مجھے ایسا لگتا ہے یا میری ذاتی رائے ہے کہ کسی بھی شاعر کی پوری غزل شاید ہی کبھی کسی کی پسندیدہ رہی ہو ۔ کچھ اشعار ہی پوری غزل کی جان ہوتے ہیں ۔ ان اشعار کو اپنی پسندیدگی کی خاطر اپنے پیج یا ٹائم لائن پہ شیئر کر دیا جائے بجائے پوری غزل کے تو یہ مناسب ہے یا اردو ادب کی روایات کے خلاف ؟