں کہ لوگو جو وقت بن کے گزر رہا ہے کہ میں ہوں صدیاں ہوں میں زمانہ کہ گر نہیں میں تو کچھ نہیں ہے
  18. ارشد رشید

    ایک آزاد نظم - وقت

    جناب اگرچہ میں اپنے پہلے مصرعوں کو صحیح سمجھتا ہوں مگر آپ اہلِ نظر ہیں تو آپ کی بات بھی سننا چاہتا ہوں لہٰذا میں نے انہیں تبدیل کر کے اس طرح کر دیا دکھا ئ بھی جو نہ دوں میں گرچہ مگر وہیں تھا وہیں کہیں تھا
  19. ارشد رشید

    ایک آزاد نظم - وقت

    ٹھیک ہے میں اس پر مزید غور کرتا ہوں
  20. ارشد رشید

    برائے اصلاح: یہ نہیں، کوئی بھی خودسر نہیں دیکھا ہم نے

    شکیل صاحب - یہ شعر اچھا ہے مگر اس میں شاہد نہیں ہے شکیل ہے - میں نے محسوس کیا ہے کہ آپ اصلاح کرتے ہوئے اس بات کو ملحوظ رکھتے ہیں کہ میں اگر یہ شعرمیں خود کہتا تو کیسے کہتا - اور آپ اسکی ہیئت بدل دیتے ہیں - یہ نیا شعر چاہے کتنا ہی اچھا کیوں ہو اس میں سے وہ شاعر نکل جاتا ہے جس کا کہ وہ...
Top