اس میں تو جمعہ یا ہفتہ کو ہی دیکھ پاوں گا۔اس دفعہ تو لاہور کے ایک سینما میں اس فلم کے پریمئر پہ "خاص" انتظام کیا گیا تھا اب تصویر نہیں شئیر کر سکتا اس انتظام کی بس سمجھ جائیں ۔
تین مہینے استعمال کیا تھا جس میں سے پہلا مہینہ مفت نصیب ہوا اور اگلے دو ماہ کے سولہ سو روپے ادا کرنے پڑے پھر خیال آیا کہ دا پائرٹ بے سے اتنی پرانی دوستی ہے اس کا اپمان ہو رہا ہے کہیں ٹوٹ ہی نہ جائے۔ بس پھر سمجھ جائیں۔;)
میرے پاس کنڈل ہے تو سہی، مجھے میرے اسٹنٹ مینجر نے تحفے میں دی تھی ۔مگر اب میری چھوٹی بہن نے مجھ سے چھین لی ہے۔ لہذا سمارٹ فون میں مون ریڈز پرو پر پڑھتا ہوں اب سب کچھ۔ صرف پانچ سو روپے میں خریدی تھی یہ ایپ۔ بہترین ایپ ہے۔
ابھی ابھی سینما سے رنگون دیکھ کر واپسی ہو رہی ہے۔ بھئی مجھے تو فلم بہتر لگی ہے جب کہ ساتھ گئے دوست کہہ رہے تھے کہ پیسے پورے نہیں ہوئے۔ فلم میں اداکار بھی اچھے تھے اداکاری بھی َ ٹھیک تھی، سینماٹوگرافی بھی پائے کی تھی مگر فلم کی کہانی اچھی خاصی کنفیوزنگ تھی، کئی باتوں کے نہ سر تھے نہ پیر۔
آسکر والی بات آپ شاید جذباتیات میں کر گئیں ہیں۔فلم بلا شبہ بہت سی بھارتی اودھ بلاو قسم کی فلموں سے بہتر ہے۔لیکن مووی تھی مزے کی۔ اداکاری انتہائی نیچرل تھی۔
شکریہ میں عرصے سے ایک اچھی اینی می مووی کی تلاش میں تھا۔ ہزیاو مزیاکی کے شاہکار دیکھنے کے بعد کوئی پسند ہی نہیں آتی تھی۔