نہیں نہیں اللہ نہ کرے صحیح عشق تو صرف ایک تھا اور تا عمر رہے گا.
یہ تو دوستیاں وغیرہ تھیں جنہیں میں عشق کا نام دیا ہے جو ٹوٹتی بنتی ہیں جو کہ کئی لوگوں سے تھی
اب اگر کوئی آپ کو چھوڑ جائے تو بندہ دوسرا عشق نہ فرماوے تو کیا کرے لیکن یہ بھی کچھ وقت تک ہوتا ہے ایک بار صحیح چوٹ کھائے تو پھر بندہ کسی کام کا نہیں رہتا
آخری والا عشق بڑا جان لیوا ثابت ہوا لیکن شاید زندگی ابھی باقی ہے اب تو ہجر کا مزہ لے رہے ہیں
ہندسہ تو یاد نہیں لیکن واحد لڑکی تھی جن سے شادی کا ارادہ تھا لیکن نصیب میں نہیں، کبھی کبھار کال کرکے خوب جھلی کھٹی سنا کر فون بند کرلیتی ہے اور میں آہ بھر کر فون کو ایک نظر دیکھ لیتا ہوں
نہیں کوئی معاملہ تو نہیں البتہ اس وقت عشق و عاشقی شادی وغیرہ کے خیالات ہر وقت ذہن میں تیرتے رہتے تو ہر لڑی میں تذکرہ ہوتا تو زیک نے سوچا یہ سب ایک لڑی میں ہوجائے تو اچھا رہے گا.