نتائج تلاش

  1. علوی امجد

    فراڈ کا نیا طریقہ، اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں

    اس قسم کا ایک فراڈ کا ایک تجربہ مجھے بھی ہوا۔ مجھے آج سے ڈھائی سال قبل ایک ای میل آئی جو کہ کینیڈا کے کسی ہوٹل کے طرف سے تھی کہ ان کے پاس ہوٹل میں کچھ پوسٹیں آئی ہیں اور آپ اپنا سی وی بھجوا دیں۔ میں نے بھی بغیر دیکھے اپنا سی وی بھجوا دیا۔ کچھ عرصے بعد کسی میجر (ریٹائرڈ )مشتاق نامی شخص کا فون...
  2. علوی امجد

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    اگر صرف وکی پیڈیا کے لئے نقشہ جات بنانے ہیں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے علاوہ میں نے وسطی ایشیائی ریاستوں تک کا مکمل ڈیٹا جمع کرلیا ہے۔ اب ان کو اردو میں کنورٹ کرنا باقی ہے۔ انشاء اللہ علوی نستعلیق فانٹ کو مکمل کرنے کے بعد اس پراجیکٹ کو بھی مکمل کرتے ہیں۔
  3. علوی امجد

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    فی الحال تو یہی کرنا پڑے گا لیکن Pua کیریکٹرز کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ وہ کی بورڈ میپنگ میں نظر نہیں آتے اور نہ ہی ہر کوئی ایسے آسانی کے ساتھ کی بورڈ میں ڈال سکتا ہے۔
  4. علوی امجد

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    میں نے نوٹ کرلیا ہے۔ انشاء اللہ اگلے ورژن میں شامل کردی جائے گی۔ ایک تھوڑی سے گائیڈ لائن بھی دے دیں کہ سنہ کا یونی کوڈ ویلیو تو 0601 ہے ۔ جس پر میں نے 'ء' کا اضافہ کرکے سن عیسوی بنا دیا۔ مجھے اس وقت یونی کوڈ شیٹ نہیں مل رہی لیکن میرا خیال ہے کہ ہجری کے لئے علیحدہ سے شائد کوئی ویلیو نہیں ہے۔اس...
  5. علوی امجد

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    یہاں ہمیں پہلے یہ بات طے کرلینی چاہیئے کہ یہ نقشہ جات کس مقصد کے لئے بنائے جائیں گے؟ 1) اس کا اینڈ پراڈکٹ کیا ہوگا (کیا کسی اٹلس کے لئے یا پھر کسی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے لئے؟) 2) یہ نقشہ جات کس سکیل (پیمانے) پر بنائے جائیں گے 3) آؤٹ پٹ نقشہ جات کس گرافک فارمیٹ میں ہوں گے (کیونکہ ESRI یا...
  6. علوی امجد

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    ارادے توبہت زیادہ ہیں مگر اپنی ناتوانی اور مصروفیات کو دیکھ کر رہ جاتے ہیں۔ انشاء اللہ ایک بار اس نستعلیق فانٹ کا مسئلہ حل ہوجائے تو پھر اس پر بھی کام کرتے ہیں۔ ویسے میں پاکستان کے قصبوں اور شہروں کا ڈیٹا کافی حد تک جمع کرچکا ہوں۔ جس میں شہروں، قصبوں، سڑکوں، ریلوے لائن، دریا، ندیاں اور Terrian...
  7. علوی امجد

    اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

    فری ویکٹر نقشہ جات تو ویب پر بآسانی مل جائیں گے۔ صرف ان کو اردو میں ترجمہ کرنا پڑے گا۔ علوی نستعلیق آرک جی آئی ایس میں بخوبی کام کرتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میں اس پراجیکٹ میں آپ کے ساتھ شریک ہوسکتا ہوں۔ ویسے میں پہلے ہی پاکستان کے نقشہ جات پر کام کررہا ہوں۔
  8. علوی امجد

