نتائج تلاش

  1. خورشیداحمدخورشید

    غزل (شیشے سا نازک دل لے کے)

    محترم جناب راحل صاحب بہت مشکور ہوں کہ آپ نے بڑی وضاحت سے اصلاح کردی آپ کے مشوروں پر ضرورعمل کروں گا ریختہ ڈکشنری میں خودغرضی کا وزن 222 ہے اور ر ساکن ہے
  2. خورشیداحمدخورشید

    غزل (شیشے سا نازک دل لے کے)

    محترم اساتذہ کو اصلاح کی درخواست کے ساتھ: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی
  3. خورشیداحمدخورشید

    غزل (شیشے سا نازک دل لے کے)

    بیٹھو رندوں کی محفل میں یہ رُت مستانی کر دیں گے زاہد بن کے گر الجھو گے یہ پانی پانی کر دیں گے شیشے سا نازک دل لے کے رہتے ہو سنگ دل لوگوں میں تیرے دل کے ٹکڑے کرنے کی یہ نادانی کر دیں گے ان کومل کومل جذبوں کی ہے قیمت بس دل والوں میں دولت کی چاہت کے روگی ان کی قربانی کر دیں گے جو ہمدردی تو کرتے...
  4. خورشیداحمدخورشید

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    ریحان قْریشی صاحب شکریہ عشق کی میں تنافر ہے یہ آپ کی بیان کی ہوئی کون سی قسم سے تنافر ہوگا اور اصلاح کرتے ہوئے اساتذہ چونکہ اس کی نشاندہی کرتے ہیں اس لیے اس پر بحث کرکے سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں ورنہ تو میں نے اوپر بھی لکھا ہے کہ یہ اگر بہت بڑا عیب ہوتا تو بڑے شاعروں کے کلام میں نہ ملتا-
  5. خورشیداحمدخورشید

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    جواب دینے کا بہت شکریہ سر لیکن اگر 1 اور 2 کی گردان کے چکر میں نہ پڑیں تو پھر اوپر جو تاتا کا ملفوظی تواتر ہے اس سے تنافر کیوں وا قع نہیں ہوتا پلیز آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں بار بار ایک ہی بات دہرا رہا ہوں- مجھے چونکہ کلیر نہیں ہو رہا اس لیے آپ کو تکلیف دے رہا ہوں
  6. خورشیداحمدخورشید

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    سر اگر طالب علم سوال نہیں کرے گا تو سیکھے گا کیسے اس لیے آپ سے گذارش ہے کہ سوال کو سوال سمجھیں تنقید نہیں تنافر کے بارے میں آپ لوگوں کے جواب سے جو مجھے سمجھ آئی ہے وہ یہ ہے کہ دو حروفِ صحیح جو ہم آواز ہوں اگر اکٹھے آجائیں اور وزن کے لحاظ سے ان کی ترتیب 1 اور2 ہویا1 اور 1 ہو تو تنافر واقع ہوتا...
  7. خورشیداحمدخورشید

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    محترم سر ایک مبتدی ایسے یقین سے کیسے تبصرہ کرسکتا ہے اور وہ بھی ایک استادالاساتذہ کے کلام پر- یہ بحث تو آپ جیسے لوگوں سے سیکھنے کے لیے ہے- باقی کلام میں تنافر کا ہونا تو جیسے اوپر دیا ہوا ہے فیض صاحب اور اسی طرح علامہ اقبال صاحب جیسے شاعروں کے کلام میں بھی ملتا ہے-
  8. خورشیداحمدخورشید

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    توالی الاصوات اور اتصال بعدِ سکوت کا فرق یہ ہے کہ اتصال بعد سکوت صرف حرف کی ان دو مثالوں کے درمیان واقع ہوتا ہے جن میں سے پہلی ساکن اور دوسری متحرک ہو۔ توالی الاصوات میں حرف کی تکرار متحرک حالت میں ہوتی ہے اور دو سے زیادہ بار ہو سکتی ہے۔ اردو.com/8474/بلاغت/عروض
  9. خورشیداحمدخورشید

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    ۲۔ توالی الاصوات توالی پے بہ پے آنے کو کہتے ہیں۔ توالی الاصوات یعنی آوازوں کا متواتر آنا۔ تنافر کی اس قسم میں متحرک حروف کی یکساں آوازیں یکے بعد دیگرے اس طرح وارد ہوتی ہیں کہ کھٹکا سا پیدا ہو جاتا ہے۔ کا کاروبار = ک کا توالی
  10. خورشیداحمدخورشید

    پھر ایک غزل (محبت)

    شکریہ بھائی
  11. خورشیداحمدخورشید

    پھر ایک غزل (محبت)

    استادِ محترم اگر ایسا ہے تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس کا کریڈٹ آپ لوگوں کو جاتا ہے- آپ لوگوں کی اصلاح میرے لیے مشعلِ راہ کا کام کرتی ہے- اور یہ شاید اسی کا ہی نتیجہ ہے
  12. خورشیداحمدخورشید

    پھر ایک غزل (محبت)

    محترم اساتذہ کو اصلاح کی درخواست کے ساتھ: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی
  13. خورشیداحمدخورشید

    پھر ایک غزل (محبت)

    ایک محبت کرنے والا اپنی محبت کے بارے میں بتارہا ہے اگر نفرت بھی پائے گی محبت محبت ہی لٹائے گی محبت محبت سے تمہاری جیت پر بھی بڑی خوشیاں منائے گی محبت کسی کے ظلم جب تم بھی سہو گے تمہیں پھر یاد آئے گی محبت خدا رکھے سدا تم کو سلامت دعا کے گیت گائے گی محبت بہت لمبی رفاقت ہے جو ان سے وہ کیسے...
  14. خورشیداحمدخورشید

    غزل (میرے خدا)

    جی سر اگر آپ لوگ ایسے ہی حوصلہ افزائی کرتے رہے تو روانی بھی پیدا ہوجائے گی- خیرو برکت میں خلل ڈالنے والا شعر تو پہلے ہی بھائی عبدالرووف نکال چکے ہیں- اور بھائی عبدالرووف کا تو میں پہلے سے ہی مشکور ہوں- اتنی محنت کرنے پر ایک دفعہ پھر شکریہ
  15. خورشیداحمدخورشید

    غزل (میرے خدا)

    کیسے کروں گا سامنا اربابِ علم و فضل کا اس نارسا کو بھی بنا اہلِ نظر میرے خدا کیسا ہے؟
  16. خورشیداحمدخورشید

    غزل (میرے خدا)

    کمتر کو بھی توفیق دے حمدو ثنا تیری کرے تسبیح تیری ہی کریں شمس و قمر میرے خدا کیسا رہے گا
  17. خورشیداحمدخورشید

    غزل (میرے خدا)

    بھائی میرے تبدیل شدہ اشعار کے بارے میں آپ نے کوئی رائے نہیں دی
  18. خورشیداحمدخورشید

    غزل (میرے خدا)

    دولت جہاں ہو پیار کی محفوظ ہو عزت جہاں خورشید کو دے اس طرح کے بام و در میرے خدا ویسے ایک گھر میں چاہتوں کے دروازے اور پیار کی چھاؤں نہیں ہو سکتی کیا؟
Top