نتائج تلاش

  1. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    یہ کیسے ہو سکتا ہے اک گھر بھی جلایا جائے گا کیسے یہ ممکن ہے اک گھر بھی جلایا جائے گا سامنے اپنے کیسے پھر اک گھر بھی جلایا جائے گا ان میں سے کوئ بھی وزن میں نہیں آسکتا کوئ کی تقطیع 0 0 ہو سکتی ہے - متفاعلن کی بحر میں ہر پہلا کوئ 00 ہی ہوتا ہے
  2. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    ہوسکتا ہے آپ کی بات صحیح ہو مگر مجھے ان انسانوں کہنے میں کوئ ابہام نظر آتا - انسان ایک ہی مخلوق ہے - ہم کہتے ہیں نہ کہ ان انسانوں نے ماحولیات کو تبا کر دیا ہے تو ان سے مراد بنی نوع انسان ہوتی ہے
  3. ارشد رشید

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    جانب - مانند ایک صفت ہے اوران جملوں میں وہ مذکر یا مونث جملے کے فاعل یا سبجیکٹ کے مطابق ہے زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں - یہاں ٰمیں ٰ محذوف ہے یہ جملہ ہے (میں) زندگی (شمع کی مانند) جلاتا ہوں - تو میں یہاں واحد حاضر مذکر کا صیغہ جس کا فعل جلاتا ہوں ہے - شمع کی مانند صفت ہے...
  4. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    جی محترمہ تقطیع اسکی پوری صحیح آتئ ہے آپ عروض ڈاٹ کام پر بھی چیک کر سکتی ہیں- باقی یہی فعل فوعلن کا جؤڑا بنانے میں استادی درکار ہوتی ہے ورنہ وزن میں تو آتا ہے مگر روانی نہیں ہوتی جس کو مجھ جیسے اہلِ کم علم نغمگی کہتے ہیں - مبتدی شاعر اگر اس میں لکھتا رہے تو کبھی وزن کو نہیں پکڑ پاتا...
  5. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    جناب بحر میر میں لکھنا آپ کی اپنی پسند ہو سکتی ہے چاہتے ہیں توضرور لکھیں - میں عموما نئے لکھنے والوں کو اس سے اجتناب کا مشورہ دیتا ہوں - دیکھیئے بحر میر میں میرے مشاہدے کے مطابق صرف موزوں طبع لوگ ہی اچھا لکھ سکتے ہیں اور نوراردان جو مجھے ملے عموما موزوں طبع نہیں ہوتے اس لیئے میں اکثر بحر میر...
  6. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    ایک ممکنہ صورت یوں کب تک ان انسانوں کو محکوم بنایا جائے گا وقت کٹھن جو آیا ہے کب ہم سے خدایا جائے گا امن ہمارا شیوہ ہے ہم امن کی باتیں کرتے ہیں کیسے ہو، سامنے اپنے پھر کوئی گھر بھی جلایا جائے گا ظلم کے حامی لوگ نہ تھے جن کو کہ ستایا جاتا تھا جبر و ستم کے حربوں سے اب ان کو ڈرایا جائے گا...
  7. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    وقت کٹھن جو آیا ہے کب ہم سے خدایا جائے گا کب تک یوں انسانوں کو محکوم بنایا جائے گا تھوڑی نغمگی لائیں ------------ امن ہمارا شیوہ ہے ہم امن کی باتیں کرتے ہیں ہرگز اپنی سوچ نہیں گھر خود ہی جلایا جائے گا کرتے ہیں اور جائے گا تو الگ الگ زمانے ہیں - -------- ظلم کے حامی لوگ نہیں ہیں جن کو ستایا جاتا...
  8. ارشد رشید

    فورم کو سمجھنے کی ایک اور کوشش

    یہ عقدہ بھی ہم پہ اب جا کے کھلا ہے - یہاں ہم ایسے نئے نئے دشت نوردگان کو یہ سہولت ہی دستیاب نہیں ہے - جب پاؤں میں آبلے پڑ جائیں گے پھر یہ مراعت عطا کی جاتی ہے یہاں
  9. ارشد رشید

    فیض کی نظم ’’کتے‘‘ ساختیات(Structuralism) کے آئینے میں۔۔۔ محمد خرم یاسین

    جناب یاسین صاحب - یہ ساختیات(Structuralism) تو وہی چیز ہے جسے ہم تشریح اور تفسیر کہتے ہیں - اردو دنیا بڑے شاعروں کے کلام کی تشریح سے بھری ہوئ ہے - غالب اور اقبال کی شرحیں عام ہیں - قران پاک کی تفاسیر سے اردو زبان بھری ہوئ ہے - تو آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اردو میں اس پر کام نہیں ہوا...
  10. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    میری دانست میں اسکی اصلاح کی پہلی کڑی ہونی چاہیئے - زبان و بیان کی درستی - شعری محاسن بعد کی بات ہیں - یہ وقت جو ہم پر آیا ہے کس وقت خدایا جائے گا کب تک ہم انسانوں کو مظلوم بنایا جائے گا - مظلوم بنانا میری دانست میں صحیح اصطلاح نہیں ہے اسے ظلم کرنا کہتے ہیں اور جس پہ ظلم ہو وہ مظلوم ہوتا ہے -...
  11. ارشد رشید

