نتائج تلاش

  1. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    بے شک بہت خوب صورت آپ نے اظہار فرمایا عبدالرؤوف بھائی
  2. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    میری رائے میں آپ صحیح کہہ رہی ہیں خود پسندوں کا کچھ علاج نہیں جب تک وہ خود معالجہ نہ چاہیں
  3. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    جی ہاں اقبال ہو، غالب ہو، کوئی بھی دوسرا من شناس ہو۔ اور یہ بات بھی آپ نے ٹھیک کہی کہ جیسا آپ کا من ویسا آپ کا من دان
  4. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    جی ہاں علامہ صاحب سے ملیں ان سے صحبت کریں وہ آپ کو دیکھیں آپ انھیں دیکھیں پھر آپ ان سے پوچھیں علامہ صاحب میرے من کی عمر کتنی ہے اور وہ جواب دیں پتر! تو ایڈی دوروں میتھوں ایہ پچھن آیا اے؟ بیٹا! تو اتنی دور سے مجھ سے یہ پوچھنے آیا ہے؟
  5. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    تن کی عمر تو سال پیدائش سے نکل آتی ہے ذہنی عمر IQ ٹیسٹس سے پتہ چل جاتی ہے لیکن من کی عمر ریاضی دان نہیں، من دان ہی نکال سکتے ہیں
  6. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    ذہنی عمر کو تو IQ ٹیسٹس سے ماپا جا سکتا ہے۔ میں ایک رپورٹ دیکھ رہا تھا۔ ٹھیک سے یاد نہیں، غالبا امریکا نے یا کسی اور ملک نے اپنے فوجیوں کی ذہنی عمر ماپی تو وہ اوسطاً تیرہ چودہ سال نکلی۔
  7. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    کیٹگریز اور بھی ہو سکتی ہیں: کسی کا تن بوڑھا اور من بھی بوڑھا کسی کا تن جوان اور من بھی جوان ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
  8. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    اصل میں ایک تن کی عمر ہے، ایک من کی عمر ہے۔ کسی کا تن بوڑھا لیکن من جوان کسی کا من بوڑھا لیکن تن جوان اب آپ دیکھ لیں آپ کس کیٹگری میں ہیں:)
  9. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    بہت نوازش عرفان صاحب :rose: اصل میں میں پچیس سال کی عمر میں ہی عمر رسیدہ ہو گیا تھا اب مرے ریٹائرمنٹ کے دن چل رہے ہیں :chill:
  10. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    بہت شکریہ اور نوازش جی :rose: احباب نے سراہ دیا تو بس ہماری مشاعرے میں شرکت ہو گئی
  11. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    عزیزانِ محترم گُلِ یاسمیں حسن محمود جماعتی الف عین یاسر شاہ مقبول محمد عبدالرؤوف محمد شکیل خورشید صابرہ امین محمّد احسن سمیع :راحل: عرفان علوی افسوس ہے کہ میں مشاعرے میں شریک نہ ہو سکا۔ مداوے کے طور پہ ایک نظم شیئر کر رہا ہوں۔ اِسے میری مشاعرے میں تاخیر سے شرکت سمجھیے۔ ویسے تو اوٹ پٹانگ سی نظم...
  12. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    آخر میں جناب حسن محمود جماعتی صاحب کا بھی شکریہ۔ آپ نے بہت اچھا سٹیج سنبھالا۔ اور محمد عبدالرؤوف صاحب کا بھی شکریہ کہ انھوں نے مشاعرے کے انتظام کے لیے کوشش بھی کی اور ہمیں دعوت بھی دی۔ وہ الگ بات ہے کہ ہم کسی سبب سے شامل نہ ہو سکے جس کا ہم بار بار ذکر کر کے شرمندہ نہیں ہونا چاہتے۔ لیکن محترمہ...
  13. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    آخر میں استاد محترم الف عین صاحب کا کلام سنا۔ واہ، کیا کہنے! اتنا نرم و شفیق لب و لہجہ۔ آپ کی موجودگی ہی سے بزم کی نورانیت میں اضافہ ہو گیا، جزاک اللہ۔
  14. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    ماشاءاللہ عرفان علوی صاحب آپ ایک ہیوی ویٹ شاعر ہیں۔ تمام اشعار بہت عمدہ غوروفکر کا نتیجہ ہیں، کیا کہنے!
  15. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    واہ عاطف ملک صاحب ڈاکٹری بھی فرماتے ہیں، شاعری بھی فرماتے ہیں۔ شاعری خوب فرماتے ہیں تو ڈاکٹری بھی خوب ہی فرماتے ہوں گے۔ سارے اشعار ہی بہت اچھے ہیں۔ اور آخر میں ظریفانہ تڑکا بھی خوب ہے۔ بس ذرا کمر بچائے رہیے تاکہ آئندہ بھی مشاعروں میں شرکت کے لیے تشریف لا سکیں۔
  16. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    آدھا مشاعرہ کل سنا تھا، باقی آدھا آج سن رہا ہوں۔ اب محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب آئے ہیں۔ ماشاءاللہ بہت اچھے اشعار سنائے اور ترنم کے کیا کہنے۔ یہ اشعار خاص طور پر پسند آئے:
  17. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    نہ پوچھیے، مقبول صاحب اس کی وجہ کچھ ایسی ہے کہ بتاتے ہوئے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔ آپ کو یاد ہو گا سات اگست کو میں نے بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کی، اور اب کے بیس اگست کو بھی وہی ارادہ تھا۔ رات کے نو بجے تک بالکل ہوش و حواس میں بہت اشتیاق کے ساتھ دس بجنے کا اِنتظار کر رہا تھا۔ لیپ ٹاپ میز پر...
  18. میم الف

    سترھویں سالگرہ ًمشاعرہ اگست 2022۔۔۔آنکھوں دیکھا، کانوں سُنا تحریری حال

    یاسر شاہ واہ وا، راشدی صاحب تشریف لائے ہیں۔ رشد و ہدایت کی باتیں فرما رہے ہیں۔ پہلی نظم کے ترنم نے جھما دیا، دوسری نظم کے ترنم نے گما دیا۔ بہت عمدہ اشعار!
Top