نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کتاب میلے کا آخری دن از قلم نیرنگ خیال

    ذوالقرنین، تحریک چلانے سے پہلے یہ لسانی مسئلہ طے کرنا ہوگا کہ آیا خاتون کا بھی پتلا جلایا جائے گا یا پتلی ۔:unsure: پتلا ہمارا شعلوں کے نرغے میں آگیا لیکن تمام شہر اجالے میں آگیا
  2. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسے ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے! آمین...

    اللہ کریم پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسے ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے! آمین ۔ خاکم بدہن ، حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    کتاب میلے کا آخری دن از قلم نیرنگ خیال

    یعنی نیرنگ خیال اُن صاحب کے فارمولے پر عمل کرتے ہیں جو فرمارہے تھے کہ بھئی جب میں بیمار ہوتا ہوں تو ڈاکٹر کو جاکر دکھاتا ہوں ، اُس کی فیس ادا کرتا ہوں کہ ڈاکٹر کو بھی آخر زندہ رہنا ہے ۔ پھر میں دوا کا نسخہ لے کر فارمیسی جاتا ہوں ۔ دوا خرید کر اس کی قیمت ادا کرتا ہوں کہ آخر فارمیسی والے کو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    کتاب میلے کا آخری دن از قلم نیرنگ خیال

    زبردست! یہ ہوئی نا بات جواناں والی ۔۔۔۔ ایک تیر سے دو شکار والی بات ہے ۔ پتلا بنانے میں دو تین درجن کتابیں بھی آرام سے ٹھکانے لگ جائیں گی۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ جب پتلا جلانے ہی لگے ہیں تو دو تین منتخب محفلین کے پتلے بھی لگے ہاتھوں نبٹا ڈالیں ۔ ماچس کا خرچہ بچے گا۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    :unsure:

    :unsure:
  6. ظہیراحمدظہیر

    اپنی سچائی کی پاداش میں جلتے ہوئے لوگ روشنی دیتے ہوئے نور میں ڈھلتے ہوئے لوگ رات کی راہ گزر پر...

    اپنی سچائی کی پاداش میں جلتے ہوئے لوگ روشنی دیتے ہوئے نور میں ڈھلتے ہوئے لوگ رات کی راہ گزر پر نظر آتے ہیں مجھے چیر کر سینۂ ظلمت کو نکلتے ہوئے لوگ
  7. ظہیراحمدظہیر

    ویسےحجم کے اعتبار سے گھنٹی کے بجائے گھنٹہ کہیں تو زیادہ بہتر ہے ۔ :)

    ویسےحجم کے اعتبار سے گھنٹی کے بجائے گھنٹہ کہیں تو زیادہ بہتر ہے ۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    بہت مبارک ہو! اللہ کرے اب اُس کوچے کی طرف دوبارہ نہ جانا پڑے!

    بہت مبارک ہو! اللہ کرے اب اُس کوچے کی طرف دوبارہ نہ جانا پڑے!
  9. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    قومی وسائل کا بدترین ضیاع! امریکا جیسے امیر ملک میں نوٹوں کے ڈیزائن صدیوں میں نہیں بدلتے کہ اس کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ پاکستان میں مقتدر عہدوں پر بیٹھے بوجھ بجھکڑ نجانے کیوں کئی مرتبی ایسا کرچکے ہیں ۔ نوٹ کے ڈیزائن بدلنے کا کیا فائدہ؟؟؟ شاید کچھ آرٹسٹوں ، پرنٹنگ پریس والوں ، روشنائی اور کاغذ...
  10. ظہیراحمدظہیر

    کتاب میلے کا آخری دن از قلم نیرنگ خیال

    یعنی منع کرنے کے باوجود آپ لوگ کتابیں پڑھنے سے باز نہیں آرہے۔ ٹھیک ہے ۔ اب کوئی اور طریقہ ڈھونڈنا پڑے گا تبلیغ کا۔ سمجھا سمجھا کر تھک گیا ہوں کہ بھائی یہ کتابیں انسان کی ذہنی صحت کے لیے سخت مضرِ شے ہیں۔ میاں، زندگی کا تقاضا ہے کہ روزی روٹی کماؤ ، بال بچے پالو ، عزت بچاؤ اور یہاں سے چپ چاپ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ہیں زیورِ افلاک کہن مردہ ستارے

    یہ بہت بہتر ہے ، ریحان بھائی۔ دوڑے گا۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    " پرمیشر سنگھ"اورہجرت کی نفسیات(تجزیاتی مطالعہ )۔۔۔ محمد خرم یاسین

