بہت فکر انگیز سوال ہے ۔ یوں تو اردو کا دامن سائنسی اصطلاحات کے معاملے میں خاصا تنگ رہا ہے لیکن آبی حیاتیات کے شعبے میں تو اردو کو تہی دامن ہی سمجھیے۔ ایک وجہ تو اس کی یہ سمجھ میں آتی ہے کہ اردو نے سمندر اور ساحلی علاقوں سے بہت دور خشکی کے علاقوں میں پرورش پائی ۔ چنانچہ چند مشہور سمندری...