وارث بھائی آپ کی بات درست ہے لیکن میں جن مذہبی گانوں کی بات کر رہا ہوں۔ ان کو اگر آپ سن لیں گے تو بقیہ عمر تمام موسیقی سے توبہ کر لیں گے۔ کہتے ہیں تو ایک آدھ بطور ہدیہ پیش کروں۔
میں نے آپ کے بلاگ پر تبصرہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ وہاں مجھے اجازت نہیں مل رہی۔۔۔ خیر میرا تبصرہ یہاں
ساقی شراب انڈیل کے مٹ جائیں ظلمتیں
سورج کی روشنی تری بوتل میں بند ہے
کھانے دیں۔۔۔ کھلانے والا کھلا رہا ہے۔۔۔ قبول کرنے والا قبول کر رہا ہے۔۔۔ کس کے دل میں کیا چل رہا ہے۔۔۔ وہ سب سے باخبر ہے۔۔۔اگر کوئی اپنی بےخبری میں خوش ہے تو خوش رہنے دیں اسے۔۔۔ کیوں آگہی کا بوجھ لادتے ہیں اس پر۔۔۔ کیا معلوم وہ اپنے رب کو ایسے ہی اچھا لگتا ہو۔۔۔