    نہیں خرم بھائی ، املا کمیٹی کی سفارشات کسی فردِ واحد کی نہیں بلکہ پاک و ہند کے جید علما اور ماہرینِ لسانیات پر مشتمل ایک بڑی کمیٹی کے سالہا سال کی تحقیق و تدقیق اور مشاورت کا نتیجہ ہے ۔ آپ کو وقت ملے تو املا نامہ کے سرورق پر ایک نظر ڈال لیجئے گا۔ اور اگر ان سفارشات کے پس منظر اور تحقیقی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    لاحقہ "پوش" سے بننے والے الفاظ

    معلوم ہوا کہ آپ ایجادِ بندہ کے معنی سے واقف نہیں ہیں ۔ بھائی ، لغت میں اس کا مطلب دیکھ لیجیےتو آپ کو میرا مراسلہ سمجھ میں آجائے گا۔:)
  14. ظہیراحمدظہیر

    لاحقہ "پوش" سے بننے والے الفاظ

    خواہرم ، ناراضی کی تو کوئی بات نہیں ہے ۔ لیکن نظامی صاحب نے میرے نام اپنے جواب میں جو نوکیلا اور طنزیہ جملہ لکھا تھا (اور جس کا غیر مدون اقتباس میرے مراسلے میں موجود ہے) اس کے بعد میرا معذرت طلب کرنا تو ضروری تھا کیونکہ میں دل آزاری کو ایک قبیح گناہ سمجھتا ہوں اور کسی قیمت پر کسی...
  15. ظہیراحمدظہیر

    " پرمیشر سنگھ"اورہجرت کی نفسیات(تجزیاتی مطالعہ )۔۔۔ محمد خرم یاسین

    برادرم شکیل ، عزت افزائی اور اس درجہ حسنِ ظن کے لیے آپ کا بہت شکریہ! شعر وا دب سے مجھے دلی لگاؤ ہے اور ان سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے کو جی بھی چاہتا ہے لیکن کیا کیجیے کہ احتیاجاتِ حیات کا تقاضا کچھ اور ہے۔ ویسے بھی سنجیدگی سے پڑھنے اور تبصرے لکھنے کو ذہنی فرصت اور وقت درکار ہوتا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    لاحقہ "پوش" سے بننے والے الفاظ

    یہ ایجادِ بندہ ہے ۔ اور لگتا ہے کہ کسی انگریزی اصطلاح کا ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس لفظ کا کیا مطلب ہے ؟ کیا اس کا مطلب کسی لغت میں موجود ہے؟ چند الفاظ کے ضمن میں جس ریختہ لغت کاآپ نے حوالہ دیا وہاں ان الفاظ کا کوئی ماخذ مذکور نہیں۔ اس کے بغیر ان الفاظ کو جوں کا توں لینا مناسب نہیں ۔ لغت نگاری...
  17. ظہیراحمدظہیر

    لاحقوں کی فہرست

    اردو میں مستعمل بیشتر سابقے یہ ہیں: ان با بے بَد بَر پُر خوش خود ذی سر نا نو نیم کم ہم
  18. ظہیراحمدظہیر

    اور اسی انداز کا ان کا یہ مشہور شعر ہے: جگر کی چوٹ اوپر سے کہیں معلوم ہوتی ہے جگر کی چوٹ اوپر...

    اور اسی انداز کا ان کا یہ مشہور شعر ہے: جگر کی چوٹ اوپر سے کہیں معلوم ہوتی ہے جگر کی چوٹ اوپر سے نہیں معلوم ہوتی ہے :unsure:
  19. ظہیراحمدظہیر

    نوح ناروی کا سسرال آرہ نامی قصبے میں تھا ۔ سو انہوں نے اپنی رودادِ حیات کو اپنے مخصوص انداز...

    نوح ناروی کا سسرال آرہ نامی قصبے میں تھا ۔ سو انہوں نے اپنی رودادِ حیات کو اپنے مخصوص انداز میں یوں بیان کیا: آرے سے گئے نوح تو نارے آئے نارے سے گئے نوح تو آرے آئے :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    لاحقہ "پوش" سے بننے والے الفاظ

    اگر یہ تمام الفاظ کارپس سے لیے گئے ہیں تو پھر اردو کا اللہ حافظ ہے ۔ ان میں سے بہت سارے الفاظ بے معنی ہیں اور ایجادِ بندہ معلوم ہوتے ہیں ان کا معیاری اردو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چھت پوش کیا ہوتا ہے ؟ میرے علم میں نہیں۔ اسی طرح آئینہ پوش ، صاعقہ پوش ، زنار پوش ، چشم پوش ، گل پوش ، نیلی پوش...
Top