نتائج تلاش

  1. میم الف

    ہوں میں کل سنسار سے اوبا ہوا

    ہوں میں کل سنسار سے اوبا ہوا اور اپنے آپ میں ڈوبا ہوا ہو گئی تقدیر آخر کامیاب اپنا ہر ناکام منصوبا ہوا تو محب اپنا ہوا نہ ایک دل میں ترا سارا ہی محبوبا ہوا جب ہوئی ہم کو طلب تیری ہوئی جب ہوا تب تو ہی مطلوبا ہوا اِس طرح سے ہو گیا تن خشک تر جس طرح پنجاب کا صوبا ہوا میں ہوا یعنی کہ ناممکن...
  2. میم الف

    نہ دل ہوتا تو دیوانا نہ ہوتا

    نہ دل ہوتا تو دیوانا نہ ہوتا گل و بلبل کا افسانا نہ ہوتا سبھی اپنوں سے بے گانے تو ہوتے کوئی اپنے سے بے گانا نہ ہوتا اگر رومیؒ کو تبریزیؒ نہ ملتا تو وہ ملّا سے مولانا نہ ہوتا حقیقت کیا تھی؟ اِس کو جان لیتے اگر پہلے سے کچھ مانا نہ ہوتا گل و گلزار ہوتا کس طرح میؔم فنا گر خاک میں دانا نہ ہوتا ۲۰۱۹
  3. میم الف

    محفل کے جِن بھوت

    ایسی کچھ لائنیں بچپن میں سنی تھیں، آج آپ نے یاد کروا د یں: پہلے ہم بھوت تھے — یعنی راجپوت تھے اب ہم دیو ہیں — جنوں کے بھی پیو ہیں!
  4. میم الف

    محفل کے جِن بھوت

    ہم دیو ہیں — جنوں کے بھی پیو ہیں!
  5. میم الف

    محفل کے جِن بھوت

    حاضر ہیں جی محفل اپگریڈ ہو گئی ہے اپڈیٹ ہو گئی ہے اچھی بات ہے نیا تاثر ہے، نیا انداز ہے، نئی فانٹ ہے۔ شاعروں کے لیے ایک فیچر کا اضافہ ہو جائے تو لطف دوبالا ہو جائے یعنی پوئٹری جسٹفکیشن۔ لیکن ہم حاضر ہوتے ہی تقاضے، مطالبے نہیں کریں گے۔ بلکہ شکرگزاری کا اظہار کریں گے کہ اتنے اچھے اردو پلیٹ فارم کا...
  6. میم الف

    آشنائے غم پایا‘ رازدانِ دل پایا

    بہت شکریہ راحل بھائی اس مقطع کی وضاحت ہم 2013 میں ہی کر سکتے تھے جب اسے لکھا تھا اب تو ہمیں خود بھی سمجھنا پڑے
  7. میم الف

    آشنائے غم پایا‘ رازدانِ دل پایا

    بہت شکریہ عبدالرؤوف بھائی
  8. میم الف

    آشنائے غم پایا‘ رازدانِ دل پایا

    ایک پرانی غزل 2013 کی فاتحؔ تخلص کے ساتھ 2022 میں پیش کر رہا ہوں۔ جو غزلیں 2022 میں لکھوں گا، ان شاء اللہ العزیز انھیں 2031 میں پیش کروں گا۔ (نہیں جی، مذاق کر رہے ہیں، اب زمانہ تیز ہے، تیزی کا متقاضی ہے، ہم بھی اپنی رفتار بڑھائیں گے۔) ایک بات اور کہ فاتح تخلص اب استعمال نہیں کرتا۔ آپ میں سے کسی...
  9. میم الف

    تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی مقدر کے ہو گئے

    تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی مقدر کے ہو گئے پھر جو بھی در ملا ہے اُسی در کے ہو گئے پھر یوں ہوا کہ غیر کو دل سے لگا لیا اندر وہ نفرتیں تھیں کہ باہر کے ہو گئے کیا لوگ تھے کہ جان سے بڑھ کر عزیز تھے اب دل سے محو نام بھی اکثر کے ہو گئے اے یادِ یار تجھ سے کریں کیا شکایتیں اے دردِ ہجر ہم بھی تو پتھر کے ہو...
  10. میم الف

    تاسف محمد تابش صدیقی بھائی کی ساس صاحبہ کا انتقال پرملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بے حد افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت میں صبر عطا فرمائیں، آمین۔
  11. میم الف

    وزیراعظم کا رمیز راجا کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ

    ماشاءاللہ وزیر اعظم صاحب انقلابی فیصلے کرتے ہیں۔ کبھی سوچا نہیں تھا رمیز راجا صاحب کمنٹری کرتے کرتے چئیرمین بن جائیں گے۔ لیکن رمیز راجا صاحب کافی passionate ہیں کرکٹ کے بارے میں۔ امید ہے یہ فیصلہ پاکستانی کرکٹ کے حق میں اچھا ثابت ہو گا۔
  12. میم الف

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    یاسر صاحب جی بات یہ ہے کہ ہم سے اب محفل میں رہنا، تبصرے کرنا، گفت و شنید کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اس کی بہت سی وجوہات ہیں سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ محفل میں چلنے کے لیے ڈھیر سارا مغز چاہیے بات سے بات نکلتی ہے، سوجھتی ہے لیکن ہمارا مغز کا وہ حصہ بالکل سن ہے، شونیہ ہے دن بدن زیادہ شونیہ ہوتا جا رہا ہے...
  13. میم الف

    کروناوائرس ویکسین

    تحفظات خطرات خدشات حالات واقعات
  14. میم الف

    کروناوائرس ویکسین

    ابھی تک تو نہیں جی۔ ہم 5.8 فی صد والوں میں شامل ہیں۔
  15. میم الف

    کروناوائرس ویکسین

    ڈیئر خیر خواہ گورنمنٹ، ہمیں نہیں لگوانی، بالکل بھی۔ پلیز اسے آپ اپنے پاس رکھیں۔ ضرورت ہو گی تو آپ کو مطلع کریں گے۔
  16. میم الف

    سولھویں سالگرہ صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات

    تنگ ہم کرتے ہیں آپ کو آپ ہوتے نہیں ایک آپ کے ساتھ فٹ بال میچ بھی کھیلتے کھیلتے رہ گئے
  17. میم الف

    سولھویں سالگرہ صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات

    یہ ڈیش نما زیر کی کیا طرح نکالی ہے یاسر بھائی
  18. میم الف

    سولھویں سالگرہ صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات

    مدعای ما فقط با شما حرف زدن است با این سلسلہ یا آن سلسلہ ما را چہ کار
  19. میم الف

    مہدی حسن کا نایاب انٹرویو

    ترجمہ اپنے لیے نہیں بلکہ ہمارے لیے، اردو قارئین کے لیے، انگریزی نہ جاننے والوں کے لیے، مہدی حسن صاحب کے مداحوں کے لیے، یاسر صاحب کے بزنسانہ/مخلصانہ مشوروں کے لیے، خریداروں کے لیے، پڑھنے والوں کے لیے، قدر کرنے والوں کے لیے، دنیا کے لیے، آخرت کے لیے، اللہ کے لیے۔۔
Top