نتائج تلاش

  1. ارشد رشید

    جس کا خیال دل میں ہلچل مچا رہا ہے

    سر بڑی نوازش - ان تمام اصولوں سے واقف ہوں اور ان کو مانتا بھی ہوں - بس ایک اور اصول اس میں ایسا ہے جو آپ نے نہیں لکھا اور اس کی ہی وجہ سے لکھا اور دیکھا ہم قافیہ ہوتے ہیں اور وہ اصو ل یہ ہے کہ اگر حرف ِ روی خود ہی متحرک ہے تو وہی روی ہو گا یعنی پورا روی -- جیسا کہ...
  2. ارشد رشید

    جس کا خیال دل میں ہلچل مچا رہا ہے

    سر اس ضمن میں ایک سوال ہے - آ پ نے جو لنک دیا ہے اس میں آپ نے لکھا ہے ٌاسی طرح دیکھا اور لکھا بھی قوافی نہیں ہوسکتے کہ دیکھ اور لکھ ہم قافیہ نہیں ہیں ۔ٌٌٌ دیکھا اور لکھا کا امر دیکھ اور لکھ ہے - اس میں حرف روی کھ مفتوح ہے (بلکہ یہی پورا روی) جو کہ دونوں میں موجود ہے - تو پھر یہ...
  3. ارشد رشید

    داغ کی زمین میں ایک غزل

    جناب ظہیر صاحب ابھی کچھ دن قبل اسی سائٹ پر آپ کی شاعری پڑھی - کسی نہ کسی طرح اس تک پہنچ ہی گیا تھا :) جنا ب ابھی تو میں اسکا لطف ہی اٹھا رہا ہوں بعد میں اسپر اپنی ناچیز رائے پیش کروں گا - آپ کی شاعری سے تو میرا موازنہ ہی نہیں - آپ نے میری غزل کو پسند کیا یہی میرے لیے اعزاز کی بات ہے میں...
  4. ارشد رشید

    جس کا خیال دل میں ہلچل مچا رہا ہے

    جناب ِ من آپ کا یہ تفصیلی جواب پڑھ کر دل خوش ہوگیا - فی زمانہ ان امور کے ماہرین کم کم ہی دستیاب ہیں اور آج مجھے بھی اک مل گیا :) سر آپ کی تفہیم سے میں اپنے آپ کو متفق پاتا ہوں اور اپنے اعتراض سے رجوع کرتا ہوں - آپ صحیح کہہ رہے ہیں - میں غلط تھا - جزاک اللہ خیر -
  5. ارشد رشید

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    شاہد صاحب - میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں - زبان کا صحیح استعمال یا تو اہل زبان کی صحبت سے آتا ہے یا بہت مطلالعے سے - آج کے دور میں اہل زبان کی صحبت تو مشکل ہے ہے بس آپ اپنا مطالعہ بڑھائیں - نثر نظم جو بھی ہو پڑھتے رہیں مگر کسی مستند لکھنے والے کی - یہ چیزیں خود بخود اندر اتر جائیں گی-
  6. ارشد رشید

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    شاہد صاحب - حرمت الفاظ مری نظر میں یہ ہے کہ الفاظ کو ان کے صحیح مقام پہ استعمال کیا جائے - الفاظ کا ان کے مطلب سے ہٹ کر بھی استعمال کرنے کا ایک دائرہ ہوتا ہے اسی کو میں حرمت ِ لفظی کہتا ہوں - دیکھیے ایک اصطلاح ہے لختِ جگر - یعنی جگر ا ٹکڑا - اب کسی کا محبوب بھی اس کے جگر کا ٹکڑا...
  7. ارشد رشید

    داغ کی زمین میں ایک غزل

    آپ تمام احباب کا بہت بہت شکریہ - ذرہ نوازی ہے آپ کی -
  8. ارشد رشید

    داغ کی زمین میں ایک غزل

    جی سر خود کو آپ یا تم یا ہم سے مخاطب کرنا شاعر کی مرضی ہے کہ وہ بات کو کس طرح کہنا چاہ رہا ہے زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالبؔ ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے شاعر خود کو اے کہہ کر بھی مخاطب کر سکتا ہے تری باتوں نے تو اے مصحفی جی کو جلا ڈالا خدا کے واسطے چپ رہ یہ کیا آتش زبانی ہے آپ...
  9. ارشد رشید

    داغ کی زمین میں ایک غزل

    بہت شکریہ جناب غزل کی پسندیدگی کا - بس اتنا ہی کہوں گا کہ اِدھر یا کدھر دونوں ہی استعمال ہو سکتے تھے - کدھر سے بات اور کدھر جاتی مگر جو میں کہنا چاہ رہا تھا وہ بات اِدھر کہنے ہی سے آتی شکریہ -
  10. ارشد رشید

