غالب نے بچوں کو فارسی سکھانے یا تفننِ طبع کے لیے ایک نظم بعنوان" قادر نامہ "لکھی تھی اور اس نظم کے درمیان میں بچگانہ مضامین اور انداز کی ایک غزل بھی شامل کی تھی۔ اس کا ایک شعر یہ ہے:
گر نہ ڈر جاؤ تو دکھلائیں تمھیں
کاٹ اپنی کاٹھ کی تلوار کا
اس شعر میں ردیف کی مجبوری کے تحت "کاٹ"...