    ایک سوال

    جناب راز صاحب - آپ نے جو اعزازات مجھے عطا کیئے ہیں میں بھی ان کا مدلل جواب دے سکتا ہوں مگر پھر مراسلہ نگاری آپس کی چپقلش بن کر رہ جائے گی - بس مجھے اپنی اوقات پتہ چل گئی کیونکہ آخری تو دور کی بات ہے میں تو کسی علمی و ادبی خاندان کا پہلا چراغ بھی نہیں - اتنا ضرور ہے کہ آئندہ آپ کو مجھ سے...
  12. ارشد رشید

    ایک سوال

    بہت شکریہ جناب
  13. ارشد رشید

    ایک سوال

    الگ سطر تو سے مجھے نہیں پتا آپ کی کیا مراد ہے - مجھے بس ارشد رشید ہی لکھوا دیجیئے
  14. ارشد رشید

    ایک سوال

    جناب سرور صاحب - مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ اس نظم پر ایک مکمل نقد و نظر چاہ رہے ہیں تو میں اس پر تفصیل سے اپنی رائے لکھتا ہوں - ظاہر ہے کہ آپ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں - میں آپ کو بالکل نہیں جانتا اس لیئے سب سے پہلے اس نظم کو پڑھ کے جو ایک اجمالی تاثر قائم ہوتا ہے اس کا ذکر کروں گا - نظم پڑھ...
  15. ارشد رشید

    کروں بات سچی یہ جرئت ملی ہے

    بشکرِ خدا = اصطلاح صحیح نہیں ہے - ہے شکرِ خدا ایسی نعمت ملی ہے = شکر عربی اور خدا فارسی کو کسرہ اضافت سے ملانا صحیح نہیں لگ رہا - الا یہ کہ یہ رائج ہو - شرافت سے رہنے کی عادت ملی ہے = برائی کی ضد شرافت نہیں ہے اور اسکے علاہ شرافت سے رہنا کا الگ مطلب ہوتا ہے - یہ عموما تنبیہی جملوں...
  16. ارشد رشید

    کروں بات سچی یہ جرئت ملی ہے

    جی املا ہی کہنا میرا مقصد تھا - اب یہ بھی بتاتے چلیں کی کسی پوسٹ کو ایموجی کیسے دیا جاتا ہے جیسے میں آپ کی مندرجہ بالا پوسٹ کو تھمبس اپ کرنا چاہتا تھا
  17. ارشد رشید

    ایک سوال

    بالکل حضرت یہ کام تو میں خود ہی کرنا چاہتا تھا ہوا نہیں :) جی یہ آے آر - ارشد رشید ہے شکریہ
  18. ارشد رشید

    کروں بات سچی یہ جرئت ملی ہے

    یاد رکھیں - غالب کے زمانے میں یہ لفظ ہو وا لکھا جاتا تھا لہٰذا یہ آخری والا "وا" دوا کی "وا" کا بالکل ہم قافیہ ہے اور اسمیں کوئ ابہام یا ایطا نہیں ہے - اس لفظ میں مسئلہ یہ ہے کہ ہ پر پیش ہے اور واو بھی پیش ہی کی آواز دیتا ہے - اسے بعد میں ہؤا لکھا جانے لگا یعنی ؤ - ہمزہ کے ساتھ - اب یہ بالکل...
  19. ارشد رشید

    بازار سے مرغی کا گوشت خریدنا ہوتو اِس طرح خریدیں

    کیا یہ فورم ایسی باتوں کے لیے بھی ہے ؟
  20. ارشد رشید

    ایک سوال

    ظہیر صاحب آپ نے بہت اچھی تنقید کی ہے میں ان سے اپنے آپ کو متفق پاتا ہوں البتہ ایک اور بات جو مجھ کو سمجھ نہ آسکی وہ یہ ہے کہ اگر شاعر اس کائنات کے اسرار و رموز پہ غور کر رہا ہے خود اپنے بارے میں سوچ رہا ہے تو وہ یہ باتیں محبوب سے کیوں کر رہا ہے؟محبوب سے ایسے سوالات کب کیے جاتے ہیں ؟ یہ تو...
Top