آج کل بینج واچنگ کے چرچے ہیں جس کا میں بھی رسیا ہوں۔لیکن کبھی کبھی لڑکپن کا زمانہ بہت یاد آتا ہے جب بینج واچنگ نہیں بینج ریڈنگ ہوا کرتی تھی۔ نصاب کی کتب میں اپنے پسندیدہ مصنف کی کتاب یا ناول چھپا کر پڑھنا دلچسپ مشغلہ ہوا کرتا تھا۔
کل لڑکپن کے زمانے کا پسندیدہ شخص یعنی محلے کی لائبریری کا آنر...