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    شاہد صاحب - ابھی نہ آپ کو میں جانتا ہوں نہ آ پ مجھ کو - لہٰذا یہی مناسب لگا کہ کم ہی لکھوں - وہ بھی اس لیئے لکھا کہ آپ کے ہاں شعریت واضح نظر آئی - بس مجھے آپکے ہاں الفاظ کے استعما ل میں مسئلہ نظر آیا جسے میں لفظوں کی حرمت کہتا ہوں - اب اس پر میں مزید کیا لکھوں اعجاز عبید صاحب لکھ ہی...
  11. ارشد رشید

    داغ کی زمین میں ایک غزل

    نہیں سر یہ اکلوتی نہیں ہے مگر سوچ لیں کسی شاعر کو چھیڑنا نہیں چاہیئے کہ وہ اور سنائے :) پسندیدگی کا شکریہ
  12. ارشد رشید

    داغ کی زمین میں ایک غزل

    غزل ٹوٹے ہوئے خوابوں کا اثر دیکھ رہے ہیں کاندھوں پہ نہیں زانو پہ سر دیکھ رہے ہیں مد ہم سے ہوے اس کے خط و خال خود اس میں یا ہم اسے با دیدہِ تر دیکھ رہے ہیں دُزدیدہ نگاہی سے سہی پر سرِ محفل ہم دیکھ رہے ہیں وہ ادھر دیکھ رہے ہیں منزل کا پتہ بھی ہے تو رستہ بھی ہے معلوم پھر لوگ خدا جانے کدھر دیکھ رہے...
  13. ارشد رشید

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    جناب جنگ اخبار کے مراسلات والے حصے میں لکھا ہوتا تھا؎ ایڈیٹر کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں :) تو بس جناب یہاں بھی یہئ حال ہے آپ کی توجیحات سے میں بصد احترام متفق نہیں -
  14. ارشد رشید

    غزل برائے اصلاح

    جناب داغ کی زمین میں ایک غزل کہی تھی ، وہ آپ کے کہنے پر پیش کرتا ہوں - اس کو میرے خیال میں ایک نئئ لڑی میں لکھنا چاہیئے ؟
  15. ارشد رشید

    انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں ۔۔ برائے اصلاح

    شاہد صاحب - غزل اچھی ہے مگر مجھے اس میں زبان و بیان کی غلطیاں نظر آتی ہیں جو آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں - اس سے اتفاق کرنا نہ کرنا آپ کی مرضی ہے - انہیں حقارت سے دیکھنا کیا جو تیرے در پر پڑے ہوئے ہیں تری نگاہِ کرم کی خواہش میں لعل و گوہر پڑے ہوئے ہیں == یہاں دوسرے مصرعے میں آپ نے نگاہ کرم کی...
  16. ارشد رشید

    غزل (2 جون ، 2023)

    جناب شکیل صاحب - ایک بات سمجھنا چاہوں گا - آپ نے کسی کے اس شعر کا حوالہ دیا ہے اس میں لفظ نا تو مصدریہ ہے لہٰذا یہ تو قافیے کا حصہ نہیں ہو ا بلکہ ردیف کا حصہ ہوا- اب باقی بچے گزر اور رہ - تو یہ قافیے کیسے ہوئے ؟
  17. ارشد رشید

    ایک ڈبہ

    جناب ہم نے تو ملک چھوڑ دیا مگر ملک نے ہمیں نہیں چھوڑا آپ کی بات پر احمد سلمان کے اشعار یاد آ گئے یہ کیا کہ سورج پہ گھر بنانا اور اس پہ چھاؤں تلاش کرنا کھڑے بھی ہونا تو دلدلوں پہ پھر اپنے پاؤں تلاش کرنا نکل کے شہروں میں آ بھی جانا چمکتے خوابوں کو ساتھ لے کر بلند و بالا عمارتوں میں پھر اپنے...
  18. ارشد رشید

    برائے اصلاح : مجھے عزیز ہے وہ شخص میری جاں کی طرح

    جناب یہاں بھی وہی نقطہ نظر کی بات آجاتی ہے - مجھے اس بابا کی مثال پہ بہت ہنسی آئی - مگر میں وہ بابا نہیں ہوں- میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ شعر وزن میں ہو ،تمام قسم کے عیوبِ سخن سے پاک ہو اور کوئی غرابتِ زبان نہ ہو - اسکے بعد اگر خیال پسند نہ آئے تو بتاتا ضرور ہوں شاعر کو مگر یہ شاعر کی...
  19. ارشد رشید

    برائے اصلاح : مجھے عزیز ہے وہ شخص میری جاں کی طرح

    حضرت یاسر شاہ صاحب میں نے کسی شرعی یا شعری اصول کی بات نہیں کہی تھی صرف اتنا عرض کیا تھا کہ معنی کے اعتبار سے مجھے اس شعر میں کیا قباحت نظر آتی ہے - وہ میری رائے ہے کہ میں اسے اس نظریہ سے دیکھتا ہوں آپ کا یا کسی کا بھی متفق ہونا ضروری نہیں - آپ کو یا شاعر کو درست لگتا ہے تو بقول...
Top