    ان پیچ دبئی فانٹ

    میرے خیال میں ایسے جملےکہنا مناسب نہیں ہے۔ ان پیج بہت اچھا سافٹ وئیر ہےا اور اس نے یقینا ونڈوز پر اردو زبان کو لانے میں انقلابی کردار ادا کیا ہے۔
  9. علوی امجد

    ڈاؤن لوڈ میں مسئلہ

    فانٹ کا لنک ٹھیک کردیا گیا ہے۔ تمام ساتھیوں سے گذارش بھی کروں گا کہ فانٹ کو بجائے اپنی فورم پر ڈائریکٹ ڈاؤن لوڈ پر رکھنے کے اسے علوی نستعلیق کے اپنے صحفے سے لنک دیا کریں۔ شکریہ
  10. علوی امجد

    تاسف جناب شاکر قادری صاحب کی قریبی رشتہ دار اللہ تعالٰی کو پیاری ہوگئیں

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ہم دلی طور پر شاکر بھائی سے تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ آمین
  11. علوی امجد

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    اس کے بارے میں میرا خیال تھا لیکن پتہ نہیں کیوں تبدیل کرنے سے رہ گیا۔ لیکن میں نے اگلے ورژن میں ٹھیک کرلیا ہے۔
  12. علوی امجد

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    اوپر والا لفظ اور اختتامی ۃ کے حوالے سے تمام حروف میں نے کل رات ٹھیک کردی ہیں۔ اس کے علاوہ ئے کی اپنی انفرادی شکل اور اس کے جڑاؤ کے حوالے تمام تر اشکال ٹھیک کردیئے گئے ہیں۔ لیکن آپ کو اس کے لئے اگلے ورژن کا تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ شکریہ
  13. علوی امجد

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    موجودہ ورژن میں کامہ ٹھیک ہوچکا ہے۔ آپ چیک کرلیں۔ شکریہ
  14. علوی امجد

    علوی نستعلیق اور تطویل

    فی الحال تطویل کی سہولت شامل نہیں۔ جب آپ تطویل ڈالیں گئے تو کوئی کیریکٹر نہیں آئے گا بلکہ آپ کے لکھے ہوئے لفظ کو بھی توڑ ڈالے گا۔ لیکن اس پر کافی حد تک کام ہوچکا ہے۔ انشاء اللہ اگلے ورژن میں یہ سب سے نمایاں فیچر ہوگا۔
  15. علوی امجد

    علوی نستعلیق اپڈیٹ

    کچھ ضروری تبدیلیاں جیسے
  16. علوی امجد

    علوی نستعلیق اپڈیٹ

    میرا نہیں خیال کہ ڈاؤنلوڈ والے صفحے میں کوئی مسئلہ ہے۔ بالکل نارمل کھل رہا ہے۔ آپ کوشش کریں کوئی اور مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔ ابھی تک میرے پاس اعدادوشمار کے لحاظ سے 29 ڈاؤنلوڈز بتا رہا ہے۔
  17. علوی امجد

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    آپ دوست ناراض بڑی جلدی ہوجاتے ہیں۔ حالانکہ میں نے ساتھ شروع میں لکھ دیا تھا کہ یہ مذاق ہے۔ مجھے اب سمجھ آیا کہ نبیل بھائی نے پینل میں ساتھ "میرا موڈ" والا آپشن کیوں شامل کیا تھا۔ ماشآ اللہ آپ کی تجاویز ہی میرے لئے سنگ راہ ہیں میں اس دھاگے پر پیش کیا جانے والا ہر لفظ ٹھیک کرتا ہوں۔ اور آپ...
  18. علوی امجد

    علوی نستعلیق: مزید لازمی لگیچرز کی فہرست

    تادم تحریر فانٹ کے اندر جو الفاظ کی مسائل ٹھیک ہوچکے ہیں وہ یہ ہیں۔
  19. علوی امجد

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    آپ کی بات کی میں تائید کرؤں گا۔ لیکن بہرحال اگلے ورژن میں ایک علیحدہ سے ئے کا لیگیچر بنانے کی کوشش کروں گا۔
Top