غزل
(والی آسی - لکھنؤ)
جن کی یادیں ہیں ابھی دل میں نشانی کی طرح
وہ ہمیں بھول گئے ایک کہانی کی طرح
دوستو ڈھونڈ کے ہم سا کوئی پیاسا لاؤ
ہم تو آنسو بھی جو پیتے ہیں تو پانی کی طرح
غم کو سینے میں چھپائے ہوئے رکھنا یارو
غم مہکتے ہیں بہت رات کی رانی کی طرح
تم ہمارے تھے تمہیں یاد نہیں ہے شاید...
غزل
(عبدالرفیق - علیگڑھ)
مانگی ہے جان آپ نے ایمان لیجئے
اب تو خدا کے واسطے پہچان لیجئے
دار و رسن کا کس لئے احسان لیجئے
لطف و کرم سے آپ مری جان لیجئے
مایوسیوں سے فرحت ارمان لیجئے
مجبوریوں سے صورت امکان لیجئے
مجھ کو نجات دیجئے میری تڑپ سے آپ
لیکن تڑپ حیات ہے یہ جان لیجئے
آواز ہے جرس کی...
رحمت کا تیرے امیدوار آیا ہوں
منہ ڈھانپے کفن میں شرمسار آیا ہوں
آنے نہ دیا بار گنہ نے پیدل
تابوت میں کاندھوں پہ سوار آیا ہوں
(بھارتیندو ہریش چندر - تخلص: رساؔ)
"خداوند متعال کو تم پر جو قوت و اقتدار حاصل ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے اس سے ڈرتے رہو اور وہ تم سے کس قدر قریب ہے اس کو پیش نظر رکھ کر (گناہ کرنے سے ) شرم کرو "
سبحان اللہ۔ بہت ہی عمدہ!
علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ
زباں کے ساتھ دل بولا علی مولیٰ علی مولیٰ
علی اعلیٰ ہے اولیٰ ہے علی کا بول بالا ہے
جو بالا ہے وہ یہ بولا علی مولیٰ علی مولیٰ
علی طاہر ہیں مظہر ہیں مقدم ہیں مؤخر ہیں
علی اولی علی اولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ
علی نفس پیمبر ہیں علی بہتر ہیں برتر ہیں
ہر...
تاجدار کل ولی مولا علیؑ مولا علیؑ
حیدر و صفدر وصی مولا علیؑ مولا علیؑ
پیشوا و مرشد و مولا و زندہ تم تمام
قوت پیغمبری مولا علیؑ مولا علیؑ
دلبر بنت رسالت پدر شاہ کربلا
یکتا شان برتری مولا علیؑ مولا علیؑ
قوت دست رسالت باب شہر علم تو
واللہ ایں قول نبی مولا علیؑ مولا علیؑ
نقش پائے تو مری...